Dr Akhtar Malik

Dr Akhtar Malik Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Akhtar Malik, Doctor, Bahawalpur.

The Myth of "Energy Drips"(Taqat ka Teeka)"طاقت کے ٹیکے" اور "انرجی ڈرپس" کی حقیقتعام طور پر ہمارے معاشرے میں "طاقت کا ٹ...
03/06/2026

The Myth of "Energy Drips"(Taqat ka Teeka)
"طاقت کے ٹیکے" اور "انرجی ڈرپس" کی حقیقت

عام طور پر ہمارے معاشرے میں "طاقت کا ٹیکہ"، "طاقت کی ڈرپ"، "جگر کی گرمی کا ٹیکہ" یا "گرمی اتارنے والی ڈرپ" جیسی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جدید میڈیکل سائنس میں یہ کوئی باقاعدہ تشخیص یا علاجی اصطلاحات نہیں ہیں۔ جن ادویات کو ان ناموں سے موسوم کیا جاتا ہے، ان میں سے ہر ایک کا ایک مخصوص طبی استعمال، فائدہ اور حدود ہیں، اور ان کا استعمال مریض کی علامات، معائنے اور ضروری ٹیسٹوں کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔ جسے صرف ایک مستند ایم بی بی ایس یا متعلقہ سپیشلسٹ ڈاکٹر ہی سمجھ سکتا ہے۔

یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جسمانی کمزوری، تھکاوٹ، اعصابی مسائل، درد، یا یرقان خود بیماریاں نہیں بلکہ علامات ہیں، اور ان کے پیچھے درجنوں مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ہر مریض کا علاج اس کی اصل بیماری کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے .....

آئیے ان تمام ادویات کے بارے میں کچھ سمجھتے ہیں !
1: انجکشن نیوروبیان ( Inj Neurobion )
یہ پاکستان میں سب سے زیادہ "طاقت کا ٹیکہ" کہہ کر لگایا جاتا ہے، جو کہ ایک غلط تصور ہے۔
یہ اصل میں کیا ہے ؟ یہ وٹامن بی-کمپلیکس (بشمول وٹامن B1 ,B6 اور B12 کا مرکب ہے۔
اس کا استعمال وٹامنز بی کمپلیکس کی کمی، اعصابی اور پٹھوں کی مخصوص بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔۔

اتائیوں کا دھوکہ: اتائی اسے بغیر مرض کی تشخیص کیے یا عام جسمانی تھکن دور کرنے یا فوری "طاقت" کے لیے اسے سٹرائیڈ کے انجکشن یا گلوکوز انفیوژن کے ساتھ لگا دیتے ہیں، جو کہ سراسر غلط ہے،جس سے مریض کی اصل اعصابی یا پٹھوں کی بیماری کی تشخیص و علاج میں تاخیر کا سبب بنتی ہے ۔۔۔۔

2: انجکشن میتھی کوبال ( inj Methycobal )
اسے بھی اکثر اعصابی طاقت کا ٹیکہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ اصل میں کیا ہے؟ یہ میکوبالامین ہے، جو کہ وٹامن بی 12 کی ایک فعال شکل ہے۔
اس کا استعمال خاص طور پر وٹامن بی 12 کی شدید کمی ، اعصاب (Nerves) کی مرمت اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے دیا جاتا ہے۔ خون کی ایک خاص قسم کی کمی (Pernicious Anemia) اور شوگر (Diabetes) کے مریضوں میں اعصابی درد و مسائل کے لیے یہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے عام انسان کو بھی کچھ دن طاقت کا حساس ملتا ہے، لیکن یہ کوئی جادوئی انرجی بوسٹر نہیں ہے، بلکہ ایک مخصوص وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کی دوا ہے، حتمی فائدا اس کو ہوتا ہے جس کو وٹامن بی 12 کی واقعی میں کمی ہو ۔۔۔۔

3: انجکشن جیٹیپار ( Inj Jetepar )
اسے ہمارے ہاں عام زبان میں "جگر کی گرمی دور کرنے کا ٹیکہ" کہا جاتا ہے، جبکہ میڈیکل سائنس میں 'جگر کی گرمی' کا کوئی تصور نہیں ہے۔
*یہ اصل میں کیا ہے؟ اس میں مختلف امینو ایسڈز اور وٹامنز (جیسے Hepato-protective ایجنٹس) ہوتے ہیں۔
اس کا استعمال جگر کی مخصوص مسائل جیسے مخصوص ہیپاٹائٹس، یا جگر کی سوزش یا خرابی کے باعث خون میں زہریلے مادوں (جیسے امونیا) کے بڑھ جانے کی صورت میں جگر کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ روزمرہ کی سستی یا فرضی جگر کی گرمی کا علاج نہیں ہے، اور نہ ہی یہ سب ہیپاٹائٹس میں استعمال کیا جاتا ہے ، خصوصاً ہیپاٹائٹس بی، سی کا علاج اینٹی وائرل ادویات سے ہوتا ہے ، لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں ہیپاٹائٹس بی سی کی تاخیر سے تشخیص و علاج کے باعث ہزاروں لاکھوں افراد کے جگر ناکارہ ہو جاتے ہیں ۔۔۔

4: انجکشن ہیپامرز (Hepa-Merz)
اسے بھی اکثر "جگر کو ٹھنڈا کرنے والی ڈرپ" کہہ کر بیچا جاتا ہے۔
اس میں L-ornithine L-aspartate (LOLA) ہوتا ہے۔ اور اس کا استعمال جگر کی سنگین / دائمی بیماری (Cirrhosis) کے ان مریضوں کو دی جاتی ہے جن کا جگر زہریلے مادے صاف نہیں کر پا رہا ہوتا اور مریض بیہوشی یا ذہنی دباؤ (Hepatic Encephalopathy) کا شکار ہو رہا ہو۔ یہ خون میں امونیا کی سطح کو کم کرتی ہے
حقیقت میں یہ ایک انتہائی حساس اور مخصوص دوا ہے، جسے عام کمزوری یا گرمی کے نام پر لگانا سراسر پیسے اور صحت کا زیاں ہے ۔۔۔۔۔

5: انجکشن ملٹی بیونٹا ( inj Multibionta )
اسے اکثر "طاقت کی ڈرپ" میں ملا کر لگایا جاتا ہے جس سے ڈرپ کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔
یہ ایک ملٹی وٹامن (Multivitamin) عرق یا انفیوژن ہے، یہ ان مریضوں کو دی جاتی ہے جو شدید پیٹ کی بیماری، غذائی قلت ، آپریشن، یا کسی اور وجہ سے منہ کے راستے خوراک اور ضروری وٹامنز لینے کے قابل نہیں ہوتے۔
تندرست انسان میں اسکا کوئی خاص فائدا نہیں ہوتا کیونکہ ہمارا جسم اضافی وٹامنز کو پیشاب کے راستے ضائع کر دیتا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ اوپر والی سب ادویات و انجکشن ضروری ادویات ہیں، جن کا مخصوص میڈیکل مقصد اور استعمال ہوتا ہے ، مستند ڈاکٹر بھی یہی سب استعمال کرواتے ہیں,
لیکن ضروری لیب ٹیسٹ اور کلینیکل تشخیص کے بعد ۔۔۔۔۔ غیر مستند ڈاکٹر کی جانب سے یہ بڑی بے تکی اور غلط بات ہے کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر بھی یہ سب استعمال کرواتے ہیں ، تو پھر غیر مستند ڈاکٹر یا اتائی کو یہ سب سستے میں استعمال کروانے میں کیا حرج ہے ۔۔۔۔۔ بڑا واضح فرق یہ ہے کہ اتائی یا جعلی ڈاکٹر بغیر کلینیکل تشخیص و لیب ٹیسٹ کے صرف عارضی یا علامتی علاج کے طور پر استعمال کرواتے ہیں، جس سے مریض کی اصل سنجیدہ بیماری چھپی رہتی ہے اور تشخیص میں تاخیر کا سبب بنتی ہے ۔۔۔۔۔
لہذا عوام سے گزارش ہے کہ اپنی زندگی و صحت کو نیم حکیموں ،اتائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹور کے ہاتھوں برباد مت کریں ، ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے تشخیص و علاج کروائیں، اور اپنے ڈاکٹر پر اعتماد کریں۔ شکریہ

Regards Dr Akhtar Malik
Follow Dr-Akhtar Rasheed

Follow Dr-Akhtar RasheedWhatsapp for consultation/ joining group 0304 - 1574655اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ یا چینل...
02/06/2026

Follow Dr-Akhtar Rasheed
Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ یا چینل جوائن کرنا چاہئیں ، تو اس وٹسں ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

ہمارے ہاں ایک مسلئہ یہ بھی ہے کہ کافی عوام علامتوں کو ہی بیماری سمجھتے ہیں اور پھر علامتوں کا ہی علاج ڈھونڈتے ہیں ، جیسے...
20/05/2026

ہمارے ہاں ایک مسلئہ یہ بھی ہے کہ کافی عوام علامتوں کو ہی بیماری سمجھتے ہیں اور پھر علامتوں کا ہی علاج ڈھونڈتے ہیں ، جیسے کہ سینے میں جلن ، بد ہضمی، پیٹ درد و مڑور ،موشن، قبض ، یرقان ، بخار، کھانسی ، پٹھوں اور جوڑوں میں درد ، اعصابی کمزوری ، جسمانی کمزوری، وزن کی کمی، مردانہ کمزوری یا بانجھ پن، لو لیبیڈو یا جنسی خواہش کی کمی غیرہ یہ سب علامتیں ہی ہیں اور انکی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
لہذا اپنے کسی بھی مسلئے کی تشخیص و علاج مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں ، شکریہ
Regards Dr Akhtar Malik
Follow Dr-Akhtar Rasheed
Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ یا چینل جوائن کرنا چاہئیں ، تو اس وٹسں ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

تمام میڈیکل اسٹور ( Medical Store ), ڈسپنسر، کمپاؤنڈر اور ٹیکنیشن والوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کے کہ جب بھی کوئی مریض پوچھے...
04/05/2026

تمام میڈیکل اسٹور ( Medical Store ), ڈسپنسر، کمپاؤنڈر اور ٹیکنیشن والوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کے کہ جب بھی کوئی مریض پوچھے کہ یہ دوا کس بیماری کی ہے تو اسے کہیں کہ آپ کے ڈاکٹر نے آپ کے مرض کے مطابق درست دوا تجویز کی ہے، مزید معلومات کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔۔ کیونکہ اکثر کافی دوائیں کسی ایک بیماری میں نہیں بلکہ بہت سی بیماریوں میں استعمال ہوتی ہیں ۔۔۔ مثلا ڈسپرین سر درد کے لیے بھی اور ہارٹ اٹیک کیلئے بھی، خون کو پتلا کرنے اور فالج کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔۔۔۔ اگر آپ مریض کو بتائیں گے کہ ڈسپرین سر درد کے لیے ہے تو وہ دل کا مریض یہ سوچ کر دوا چھوڑ دے گا کہ مجھے تو سر درد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح ٹیبلیٹ انڈیریل (Propranolol) دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، مائگرین اور انگزائٹی وغیرہ کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔۔۔۔۔ اگر آپ انزائٹی اور مائگرین والے مریض کو بتائیں گے کہ یہ بلڈ پریشر کی دوائی ہے پھر وہ مریض ٹیبلیٹ انڈیریل لینا چھوڑ دے گا ۔۔۔۔۔ اسی طرح ٹیبلیٹ ایپی والے (Sodium Valproate) جھٹکے یا مرگی ، بائی پولر ڈس آرڈر اور مائگرین کی روک تھام کے لیے استعمال ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اگر آپ مائیگرن کے مریض کو یہ بتائیں گے کہ یہ ٹیبلیٹ مرگی اور جھٹکوں کیلئے ہے ، تو وہ یہ ٹیبلیٹ لینا چھوڑ دے گا ۔۔۔۔ اسی طرح اینٹی ڈپریسنٹس ادویات ڈپریشن، اینگزائٹی کے علاوہ ائی بی ایس یا سنگرہنی (IBS) اور پٹھوں کے اعصابی درد یا فائبرومائیالجیا میں استعمال ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔ آگر آپ آئی بی ایس یا پٹھوں کے درد والے مریض کو یہ بتائیں گئے کہ یہ دوائی ڈیپریشن کی ہے اور جس سے عادت بھی ہو جاتی ہے، پھر کیسے وہ مریض اینٹی ڈپریسنٹ دوائی لے گا۔۔۔۔۔ اسی طرح فلیجل (Metronidazole) کافی سارے مخصوص (Anaerobic) بیکٹیریا اور پیراسائٹ انفیکشن میں استعمال ہوتی ہے، ہر پیٹ درد یا اسہال میں نہیں۔۔۔۔۔۔ اسی طرح Losartan بلڈ پریشر کے لیے بھی دیتے ہیں اور ہارٹ فیل کے لیے بھی اور شوگر میں گردے بچانے کے لیے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہذا اس طرح کی کافی ساری میڈیسن کے بارے میں عموماً میڈیکل اسٹور یا غیر مستند عملے کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ڈاکٹر نے دوا کس مقصد کے لیے تجویز کی ہے، اس لیے مریض کو مس گائیڈ نہ کریں......

(ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ مستند فارماسسٹ کو ادویات کا مکمل علم ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں تقریباً 90٪ میڈیکل اسٹورز پر مستند فارماسسٹ موجود نہیں ہوتا اور غیر تربیت یافتہ افراد یا ٹیکنیشن خدمات انجام دے رہے ہوتے ہیں۔)

میں ایک جنرل فزیشن ہوں، اور ایسے مریض آئے دن ہمارے کلینک پر آئے ہوتے ہیں، جو غلط رہنمائی کی وجہ سے اپنی ضروری ادویات چھوڑ چکے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ اور مریضوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنی ادویات کے بارے میں میڈیکل اسٹور، ڈسپنسر یا کمپاؤنڈر سے سوال کرنے کے بجائے اپنے ڈاکٹر کے نسخے پر اعتماد کریں, مزید معلومات کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔۔ اور سیلف میڈیکیشن یعنی خود سے میڈیسن کے استعمال سے پرہیز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Rewards: Dr Akhtar Rasheed Malik
Follow Dr-Akhtar Rasheed


Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ یا چینل جوائن کرنا چاہئیں ، تو اس وٹسں ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

السلام علیکم !  پاکستان میں عطائیت (Quackery) ایک سنجیدہ اور بڑھتا ہوا مسئلہ ہے، جس کے تناظر میں حال ہی میں پاکستان میڈی...
25/04/2026

السلام علیکم ! پاکستان میں عطائیت (Quackery) ایک سنجیدہ اور بڑھتا ہوا مسئلہ ہے، جس کے تناظر میں حال ہی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے ایک بار پھر واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے ، کہ تشخیص و علاج کرنا، نسخہ لکھنا یا سرجری کرنا صرف PM&DC سے رجسٹرڈ ڈاکٹر (MBBS/BDS) کا قانونی اختیار اور کام ہے۔

یاد رکھیں:
فارماسسٹ، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ، ڈسپنسر اور دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (AHPC) انتہائی قابل احترام ہیں اور ان سب کا کام ہیلتھ سسٹم میں معاونت فراہم کرنا ہے، نہ کہ تشخیص و علاج کرنا یا آزادنہ نسخہ لکھنا ۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ تشخیص کرنا، نسخہ لکھنا یا سرجری کرنا صرف PM&DC سے رجسٹرڈ ڈاکٹر کا کام ہے۔

باقی فارماسسٹ کا کردار الگ اور بہت اہم ہے جیسے
فارما انڈسٹری اور ریگولیٹری اداروں میں خدمات سر انجام دینا ، فارمیسی چلانا، ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق مریض کو دوا فراہم کرنا اور دوا کے صحیح استعمال کی ہدایات دینا ، دوائیوں کی حفاظت یقینی بنانا , ڈاکٹر کے مطابق dosage ایڈجسٹ کرنا , دوائیوں کے مضر اثرات اور interaction چیک کرنا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔
جدید ہیلتھ سسٹم کے مطابق ضروری ہے کہ فارماسسٹ کو مزید کلینیکل کورسز کروائیں جائیں اور فارماسسٹ کو باقاعدہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں تعینات کرنا لازمی کیا جائے ، جیسے وارڈ راؤنڈ اور OPD کے ٹائم ڈاکٹر کے ساتھ کلینیکل فارماسسٹ کی موجودگی کو لازمی قرار دیا جائے، تا کہ دوائیوں کے مضر اثرات اور پیچیدگیوں کو کم سے کم کیا جا سکے ۔۔۔۔۔

حقیقت میں پاکستان میں اہم اور بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے، ہزاروں ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپنی زندگی کے کئی سال اور لاکھوں روپے لگا کر بھی بے روزگار ہیں ، پرائیویٹ / نجی ہسپتالوں میں تنخواہیں انتہائی کم ہیں، سرکاری سطح پر اسامیاں ناکافی ہیں، یہ صورتحال نہ صرف پروفیشنلز بلکہ مریضوں کے معیارِ علاج کو بھی متاثر کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔
لہٰذا ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو متحد ہو کر حکومت سے منظم پالیسی اصلاحات کے ذریعے نئی اسامیوں، بہتر ہیلتھ بجٹ اور موثر ہیلتھ سسٹم کا مطالبہ کرنا چاہیے، اور ہسپتالوں میں مکمل سٹاف کی تعیناتی لازمی کی جائے ،اور پرائیویٹ سیکٹر میں minimum salary structure مقرر کیا جائے ۔۔۔۔



Regards Dr Akhtar Rasheed
Follow Dr-Akhtar Rasheed

Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ یا چینل جوائن کرنا چاہئیں ، تو اس وٹسں ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

      Follow Dr-Akhtar Rasheed
24/04/2026





Follow Dr-Akhtar Rasheed

السلام علیکم ، پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بہت شور مچا ہوا ہے کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر یا میڈیکل ڈاکٹر کیسے ہومیوپیتھی...
22/04/2026

السلام علیکم ، پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بہت شور مچا ہوا ہے کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر یا میڈیکل ڈاکٹر کیسے ہومیوپیتھی دوائی لکھ سکتا ہے ، ایسے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔
Medical Dr can write Homeopathic remedy ?

پہلی بات تو یہ ہے کہ ڈاکٹر حضرات بہت کم ہی ہومیو پیتھک ادویات لکھتے ہیں۔۔۔۔ وہ بھی 4, 5 ضروری ایلوپیتھک میڈیسن کے ساتھ ایک آدھ ہومیو پیتھک دوائی لکھتے ہیں، مطلب صرف ہومیوپیتھی ادویات کو بنیاد بنا کر کسی خاص بیماری کا علاج نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن سوشل میڈیا پر اس نسخے کو وائرل کر کے غیر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔

جس کے جواب میں ہمارے سنیئر نے کمنٹ کیا ہے وہ درج ذیل ہے۔۔۔

" پاکستان میں قانون کے مطابق جو PMDC میں رجسٹرڈ ڈاکٹر ہے۔ وہ ہومیوپیتھک ادویات R27 وغیرہ لکھ سکتا ہے۔ اس میں کوئی چیز غیر قانونی نہیں ہے۔۔۔۔
لیکن ایک ہومیو ڈاکٹر ایلوپیتھک دوا نہیں لکھ سکتا۔ یہ غیر قانونی ہے اور اسکے خلاف قانونی کاروائی بھی ہو سکتی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایلوپیتھک علاج میں غلط تشخیص، غلط دوا یا غلط مقدار مریض کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔
میڈیکل ڈاکٹر کو مکمل تشخیص و علاج کا اختیار ہوتا ہے ، ڈاکٹر اپنے مریضوں کے لیے ایلوپیتھک میڈیسن کے ساتھ ساتھ ضروری غذائی سپلیمنٹس ، ہربل اور ہومیوپیتھی دوائی لکھ سکتا ہے ، کیونکہ ہومیوپیتھک ادویات نسبتاً کم خطرناک سمجھی جاتی ہیں۔۔۔۔
اور دوسرا ہومیوپیتھک ادویات کو زیادہ تر over-the-counter (OTC) سمجھا جاتا ہے، یعنی بغیر ڈاکٹری نسخے کے قانون کے مطابق ہومیو پیتھک ادویات خریدی جا سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔

ایک اور سنیئر نے کمنٹ کیا کہ اگر تھوڑے بہت میڈیکل ڈاکٹر ہومیو پیتھک ادویات لکھ رہے ہیں ، اس پر ہومیو ڈاکٹر حضرات کو خوش ہونا چاہیے ۔۔۔😁😁😁

Regards Dr Akhtar Rasheed
Follow Dr-Akhtar Rasheed


Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ جوائن کرنا چاہتے ہیں تو اس وٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

21/04/2026

بات تو سچ ہے مگر ہے رسوائ کی ۔۔۔۔
( ڈاکٹر عثمان ندیم )

میرے ایک پیشنٹ تھے۔۔۔پاکستان کے ہیلتھ سسٹم سے سخت متنفر۔۔۔۔ہر وقت ڈاکٹروں پر نکتہ چینی ۔۔۔۔دو سال قبل سعودیہ چلے گئے۔۔۔پچھلے دنوں آئے تو میں حیران رہ گیا جب انہوں نے کہا ڈاکٹر صاحب باہر کے ملک میں فیملی کے بعد جو بندہ پہلی چیز مس کرتا ہے وہ پاکستانی ڈاکٹر ہیں۔۔۔۔سرکاری علاج پیناڈول لیووفلاکساسین تک محدود۔۔۔۔پرائیوئٹ علاج استطاعت سے باہر۔۔۔۔اپنی مدافعت ہی ٹھیک کرے تو کرے ورنہ وہاں کے علاج پر کوئی بھروسہ نہیں۔۔۔
ایک اور مریض دوبئی سے آئے۔۔۔ایک ماہ سے کھانسی ۔۔۔وہاں نمونیہ تشخیص کیا گیا۔۔۔۔سات دن ceftriaxone 1 gram صبح شام۔۔۔اور ازیتھرومائیسین۔۔۔۔مگر کچھ فرق نہیں۔۔۔۔
یہاں ہم نکمے غفلت والے قصائی ڈاکٹروں نے ٹی بی تشخیص کی اور مریض ایک ماہ میں بہت بہتر۔۔۔۔
میرے اپنے ہم زلف دانتوں کا علاج UK سے پاکستان آ کر کراتے ہیں کہ علاج کے پیسوں میں آنے جانے کا خرچہ بھی نکل جاتا ہے۔۔۔۔
میں نے باہر سے آنے والوں کو یہاں ڈاکٹروں کو پیر سمجھ کر بات کرتے دیکھا ہے ۔۔۔۔وہاں ایمرجنسی میں صرف ویٹنگ ٹائم آٹھ گھنٹے۔۔۔۔۔پھر شان بے نیازی سے متعلقہ سپیشلیٹی کو ریفر ۔۔۔جس کا ٹائم ایک ماہ بعد ملتا ہے۔۔۔۔
Moral of the post....
تو بھائیو یہ پاکستانی عوام ہے جو ڈاکٹروں کو گھر کی مرغی دال برابر سمجھ کر mis behave کرتی ہے۔۔۔۔ان کا باہر کا ایک چکر لگنے دیں۔۔۔۔پہلی قدر ڈاکٹروں کی پڑتی ہے۔۔۔۔سچ تو یہ ہے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور ڈاکٹروں کی فراوانی نے یہ حال کیا ہے۔۔۔۔
انہی غفلت والے ڈاکٹروں کو ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر والےبہشتی دروازے سے گزرنے کا موقع ملے تو پاکستانی فائٹر پائلٹس کی طرح نہ صرف اپنی قابلیت ثابت کرتے ہیں بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔۔۔۔

ڈاکٹر عثمان ندیم
( Copied )

Follow Dr-Akhtar Rasheed
Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ جوائن کرنا چاہتے ہیں تو اس وٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

پیٹ اور دماغ کے  ایکسز میں خرابی کی وجوہات اور حل؟What's Gut Grain Axis, It's cause's, sign and Rx?بہت ساری سائنسی تحقیق...
18/04/2026

پیٹ اور دماغ کے ایکسز میں خرابی کی وجوہات اور حل؟
What's Gut Grain Axis, It's cause's, sign and Rx?
بہت ساری سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ معدے اور دماغ کا تعلق اتنا گہرا ہے کہ اگر معدے یا آنتوں میں موجود بیکٹیریا کا توازن بگڑ جائے تو اس کا اثر ہماری ذہنی صحت پر ضرور پڑتا ہے۔ اور اگر دماغ میں کیمیکلز کا توازن بگڑ جائے تو اس کا اثر ہمارے معدے اور آنتوں پر بھی پڑتا ہے۔دماغ اور معدے کا آپس میں تعلق کو گٹ برین ایکسز (gut brain axis) کا نام دیا گیا ہے۔ذہنی پریشانی،ڈیپریشن اور تنائو کے دوران کارٹیسول لیول زیادہ یو جاتا ہے جو کہ ایک سٹریس ہارمون ہے، کارٹیسول زیادہ ہونے کے ناطے پیٹ میں تیزابیت بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ جس سے معدے کا مسلئہ یا پیپٹک السر ڈیزیز ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ زہنی پریشانی میں اگر نیند بھی کم لی جائے تو کارٹیسول کی مقدار اور بھی زیادہ ہو سکتی ہے.

اور اگر کسی کو معدے اور آنتوں کا مسلئہ جیسے معدے اور آنتوں میں السر سوزش یا دائمی قبض ہو تو پھر اسکا اثر زہنی صحت پر بھی پڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آنتوں میں موجود مخصوص بیکٹیریا دماغ میں کیمیائی عدم توازن کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے گٹ میں 90 پرسنٹ سیروٹونین نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ موڈ کو خوشگوار کرتا ہے ،نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سیروٹونین کی کمی ہو جاتی ہے جس سے نفسیاتی امراض جیسے بے خوابی ،ڈپریشن اور انزائٹی پیدا ہوتی ہیں۔
معدے میں موجود بیکٹیریا کا مجموعہ جسے مائیکرو بایوم (Microbiome) کہتے ہیں، جو ہماری ذہنی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد دماغی امراض کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جبکہ نقصان دہ بیکٹیریا کی زیادتی سے انسان کا مزاج، موڈ اور نیند خراب ہو سکتی ہے۔

👈 گٹ برین ایکسز کی خرابی سے ہونے والے مسائل
1:فنکشنل ڈسپیپسیا : یہ معدے کا فنکشنل مسلئہ ہوتا ہے ، جس میں معدے کی کوئی جسمانی مسلئہ جیسے السر یا سوزش نہیں ملتی اور اس میں معدے کے ٹیسٹ جیسے ایچ پیلوری پاخانے کا ٹیسٹ نارمل آتا ہے۔اسکی علامتیں ہر مریض میں کچھ مختلف ہو سکتی ہیں ، عام علاماتِ میں جیسے سینے اور معدے میں جلن کا ہونا ، اپھارہ یا گیس کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا ،بدہضمی اور بھوک میں کمی ہونا ،کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا، سر درد اور گیس دماغ میں چڑھنا جیسا لگنا اور موڈ کا خراب ہونا

2: آئی بی ایس یا سنگرہنی بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے، آئی بی ایس کی عام علاماتِ جیسے کھانے کے بعد فوری پاخانہ آنا ، پتلے موشن کا ہونا، یا قبض کا ہونا، اپھارہ یا پیٹ میں گیس کا بھرنا،پیٹ میں درد، مروڑ کا ہونا کبھی کچھ دن کے لیے توکبھی مہینوں تک، جنسی خواہش کی کمی ہونا ور بعض واقعات مریض کو منہ میں چھالے بھی پڑ سکتے ہیں۔

3: بے خوابی: نیند کا مسلئہ دونوں صورتوں میں جیسے پیٹ کے دائمی مسائل یا نفسیاتی مسائل میں ہو سکتا ہے ۔

4: لو لبییڈو: مردوں میں گٹ برین ایکسز کی خرابی سے لو لبییڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی بھی ہو سکتی ہے ، اور مزید نامردی یا عضو تناسل میں تنائو کا بھی مسلئہ ہو سکتا ہے۔
5: ذہنی و نفسیاتی مسائل: گٹ برین ایکسز کی خرابی سے نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن ، انزائٹی ہونا بہت عام ہے۔
جسکی عام علامات جیسے : چیچڑا پن، اداسی ،ناامیدی، وزن اور بھوک میں کمی یا زیادتی، کسی کام میں دل نہ لگنا ، نفسیاتی مردانہ کمزوری ہونا، سوشل انزائٹی کا ہونا شرمیلا پن ہونا ، گبھراہٹ کا ہونا،اور ہیلتھ انزائٹی کا ہونا ،اپنے اندر خطرناک بیماریاں سمجھنا ،ڈر، خوف میں مبتلا رہنا وغیرہ وغیرہ

👈 گٹ برین ایکسز کی خرابی کی تشخیص و علاج
مریض کے بہتر علاج کیلئے یہ فرق یا تشخیص کرنا بہت ضروری ہے کہ اسکے مسلئے کی وجہ نفسیاتی مسلئہ ہے یا معدے آنتوں کی جسمانی بیماری ہے ، لہذا گٹ برین ایکسز کی خرابی کی تشخیص مریض کی علامتوں ، طبی ہسٹری اور ممکنہ لیب ٹیسٹ سے کی جاتی ہے۔

1)Stool Analysis test and H pylori stool antigen
اگر کسی مریض کو معدے اور آنتوں میں جسمانی بیماری جیسے انفیکشنز ، السر یا سوزش کو دیکھنے کیلئے پاخانے کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید کچھ مریضوں میں معدے اور آنتوں کی اینڈوسکوپی بھی کی جا سکتی ہے۔

2)Serum Total testosteron test
اگر متاثرہ شخص کو پیٹ اور نفسیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ لبیبیڈو کا مسلئہ یا جنسی خواہش کی کمی ہو تو پھر ٹیسٹوسٹیرون کا ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے ، ٹیسٹوسٹیرون ایک مردانہ جنسی ہارمون ہوتا ہے۔

3) Inflammatory Marker , ESR and CRP
جسم میں سوزش کو دیکھنے کیلئے یہ لیب ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔

4) Others; Vitamin D , B12 and Routine Test

باقی گٹ برین ایکسز کی خرابی کا علاج مرض کی وجوہات پر ڈیپنڈ کرتا ہے ، اگر کسی کو معدے اور آنتوں میں کوئی جسمانی بیماری ہو تو پھر اسکا علاج کیا جاتا ہے ، اگر نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن انزائٹی ہو تو پھر نفسیاتی مسائل کا علاج یا کورس کیا جاتا ہے۔

👈 گٹ برین ایکسز کی خرابی سے بچاؤ کا طریقہ
معدے اور آنتوں کو صحت مند رکھنے کے کچھ سائنسی طریقے درج ذیل ہیں۔
1: پروبائیوٹکس اور پری بائیوٹکس کا استعمال، جیسے دہی
لسی ، پنیر ، کیلا وغیرہ معدے میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھاتے ہیں ،جو ہاضمے اور دماغی صحت کے لیے بھی بہتر مفید یوتے ہیں۔
2: فائبر کا استعمال: فائبر سے بھرپور غذائیں مثلاً پھل اور سبزیاں آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریا کو غذائیت فراہم کرتی ہیں، جو کہ ہاضمے اور دماغی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔
3:ورزش کرنا اور ریلیکسیشن ایکسرسائزز ( ذہنی سکون دینے والی ورزشیں) کرنا. جو جسم میں موڈ کو خوشگوار کرنے والے کیمیکلز پیدا کرتے ہیں۔
4: سٹرس تناؤ کو کم کرنا ، یہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے گٹ برین ایکسز کی خرابی کا،اس کو منیج کرنا بہت ضروری ہے۔
5: مناسب پُرسکون نیند لینا اور ایسے کام میں حصّہ لینا جس سے خوشی ملے۔ یہ کام ہر کسی کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں. کوشش کریں جس سے خوشی ملے اسکو اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کریں۔ شکریہ
Regards Dr Akhtar Rasheed
Follow Dr-Akhtar Rasheed

Whatsapp for consultation/ joining group
0304 - 1574655
اگر آپ ہمارا واٹس ایپ میڈیکل گروپ جوائن کرنا چاہتے ہیں تو اس وٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکریہ

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Akhtar Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category