09/06/2026
نیند ایک بنیادی حیاتیاتی عمل و ضرورت (Fundamental Biological Process) ہے، جو جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور ذہنی کارکردگی (یادداشت و سمجھ بوجھ) کے لیے انتہائی ضروری ہے- یہ جِسم کو بافتوں (tissues) کی مرمت کرنے، یادوں کو پختہ کرنے، ہارمونز کو متوازن رکھنے اور مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے- نیند کی مناسب مقدار کی ضرورت زندگی کے مختلف حصوں میں بدلتی رہتی ہے، جو بچوں میں نشوونما، نوجوانوں میں سیکھنے کی صلاحیت اور بالغوں و عمر رسیدہ افراد میں مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے-