The Jihan Shah

The Jihan Shah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Jihan Shah, Al Nahda 1, Dubai.

TV Host ARY/Qtv/Ptv | Islamic Scholar | Writer/Author | Motivational Speaker | Entrepreneur | Counselor | Marketing Consultant | AI Researcher |
Executive Director at DiverseWave Media FCZ LLC |
Polyglot Arabic, English, Urdu and Hindi |

حیا نے کبھی عورت کے حوصلے کو قید نہیں کیا؛ حیا تو اس کی قوت کو وقار اور اس کے قدموں کو درست سمت عطا کرتی ہے۔غزوۂ خندق کے...
07/09/2026

حیا نے کبھی عورت کے حوصلے کو قید نہیں کیا؛ حیا تو اس کی قوت کو وقار اور اس کے قدموں کو درست سمت عطا کرتی ہے۔

غزوۂ خندق کے نازک موقع پر جب عورتیں اور بچے قلعے میں محفوظ تھے اور دشمن کا ایک جاسوس ان کی کمزوری بھانپنے کے لیے گرد منڈلا رہا تھا، نبی کریم ﷺ کی پھوپھی حضرت صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نے کسی مدد کا انتظار نہیں کیا—آپؓ نے تنِ تنہا اس خطرے کا مقابلہ کرکے قلعے کی حفاظت کی۔

حضرت صفیہؓ کا یہ کردار تاریخ کا اعلان ہے کہ مسلمان عورت کمزور نہیں؛ وہ حیا میں باوقار، ایمان میں مضبوط اور ضرورت پڑنے پر حق کے دفاع میں بے مثال ثابت ہوسکتی ہے۔ حدودِ الٰہی اس کی صلاحیتوں کی زنجیر نہیں، بلکہ اس کے کردار کی شان ہیں۔

بقلَم جہان شاہ

حوالہ: سیرت ابن ہشام، ۲/۲۲۸؛ دلائل النبوۃ للبیہقی، ۳/۴۴۲
-
-
-
-
-
-
-
#صحابیات

وقت بدل گیا، علاج کے انداز بدل گئے؛ مگر زبانِ رسالت ﷺ سے جس طریقۂ علاج کی افادیت بیان ہوئی، اس کی حکمت آج بھی اپنی جگہ ق...
05/09/2026

وقت بدل گیا، علاج کے انداز بدل گئے؛ مگر زبانِ رسالت ﷺ سے جس طریقۂ علاج کی افادیت بیان ہوئی، اس کی حکمت آج بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ حجامہ محض صدیوں پرانی روایت نہیں، بلکہ حدیث سے ثابت ایک بہترین طریقۂ علاج ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ

’’بے شک تمہارے بہترین علاجوں میں حجامہ اور قسطِ بحری شامل ہیں۔‘‘
صحیح البخاری: 5696

اپنی صحت کے لیے سنت سے ثابت طریقۂ علاج اپنائیے، مگر ہمیشہ کسی مستند ماہر سے اور مکمل حفظانِ صحت کے ساتھ—کیونکہ علاج میں حکمت کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے۔
-
-
-
-
-
-
-
-
-
#حجامہ

04/09/2026

Some good experiences truly deserve to be shared. 🌿

I recently visited Noor Al Ula Hijama Clinic in Dubai, and I was genuinely impressed by their care and professionalism. Dr. Nada was kind, gentle, and highly professional. She explained everything clearly and made the entire Hijama session feel comfortable and reassuring. The clinic was also clean, peaceful, and well-managed.

This is not a paid promotion—it is simply an honest recommendation because I truly appreciated their treatment and service. When people work with sincerity and excellence, they deserve to be recognised.

Thank you, Dr. Nada, for your wonderful care and warm attitude. Highly recommended! 🤍
-
-
-
-
-
-

کامیابی صرف یہ نہیں کہ انسان دنیا میں بہت کچھ حاصل کر لے؛ اصل کامیابی تو یہ ہے کہ اسے حکمت نصیب ہو، صالحین کی رفاقت ملے،...
03/09/2026

کامیابی صرف یہ نہیں کہ انسان دنیا میں بہت کچھ حاصل کر لے؛ اصل کامیابی تو یہ ہے کہ اسے حکمت نصیب ہو، صالحین کی رفاقت ملے، اس کا سفر جنت تک پہنچے، اور دنیا سے رخصت ہونے کے بعد جب بھی اس کا نام آئے تو دل احترام سے جھک جائیں، زبانیں اس کے حسنِ کردار کی گواہی دیں اور لوگ بے اختیار کہیں:

اللہ اس کی مغفرت فرمائے، وہ واقعی بہت اچھا انسان تھا۔

مال، منصب اور شہرت وقت کے ساتھ ماند پڑ جاتے ہیں، مگر علمِ نافع، حسنِ اخلاق، کسی کے آنسو پونچھ دینا، دلوں کو جوڑنا اور خیر کا چھوڑا ہوا نشان—انسان کے ذکرِ خیر کو نسلوں تک زندہ رکھتا ہے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ جامع دعا ہمیں صرف دنیاوی کامیابی نہیں، بلکہ حکمت، صالحین کی معیت، بعدِ وفات نیک نامی اور جنت النعیم مانگنا سکھاتی ہے:

رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ۝
وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ ۝
وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ

اے اللہ! ہماری زندگی کو بھی خیر بنا دے، ہماری یاد کو بھی خیر بنا دے اور ہمارا آخری ٹھکانا بھی جنت بنا دے۔ آمین۔

اس قرآنی دعا کو آگے پہنچائیے؛ شاید یہ کسی دل میں نیکی کی خواہش جگا دے اور آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن جائے۔
-
-
-
-
-
-

شفا نہ کسی عامل کے اختیار میں ہے، نہ کسی مخصوص عدد کی پابندی میں؛ شفا صرف اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے۔ قرآنِ کریم اہلِ ایما...
01/09/2026

شفا نہ کسی عامل کے اختیار میں ہے، نہ کسی مخصوص عدد کی پابندی میں؛ شفا صرف اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے۔ قرآنِ کریم اہلِ ایمان کے لیے شفا و رحمت ہے، اور شرعی رُقیہ وہ پاکیزہ طریقۂ علاج ہے جس میں نہ شرک ہے، نہ نامعلوم منتر اور نہ توہمات۔

اگر کسی بیماری، نظرِ بد یا جادو کا شبہ ہو تو اپنے اوپر اس طریقے سے دم کریں:

۱۔ سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔
نبی کریم ﷺ نے سورۃ الفاتحہ کو رُقیہ قرار دیا ہے۔
(صحیح البخاری: 5736)

۲۔ سورۃ الإخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھیں۔

۳۔ سورۃ طٰہٰ کی یہ آیت پڑھیں:

وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ

“اور جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو، وہ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کو نگل جائے گا۔ انہوں نے جو کچھ بنایا ہے وہ محض جادوگر کا فریب ہے، اور جادوگر جہاں کہیں آئے کامیاب نہیں ہوتا۔”
(سورۃ طٰہٰ: 69)

۴۔ پڑھنے کے بعد دونوں ہتھیلیوں پر ہلکا سا نفث کریں اور ہاتھوں کو چہرے اور جہاں تک ممکن ہو جسم پر پھیر لیں۔
سوتے وقت سورۃ الإخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر نفث اور جسم پر مسح کا عمل تین مرتبہ کرنا سنت سے ثابت ہے۔
(صحیح البخاری: 5017، 5735، 5748)

اہم وضاحت: سورۃ طٰہٰ کی مذکورہ آیت بطورِ قرآن پڑھی جا سکتی ہے، لیکن جادو توڑنے کے لیے اس کی کوئی مخصوص تعداد یا مخصوص نبوی ترتیب صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔

نماز، صبح و شام کے مسنون اذکار اور اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کو مضبوطی سے تھامے رکھیے۔ بیماری کی صورت میں دم کے ساتھ مستند طبی علاج بھی ضرور کروائیے۔

اس مستند طریقے کو خود بھی محفوظ کریں اور صدقۂ جاریہ سمجھ کر دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
-
-
-
-
-
-

نبیِ کریم ﷺ سے سچی نسبت رکھنے والے غموں کے حصار میں بھی امید کا دامن نہیں چھوڑتے، کیونکہ درودِ پاک وہ نور ہے جو بوجھل دل...
30/08/2026

نبیِ کریم ﷺ سے سچی نسبت رکھنے والے غموں کے حصار میں بھی امید کا دامن نہیں چھوڑتے، کیونکہ درودِ پاک وہ نور ہے جو بوجھل دل کو سکون اور بےقرار روح کو قرار عطا کرتا ہے۔

جب دل اداس ہو، راستے دشوار دکھائی دیں اور لبوں کو الفاظ نہ ملیں تو محبت و عقیدت سے پڑھ لیجیے:

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ

آج اپنی زبان کو درودِ پاک سے معطر کیجیے اور کمنٹس میں بھی ایک مرتبہ درود شریف ضرور تحریر کیجیے۔ ﷺ
-
-
-
-
-
-
-

ہم آسمان کی طرف دیکھ کر روتے ہیں:’’یا اللہ! آخر مجھ سے ایسا کون سا گناہ ہوگیا کہ یہ مصیبت مجھ پر آگئی؟‘‘مگر اپنے ہی ہاتھ...
28/08/2026

ہم آسمان کی طرف دیکھ کر روتے ہیں:

’’یا اللہ! آخر مجھ سے ایسا کون سا گناہ ہوگیا کہ یہ مصیبت مجھ پر آگئی؟‘‘

مگر اپنے ہی ہاتھوں کی طرف دیکھنا بھول جاتے ہیں… انہی ہاتھوں سے کیے گئے غلط فیصلے، خواہشات کے پیچھے اٹھتے قدم، ضمیر کی دبائی ہوئی آواز اور وہ نافرمانیاں جنہیں ہم نے معمولی سمجھ کر معمول بنا لیا۔ پھر انہی بوئے ہوئے کانٹوں سے جب دامن لہولہان ہوتا ہے تو شکوہ اپنی تقدیر سے کرتے ہیں۔

اللہ تم پر ظلم نہیں کرتا؛ وہ بےحد رحیم اور نہایت کریم ہے۔ اگر وہ ہماری ہر خطا پر فوراً مؤاخذہ فرماتا تو شاید ہم ایک لمحہ بھی سکون سے نہ جی پاتے۔ وہ کتنے گناہ چھپا دیتا ہے، کتنی لغزشیں معاف فرما دیتا ہے، کتنی بلائیں ٹال دیتا ہے اور ہمارے بار بار بھٹکنے کے باوجود توبہ کا دروازہ کھلا رکھتا ہے۔

اس لیے ہر مصیبت میں صرف یہ نہ پوچھو:

’’یا اللہ! میرے ساتھ ہی کیوں؟‘‘

کبھی سجدے میں ٹوٹ کر یہ بھی پوچھو:

’’یا اللہ! مجھ سے کہاں غلطی ہوئی؟ مجھے دکھا دے، مجھے بدل دے اور اپنی رحمت سے دوبارہ سنبھال لے۔‘‘

وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ
اور اللہ بہت کچھ معاف فرما دیتا ہے۔

ہر آزمائش سزا نہیں ہوتی، مگر ہر آزمائش اپنے باطن میں جھانکنے اور اپنے رب کی طرف لوٹ آنے کی دعوت ضرور ہوتی ہے۔
-
-
-
-
-
-
-

کبھی کبھی درد اتنا گہرا ہوتا ہے کہ لب خاموش اور آنکھیں دعا بن جاتی ہیں…رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ...
27/08/2026

کبھی کبھی درد اتنا گہرا ہوتا ہے کہ لب خاموش اور آنکھیں دعا بن جاتی ہیں…

رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

حضرت ایوب علیہ السلام کی یہ پکار ہمیں سکھاتی ہے کہ آزمائش کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، اپنے رب کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔ جب دل بوجھل ہو، آنکھیں نم ہوں اور کوئی راستہ دکھائی نہ دے، تو اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن کے حضور اپنا حال رکھ دیجیے—وہ درد بھی جانتا ہے اور اس سے نجات کا وقت بھی۔ 🤍
-
-
-
-
-

26/08/2026

تنقید نہیں، صرف ایک امکان دکھانا مقصود ہے۔ 🌿

یہ ریل کسی کے لباس، انتخاب یا طرزِ زندگی پر حکم لگانے کے لیے نہیں۔ ہمارا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ اگر خواتین کے لیے الگ جم میسر نہ ہو اور صحت کی خاطر ورزش بھی ضروری ہو، تو مناسب اور محفوظ عبایا کے ساتھ باوقار انداز میں ورزش کی جا سکتی ہے—ہم خود کر رہے ہیں، اسی لیے یہ خیال آپ سے بھی بانٹ دیا۔

عورت جب اپنی حیا کو رکاوٹ نہیں بلکہ اپنی قوت بنا لے، تو دنیا کا کوئی جائز میدان اس کے لیے دشوار نہیں رہتا۔ وہ اپنی عزت، وقار اور حدود کی حفاظت کرتے ہوئے صحت مند بھی رہ سکتی ہے، مضبوط بھی بن سکتی ہے اور اپنے مقاصد بھی حاصل کر سکتی ہے۔

عبایا میری راہ کی رکاوٹ نہیں، میری شناخت ہے۔
صحت میری ضرورت ہے اور وقار میرا انتخاب۔ 🖤
-
-
-
-
-
-

25/08/2026

حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے
جو یادِ مصطفیٰ ﷺ سے دل کو بہلایا نہیں کرتے۔ 🤍

ربیعُ الاوّل… آمدِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشبو بھی، وصالِ مصطفیٰ ﷺ کی نمی بھی۔
یہ مہینہ دلوں کو بس ایک ہی نسبت یاد دلاتا ہے—
محبتِ رسول ﷺ، وہ دولت جو زندگی کو معنی بخش دیتی ہے۔

اللّٰہم صلِّ وسلِّم علیٰ نبینا محمد ﷺ 🌙
-
-
-
-
-
Haqeeqat Main Wo Lutf E Zindagi Paya nhi Karty
Jo Yad e Mustafa se Dil ko Behlaya nhi Kartey

Address

Al Nahda 1
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Jihan Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to The Jihan Shah:

Shortcuts

Featured

Share