Battagram Medical Society

Battagram Medical Society Serving Humanity

27/05/2026

Eid Mubarak to all the Muslims around the Globe 🌎

16/05/2026

آج واپسی پر میں نے اِن ڈرائیو کروائی۔ جیسے ہی ڈرائیور میرے پاس پہنچا تو اُس نے بڑے سادہ انداز میں پوچھا: “سر، آپ ڈاکٹر ہیں؟” میں نے مسکرا کر جواب دیا: “جی، میں ڈاکٹر ہوں اور میں نے ہی رائیڈ بک کی ہے۔” بس پھر پورے راستے وہ اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں پوچھتا رہا۔ کبھی اپنی طبیعت کا ذکر کرتا، کبھی گھر والوں کی بیماریوں کا۔ اُس کے سوالوں میں نہ کوئی بناوٹ تھی اور نہ ہی کسی قسم کی بحث، صرف ایک عام انسان کی پریشانی تھی جو شاید مہینوں سے اپنے اندر دبائے ہوئے تھا۔ میں نے اُسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ آرام سے گاڑی چلائیں، میں راستے میں آپ کو سمجھاتا رہوں گا، پریشان نہ ہوں۔

آخر میں اُس نے اپنی اصل پریشانی بتائی اور کہا: “سر، مجھے لگتا ہے مجھے شوگر یا کوئی اور مسئلہ ہے، لیکن سمجھ نہیں آ رہی کیا کروں۔” میں نے پوچھا کہ کیا کبھی ہسپتال گئے؟ اُس نے بتایا کہ ایک بار سرکاری ہسپتال گیا تھا لیکن وہاں اتنی لمبی لائن تھی کہ آدھا دن گزر گیا۔ جب ڈاکٹر تک پہنچا تو کچھ ٹیسٹ لکھ دیے گئے جن میں شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ بھی شامل تھے۔ پھر جب ٹیسٹ کاؤنٹر پر پہنچا تو وہاں سے جواب ملا کہ وقت ختم ہو چکا ہے، کل آنا۔ میں نے پوچھا پھر اگلے دن کیوں نہیں گئے؟ اُس نے ایک جملہ کہا جس نے مجھے خاموش کر دیا۔ کہنے لگا: “سر، وقت نہیں ملتا۔ میں مسجد کا امام بھی ہوں اور ساتھ اِن ڈرائیو بھی چلاتا ہوں۔ اگر روز ہسپتالوں کے چکر لگاؤں تو گھر کیسے چلے گا؟”

یہ صرف ایک شخص کی کہانی نہیں، بلکہ پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی حقیقت ہے۔ ہم اکثر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے یا علاج میں لاپرواہی کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کے پاس بیماری کے لیے وقت نکالنا بھی ایک عیاشی بن چکا ہے۔ روزانہ کمانے والا مزدور، رکشہ ڈرائیور، امام مسجد، دکاندار یا محنت کش طبقہ اگر پورا دن ہسپتال کی لائنوں میں گزار دے تو اُس دن اُس کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں مریض اُس وقت ہسپتال پہنچتے ہیں جب شوگر اُن کے گردوں، آنکھوں، دل یا اعصاب کو نقصان پہنچا چکی ہوتی ہے۔

آج پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ذیابیطس خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت اور بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر تین میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا شکار ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کو ابھی تک اپنی بیماری کا علم ہی نہیں۔ یہ صرف ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک بڑا سماجی اور معاشی بحران بنتا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈاکٹرز اور عملہ محدود ہے جبکہ مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

میری ذاتی رائے میں حکومت کو ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر Dedicated Diabetic Clinics قائم کرنے چاہئیں جہاں شوگر کی اسکریننگ، بنیادی ٹیسٹ، علاج اور Follow-up ایک ہی جگہ میسر ہو۔ ایسے مراکز میں مریضوں کو خوراک، ورزش، ادویات اور بیماری سے بچاؤ کے بارے میں باقاعدہ رہنمائی بھی دی جائے تاکہ لوگ پیچیدگیوں کا شکار ہونے سے پہلے ہی علاج شروع کر سکیں۔ اس سے نہ صرف بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا بلکہ عام آدمی کو بھی بروقت اور آسان علاج میسر آ سکے گا۔

کبھی کبھی ایک مختصر سفر انسان کو پورے نظامِ صحت کی خاموش کمزوریاں دکھا دیتا ہے۔ آج اُس اِن ڈرائیو ڈرائیور کی باتیں سن کر یہی احساس ہوا کہ ہمارے معاشرے میں بیماری سے زیادہ مشکل علاج تک پہنچنا بنتا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد شہباز



















Heartiest Congratulations to Dr. Faiz Muhammad Shah on successfully clearing the FCPS Paediatric examination.This remark...
13/05/2026

Heartiest Congratulations to Dr. Faiz Muhammad Shah on successfully clearing the FCPS Paediatric examination.

This remarkable achievement reflects years of unwavering dedication, resilience, and an exceptional commitment to excellence in one of the most compassionate and challenging specialties of medicine. Paediatrics is not just a field—it is a responsibility that requires a gentle heart, sharp mind, and profound knowledge, and you have proven your capability with great distinction.
Your journey stands as an inspiration for young doctors and medical students who aspire to pursue higher training and serve humanity—especially our most vulnerable patients, children—with skill and compassion. This milestone is a testament to your hard work, perseverance, and the countless sacrifices made along the way.
Battagram Medical Society takes immense pride in your success and celebrates this moment with great admiration. We are confident that you will continue to achieve even greater heights and contribute significantly to child healthcare, medical education, and the advancement of paediatrics.
May this success be the beginning of many more accomplishments ahead. Wishing you a bright, successful, and impactful future.

Keep shining and making us proud.




12/05/2026

Dr Khalid Khan

انا للہ وانا الیہ را جعونBattagram Medical Society informs with deep sorrow the passing of the beloved mother of our Pat...
12/05/2026

انا للہ وانا الیہ را جعون
Battagram Medical Society informs with deep sorrow the passing of the beloved mother of our Patron in Chief Prof Abdul-Wahab Yousafzai.
We extend our heartfelt condolences to the bereaved family during this difficult time.
May Allah Almighty grant her eternal peace and bless the family with sabr.

خیبر گرلز میڈیکل کالج کی قندیل مرتضیٰ نے 17 گولڈ میڈیلز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، جب طالبہ کا نام پکارا گیا تو ہال ت...
08/05/2026

خیبر گرلز میڈیکل کالج کی قندیل مرتضیٰ نے 17 گولڈ میڈیلز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، جب طالبہ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونچ اٹھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جب طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ان کے والد بھی ان کے ساتھ کھڑے رہے، 17 میڈلز حاصل کرنے والے قندیل کا تعلق ہری پور سے ہے اور ان کے والد ٹیلر ماسٹر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکی دوسری بیٹی بھی خیبر میڈیکل کالج میں ہے جبکہ انکی ایک بیٹی ایف آئی اے میں گریڈ 17 میں آفیسر ہیں اور ایک بیٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جو اسلام اباد میں نوکری کر رہی ہیں جبکہ ایک بیٹے نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اسی طرح مقدس نے 10 میڈلز لیے جبکہ سبین نے 7 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ان طالبات کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، لگن اور علمی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ یہ دیگر طالبات کے لیے بھی ایک بڑی مثال اور حوصلہ افزائی ہے۔

اظہار تشکر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند کی مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں محک...
08/05/2026

اظہار تشکر
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند کی مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام (کیٹیگری بی) کے لیے 27 اہم آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ کے زیر اہتمام ایس این ای اسکرونٹی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کے لیے مختلف کیٹیگریز میں آسامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد مجموعی طور پر ان آسامیوں کو حتمی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ آسامیوں میں سرجیکل اسپیشلسٹ، ایڈمنسٹریٹر، پیڈیاٹرک اسپیشلسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور آرتھوپیڈک سرجن جیسے اہم ماہرینِ امراض شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلینیکل ٹیکنیشنز (کارڈیالوجی، ریڈیالوجی، اینستھیزیا، فارمیسی)، ای ایم ای ٹیکنیشن، ایم اینڈ آر ٹیکنیشن اور سٹور کیپر کی آسامیوں کو بھی منظوری دی گئی ہے، جو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کریں گی۔
بٹگرام میڈیکل سوسائٹی اور بٹگرام ڈاکٹرز کمیونٹی نے مشیر تاج محمد خان ترند کے اس تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ بٹگرام کے عوام اور خاص طور پر ہمارے ہسپتال کے لیے ایک نئی صبح کی طرح ہے۔ طویل عرصے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ تاج محمد خان ترند صاحب نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے سنا اور اپنی بھرپور کوششوں سے محکمہ خزانہ سے ان آسامیوں کی منظوری لے کر ثابت کیا کہ وہ واقعی بٹگرام کے عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ بٹگرام ڈاکٹرز کمیونٹی، ہیلتھ ایڈمنسٹریشن، اور سیاسی ونگ (Political Wing) سب ایک ہی صفحے پر ہیں اور اپنے ضلع میں صحت کی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ ہم آہنگی ہی اس کامیابی کی بنیاد بنا اور مستقبل میں بھی بٹگرام کے عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پوری ڈاکٹرز کمیونٹی ان کے شکرگزار ہے اور اس ترقی کو علاقے کی طبی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتی ہے۔
مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے اس پیش رفت کو عوامی فلاح کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بٹگرام اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان آسامیوں کی منظوری سے نہ صرف ہسپتال میں سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی بلکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت بھی میسر آئے گی۔
انہوں نے محکمہ خزانہ اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔



Battagram Medical Society
Battagram news update
Dr-Zubair Deshani
Aftab Ahmad Tarand
B M S Battagram
Zar Faiz Razakhani
fans

  Heartiest congratulations to Dr. Nisar Ahmad (General Surgeon) on successfully passing the FCPS examination! Today is ...
30/04/2026




Heartiest congratulations to Dr. Nisar Ahmad (General Surgeon) on successfully passing the FCPS examination!

Today is truly a day of joy. As a son of Battagram, a servant of the people, and a true healer, the hard work, dedication, and sacrifice you’ve made to achieve this milestone are truly commendable. Passing a challenging exam like the FCPS is a solid testament to your determination, perseverance, and skill.

This success is not only a personal achievement but also a source of great happiness for your family, teachers, and friends. We are confident that you will continue to serve humanity as an outstanding surgeon and bring further honor to our region.

May Allah bless you with even greater successes and grant healing through your hands. Ameen.

Once again, congratulations, Sir!

Blessing News for the People of Battagram, Allai, Shangla & Kohistan!Congratulations to Dr-Sultan Wahab (MBBS, FCPS Pulm...
22/04/2026

Blessing News for the People of Battagram, Allai, Shangla & Kohistan!

Congratulations to Dr-Sultan Wahab (MBBS, FCPS Pulmonology) on his selection as Medical Officer at DHQ Hospital Battagram. He is the only Pulmonologist in the entire district.
Dr. Sultan Wahab is a specialist in treating respiratory diseases, Tuberculosis (TB), Pneumonia, chronic cough, and other chest-related illnesses. Insha'Allah, all chest-related diseases will now be treated in our hometown, Battagram.
Battagram Medical Society is very happy that specialist doctors are being selected at DHQ Battagram so that they can serve the people in their hometown and minimise the referral of patients to other cities.
This is a great blessing for the whole region.
May Allah Almighty grant Him even more courage, strength, and excellent health to serve humanity, and bless him with a long, healthy life. Ameen!






B M S Battagram
Battagram news update

Blessing News for the People of Battagram and Hazara Region.Many congratulations to Dr.Khyal Muhammad, MBBS, FCPS (Paedi...
15/04/2026

Blessing News for the People of Battagram and Hazara Region.
Many congratulations to Dr.Khyal Muhammad, MBBS, FCPS (Paediatrics), on his well-deserved appointment as Assistant Professor of Paediatrics at Ayub Teaching Hospital Abbottabad.
Your dedication, hard work, and commitment to child health have truly paid off. This remarkable achievement is a proud moment for the people of Battagram and an inspiration for the medical community.
Your passion for serving children and improving healthcare reflects excellence in every sense. Wishing you continued success, growth, and countless achievements ahead.


Battagram Medical Society
Battagram news update
Battagram Media Room
Zar Faiz Razakhani

Address

Abbottabad

Telephone

+923100089636

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram Medical Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share