11/09/2026
ایک مضبوط کونسل، شفاف نظام اور باوقار Allied Health Profession یہی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر آنیس آفریدی خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے AHPC میں اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں کسی بھی پالیسی یا فیصلے پر اختلاف ہو تو اس کا جواب دلیل کے ساتھ طلب کیا جا سکتا ہے، لیکن ذاتی حملوں یا کردار کشی کا راستہ اختیار کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ وہ جس طرح سے کام کر رہے ھے ان کو سراہنا چائیے کہ الائیڈ کی پہچان بنانے میں ان کا ایک اہم رول رہا ھے۔
اختلافِ رائے ضرور، مگر احترام اور دلیل کے ساتھ، منفی پروپگینڈہ سے اجتناب کیا جاے۔
کچھ سال پہلے Allied Health Professionals کے لیے وہ ادارہ جاتی پہچان اور پلیٹ فارم موجود نہیں تھا جو آج ہمارے سامنے ہے۔ آج Allied Health Professionals کے لیے ایک باقاعدہ کونسل موجود ہے، ایک مشترکہ پلیٹ فارم موجود ہے اور اس شعبے کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ سب کچھ ایک دن میں حاصل نہیں ہوا، بلکہ اس کے پیچھے ڈاکٹر آنیس جیسے لوگوں کی مسلسل محنت، وقت اور کاوشیں شامل ہیں۔
ایسے وقت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اداروں اور ان افراد کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں جو Allied Health Profession کو مضبوط، منظم اور باوقار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اختلافِ رائے کو ذاتی کردار کشی، غیر مصدقہ الزامات، دھمکی آمیز رویے یا سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں تبدیل کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔
عوام اور پروفیشنلز کی بھی ذمہ داری ہے کہ کسی فرد کے خلاف کوئی الزام عائد کرنے سے پہلے اس کے شواہد اور قانونی حیثیت کو ضرور مدنظر رکھیں۔ سوشل میڈیا پر الزام لگانا آسان ہے، لیکن کسی کی عزت اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچنے کے بعد اس کا ازالہ آسان نہیں ہوتا۔
آئیے ذاتی اختلافات اور منفی مہمات سے بالاتر ہو کر Allied Health Profession کو مزید مضبوط، منظم اور باوقار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
الائیڈ ھیلت پروفیشنلز کونسل ہم سب کا مشترکہ مستقبل ہے۔ ہمیں ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں میرٹ، قانون، شفافیت، باہمی احترام اور پیشہ ورانہ وقار سب سے مقدم ہوں۔
اختلاف کریں، مگر احترام کے ساتھ۔
سوال کریں، مگر دلیل کے ساتھ۔
اور اپنے پروفیشن کے وقار کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔
ایک مضبوط کونسل، شفاف نظام اور باوقار Allied Health Profession یہی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Naseer Ullah Khan Babar Memorial Hotspot Peshawar Federal Ombudsperson Secretariat for Protection Against Harassment Higher Education Commission, Pakistan Government of Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Health Department, KP Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Provincial Ombudsman, KPK Allied Health Professionals Council - AHPC Allied Health Professionals Councile of Pakistan Anees Afridi Aman Ullah Abid Jaan