Bannu Medical College BMC Bannu

  • Home
  • Bannu Medical College BMC Bannu

Bannu Medical College BMC Bannu Bannu Medical College is a Public sector Medical College Located in Bannu Affliated with Khyber Medical University.

Its Teaching Hospitals is Khalifa Gul Nawaz Teaching Hospital and DHQ Teaching Hospital Bannu.

ایم ٹی آئی خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ھسپتال بنوں کے پوسٹ گریجویٹ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکشن کے تحت سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ...
28/05/2025

ایم ٹی آئی خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ھسپتال بنوں کے پوسٹ گریجویٹ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکشن کے تحت سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے TMOs کے لیے فرضی امتحان کا انعقاد

سرجیکل ڈیپارٹمنٹ، ایم ٹی آئی بنوں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن (PGME) سیکشن کے زیرِ اہتمام سرجیکل ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) کے لیے ایک جامع فرضی معائنہ (Mock Exam) کا انعقاد کیا۔ اس تعلیمی سرگرمی کا مقصد ٹرینی ڈاکٹرز کو امتحانی ماحول سے روشناس کرانا، ان کی کلینیکل مہارتوں کا جائزہ لینا، اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری کو مؤثر بنانا تھا۔

امتحان میں متعدد کلینیکل اسٹیشنز شامل تھے جن کا احاطہ جنرل سرجری، یورولوجی، پیڈیاٹرک سرجری، نیورو سرجری، اور آرتھوپیڈکس جیسے شعبہ جات نے کیا۔ اس مشق کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف محمود اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیع اللہ نے کی، جنہوں نے امتحان کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا۔

ہر شرکاء کو انفرادی و جامع فیڈبیک فراہم کی گئی، جس کا مقصد ان کی سیکھنے کی حکمت عملیوں میں بہتری لانا اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ اس اقدام نے نہ صرف ٹرینی ڈاکٹرز میں اعتماد پیدا کیا بلکہ باہمی تعاون اور مثبت مسابقت کی فضا کو بھی فروغ دیا۔

PGME سیکشن اور سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے، جو مستقبل کے سرجنوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور معیاری طبی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

22/11/2024

جمعہ مبارک
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے"

19/08/2024
05/05/2024

صوبائی وزیر صحت کا دورہ بنوں میڈیکل کالج

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ آج ایک روزہ دورے پر بنوں میڈیکل کالج پہنچے ۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز چیئرمین ایم ٹی آئی بنوں عبدالروف خان نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر ڈین / چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد ، ہاسپٹل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ، ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم، ایڈیشنل ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق، ایڈیشنل ہاسپٹل ڈائریکٹر وومن & چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر وحید گل، سیکرٹری بی او جی عبدالاآیاز خان ، ڈائریکٹر ورکس انجینئر احسان اللہ خان، نرسنگ ڈائریکٹر ذائفہ گل، ڈائریکٹر فنانس الطاف الرحمان سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے جن کی جانب سے مہمان وزیر صحت کو خوش آمدید کہا گیا۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بنوں میڈیکل کالج کی دورے کے موقع پر ڈین / چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد نے ایم ٹی آئی بنوں کے تدریسی ہسپتالوں اور کالج کو درہیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈین / چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد نے ہسپتال ، انٹرنل سٹوڈنٹس ہاسٹلز ، ڈینٹل کالج ، فیکلٹی سٹاف کی کمی سمیت مالی بحران کے حوالے سے مکمل تفصیل بیان کی۔
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے چیئرمین BoG ، ڈین بنوں میڈیکل کالج اور دیگر ایم ٹی آئی لیڈرشپ کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی درپیش مسائل کو حل کریں گے اور دیگر ضروریات کو پورا کریں گے۔ بنوں میڈیکل کالج کی جانب سے مہمان وزیر صحت کو شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔

Address

Bannu Medical College Bannu Khyber Pukhtonkhwa Pakistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Medical College BMC Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share