Dr Rana Ikram Consultant Physician

Dr Rana Ikram Consultant Physician Consultant Physician and Diabetologist
ماہر امراض: شوگر' تھائیرائڈ 'معدہ' یرقان 'فالج 'سر درد' گنٹھیا' پٹھوں اور جوڑوں کا درد

*عید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!*اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے،آپ کے گھر میں خوشی...
27/05/2026

*عید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!*
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے،
آپ کے گھر میں خوشیاں، سلامتی اور برکتیں عطا کرے۔
یہ بابرکت دن آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے محبت، اتحاد اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
عید مبارک! 🌙🐐✨
ڈاکٹر رانا اکرام

کیا آپ کو جوڑوں کے درد یا سوجن کا سامنا ہے؟ 🤕اگر آپ کو جوڑوں کی مستقل تکلیف، سوزش یا دیگر مسائل ہیں، تو یہ رمیٹائیڈ آرتھ...
11/05/2026

کیا آپ کو جوڑوں کے درد یا سوجن کا سامنا ہے؟ 🤕
اگر آپ کو جوڑوں کی مستقل تکلیف، سوزش یا دیگر مسائل ہیں، تو یہ رمیٹائیڈ آرتھرائٹس (Rheumatoid Arthritis) کی علامات ہو سکتی ہیں۔
اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

موٹے افراد میں وقت سے پہلے ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیلیر کیوں ہوتا ہے ۔ موٹاپا انسان کو میٹابولک سنڈروم کی طرف لے جاتا ہےجس ک...
07/05/2026

موٹے افراد میں وقت سے پہلے ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیلیر کیوں ہوتا ہے ۔
موٹاپا انسان کو میٹابولک سنڈروم کی طرف لے جاتا ہےجس کا دل کی نالیوں کی تنگی سے بہت گہرا تعلق ہے ۔
میٹابولک سنڈروم میں مبتلا افراد کے جسم میں خون میں موجود گلوکوز اور چکنائیوں کو استعمال کرنے کی صلاحیت میں تبدیلی آجاتی ہے ۔ جو نہ صرف ذیابیطس اور خون کی نالیوں میں چکنائیوں کے جمع ہونے اور ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہے بلکہ جسمانی سوزش اور خون کی نالیوں میں خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی تیز کردیتی ہے ۔
موٹاپا صرف میٹابولک سنڈروم ہی پیدا نہیں کرتا بلکہ جگر میں چکنائی کو جمع کر کے فیٹی لیور ، پتے میں کولیسٹرول سے بننے والی پتھریاں ، سوتے میں سانس کا رک جانا اور خواتین میں بیضہ دانی میں تھیلیوں کے بننے کا سبب بھی ہے ۔
موٹاپا ایک بیماری ہے ۔ اسکی بنیاد بچپن یا اوائل عمری ہی میں پڑ جاتی ہے ۔ موٹاپے کے بارے میں جلد اور مکمل آگہی ہی اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کا واحد ذریعہ ہے۔
یاد رکھیں ۔
موٹاپا کنٹرول کرنے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جادوئی طریقہ ۔ یہ منٹوں اور گھنٹوں کا کھیل نہیں اور نہ ہی بغیر خوراک میں تبدیلی اور بغیر سیر و ورزش کے یہ کنٹرول ہوتا ہے ۔ اسے کنٹرول کرنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے ۔ پوری زندگی کے معاملات کو تبدیل کرنا پڑتا ہے جب جاکر وزن قابو آتا ہے ۔
موٹاپے کے بارے میں جانیں ، اسے کنٹرول کریں اور صحتمند زندگی گزاریں .
اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

تربوز کے فائدے ۔۔۔صحت پر بے شمار فوائد کا حامل تربوز گرمیوں میں ناصرف راحت بخشتا ہے بلکہ جسم میں پانی اور الیکٹرولائٹس ک...
06/04/2026

تربوز کے فائدے ۔۔۔

صحت پر بے شمار فوائد کا حامل تربوز گرمیوں میں ناصرف راحت بخشتا ہے بلکہ جسم میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی کم مقدار کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

تپتے گرم موسم میں تربوز انسان کے لیے قدرت کی جانب سے ایک رسیلا اور میٹھا تحفہ ہے جسے تقریباً ہر عمر کا فرد ناصرف پسند کرتا ہے بلکہ اسے نت نئے طریقوں سے کھانے سے لطف اندوز بھی ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں وٹامن بی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو گرمیوں میں پانی کے سبب ہونے والی جسمانی تھکاوٹ کا احساس کم کرتا ہے اور انسان کو تروتازہ اور خوشگوار محسوس کرواتا ہے۔

غذائیت کے اعتبار سے تربوز کے 100 گرام میں 30 کیلوریز، صفر فیصد فیٹ، 112 ملی گرام پوٹاشیم ، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام شوگر، 11 فیصد وٹامن اے، 13 فیصد وٹامن سی، 90 فیصد پانی اور 10 فیصد آئرن سمیت پوٹاشیم، سوڈیم، کیلشیم، فاسفورس اور فائبر پایا جاتا ہے۔

درج بالا سب اجزاء انسانی صحت اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی لازمی جز قرار دیے جاتے ہیں۔

تربوز کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے درج ذیل ہیں:

تربوز اور دل کی صحت:

تربوز انسانی جسم کے سب سے اہم جز دل کی صحت کے لیے بے حد مفید قرار دیا جاتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، اینٹی آکسیڈنٹ کے علاوہ اس میں پایا جانے والا وٹامن اے، سی، بی 6، منرلز اور لائیکوپین دل کی بیماریوں کے لیے بھی سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق روزانہ صبح ناشتے میں تربوز کی ایک قاش کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں موجود قدرتی اجزاء ناصرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتے ہیں بلکہ دل کے دورے کی صورت میں مؤثر ڈھال کا بھی کام کرتے ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا ذریعہ:

تربوز کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

تربوز کا استعمال ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس سے محفوظ رکھتا ہے، یہ بیماری انسانی ہڈیوں کو کمزور کر دیتی ہے، تربوز کے بیجوں میں موجود میگنیشیم مدافعتی نظام، میٹابولزم کے ساتھ پٹھوں کی صحت اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

چربی کم کرنے میں مددگار

تربوز انسانی جسم کی زائد چربی کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں، جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنے خصوصاً توند سے نجات میں کامیابی کے لیے تربوز کا استعمال مفید قرار دیاجاتا ہے۔

گرمی دور کرنے کا ذریعہ:

تربوز کا استعمال گرمی کی شدت کم کرنے میں مدد دیتا ہے، چونکہ انسان کو گرم موسم میں پیاس زیادہ لگتی ہے اور وہ پانی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے تاہم اس کے باجود انسانی جسم میں پانی کی کمی رہ جاتی ہے

ماہرین صحت کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں جو ناصرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔

بینائی کے لیے مفید:

تربوز میں وافر مقدار میں لائیکوپین جز پایا جاتا ہے جو بینائی کی حفاظت کرتا ہے اور سوزش جیسی شکایات سے بچاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی آنکھوں میں بینائی کمزور پڑنے لگتی ہے جبکہ تربوز کا استعمال مضبوط نظر کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے، تربوز کا استعمال دماغ کو بھی طاقت اور صحت بخشتا ہے۔

انفیکشن اور وائرل سے بچاؤ کا ذریعہ:

انسانی جسم میں انفیکشن کی روک تھام میں تربوز کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے، تربوز میں مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جانے کے سبب انفیکشنز کا بروقت خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔

تربوز میں موجود لائیکوپین اور وٹامن سی اینٹی انفکیشن اجزا ہیں جو کہ انفیکشنز کو روکنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

تربوز کا استعمال خوبصورتی کا خزانہ:

تربوز کا استعمال انسانی جسم کو طاقت بخشتا ہے اور بالوں کو صحت مند بناتا ہے، اس کے استعمال سے چہرے پر تازگی اور جِلد بھی تروتازہ شاداب نظر آ تی ہے۔

تربوز میں وٹامن اے اور سی کی موقجودگی جسم اور بالوں کی صحت کے لیے مفید قرار دی جاتی ہے جبکہ وٹامن سی بھی جلد اور بالوں کی تندرستی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو صحت مند زندگی عطا کرے
اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

🌙✨ عید الفطر مبارک ✨🌙اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے۔یہ مبارک دن آپ کے لیے امن، سکون اور...
21/03/2026

🌙✨ عید الفطر مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے۔
یہ مبارک دن آپ کے لیے امن، سکون اور بے شمار رحمتیں لے کر آئے۔
! 🤍🌸

🌙 کہانی ایک سر درد کی: جب روزہ "بھاری" محسوس ہونے لگے​رمضان کی ٹھنڈی صبح ہو یا تپتی دوپہر، ہم سب اس کیفیت سے واقف ہیں جب...
02/03/2026

🌙 کہانی ایک سر درد کی: جب روزہ "بھاری" محسوس ہونے لگے
​رمضان کی ٹھنڈی صبح ہو یا تپتی دوپہر، ہم سب اس کیفیت سے واقف ہیں جب اچانک کنپٹیوں میں درد کی لہر اٹھتی ہے اور طبیعت بوجھل ہونے لگتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا جسم آپ سے کیا کہنا چاہ رہا ہے؟
​☕ کیفین کا "چھوٹا سا" دھوکہ
​تصور کریں کہ آپ کا دماغ روزانہ صبح 8 بجے چائے یا کافی کے ایک مگ کا عادی ہے۔ رمضان میں جب اسے وہ "کک" نہیں ملتی، تو وہ بغاوت کر دیتا ہے۔ یہ سر درد دراصل آپ کے دماغ کا احتجاج ہے!
​حل: رمضان سے چند دن پہلے ہی اپنی چائے کی مقدار کو آہستہ آہستہ کم کرنا شروع کر دیں۔ اچانک بریک لگانے سے بہتر ہے کہ رفتار آہستہ کی جائے۔
​💧 پیاس کی خاموش پکار
​اکثر سر درد صرف ایک اشارہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کا ٹینک خالی ہو رہا ہے۔ جب ہم سحری میں پانی پر توجہ نہیں دیتے، تو دن ڈھلتے ہی ڈی ہائیڈریشن سر درد کی صورت میں نمودار ہوتی ہے۔
​کامیاب نسخہ: سحری میں 2 سے 3 گلاس پانی پئیں، لیکن یاد رہے... تلی ہوئی اور زیادہ نمکین چیزوں سے دوری اختیار کریں کیونکہ یہ آپ کو پیاسا رکھتی ہیں۔
​🥚 سحری کا دسترخوان: آپ کی ڈھال
​سحری صرف پیٹ بھرنے کا نام نہیں، بلکہ اگلے 15 گھنٹوں کا ایندھن ہے۔ اگر آپ صرف ایک کپ چائے پر روزہ رکھ رہے ہیں، تو شوگر لیول کا گرنا یقینی ہے۔
​پروٹین کی طاقت: انڈا، دال یا چکن آپ کے جسم کو دیر تک توانائی فراہم کرتے ہیں۔ ساتھ میں دلیہ یا چکی کے آٹے کی روٹی آپ کے شوگر لیول کو ایک دم گرنے نہیں دیتی۔
​🥘 افطار سے سحر تک کا سفر
​افطار ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات پر ٹوٹ پڑنا عارضی سکون تو دیتا ہے، مگر یہ سر درد کا حل نہیں ہے۔
​ترتیب بدلیں: پہلے کھجور اور پانی، پھر ہلکی غذا۔ اور ہاں، افطار سے سحری کے درمیان وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں تاکہ جسم کا نظام رواں رہے۔
​⚠️ ایک ضروری بات: اگر یہ سر درد اتنا شدید ہو جائے کہ چکر آنے لگیں، نظر دھندلا جائے یا متلی ہونے لگے—خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے—تو یاد رکھیں کہ آپ کی صحت اللہ کی امانت ہے۔ اگر شوگر 70 سے نیچے چلی جائے تو ضد نہ کریں اور
فوری طبی امداد لیں۔
اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

Post courtesy to TDC:پہلا دن**اہل شوگر کے لیے رمضان کے پہلے دن کا پلان*رمضان کی پہلی سحری ہے تو اس کا اہتمام بھی ذرا اچھ...
18/02/2026

Post courtesy to TDC:
پہلا دن*
*اہل شوگر کے لیے رمضان کے پہلے دن کا پلان*
رمضان کی پہلی سحری ہے تو اس کا اہتمام بھی ذرا اچھے انداز میں ہونا چاہیے لیکن چونکہ ہمیں شوگر کا مرض بھی ہے لہذا احتیاط بھی بہت ضروری ہے امید ہے کہ اپ نے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے اپنی دواؤں کو ایڈجسٹ کر لیا ہوگا اور اسی مشورے کے مطابق اپنی دوائیں لیں گے سحری کا ائیڈیا پیش خدمت ہے
*پہلی سحری کا ائیڈیا*
اپنی سحری میں ہم نے پروٹین کی مقدار کو زیادہ رکھنا ہے کمپلیکس کارب کی بھی تھوڑی مقدار ہونی چاہیے تاکہ ہماری توانائی برقرار رہے اور ساتھ ہی کچھ ایسے اجزاء جو ہمارے روزے کو گزارنے میں ہماری مدد کریں تو اج کی پہلی سحری میں ہم نے بنایا ہے دو انڈوں کا ایک مزیدار املیٹ جس میں سبزیوں کی مقدار بھی شامل کی گئی ہے جیسے مٹر شملہ مرچ ٹماٹر اور پیاز اس کے ساتھ ہی ہم نے لی ہے چھ انچ سائز کی ایک پتلی سی روٹی جس میں جو اور گندم کے اٹے کو ملا کر استعمال کیا گیا ہے گندم کا یہ اٹا ریفائن نہیں ہے بلکہ چوکر کے ساتھ ملا ہوا ہے فائبر کی مقدار کو بڑھانے کے لیے ہم نے اس میں ایک چمچہ اسبغول بھی شامل کر لیا ہے اس طرح یہ ہمیں دیر تک توانائی فراہم کرے گا اور خون میں شوگر کی سطح کو گرنے نہیں دے گا جس سے ہمارا روزہ اطمینان بخش طریقے سے گزرے گا اس کے ساتھ ہم نے ایک چھوٹا پیالہ دہی لیا ہے یہ دہی بازار کا نہیں ہے اس لیے کہ بازاری دہی میں چینی ملائی جاتی ہے اسے ہم نے اپنے گھر میں ہی تیار کیا ہے یہ ایک عمدہ پرو بائوٹکس ہے جو ہمارے معدے کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہم نے لی ہے ایک کپ چائے جس میں دو چھوٹی الائچیاں شامل کی گئی ہیں اور یہ چائے چینی کے بغیر ہے چھوٹی الائچی کا قہوہ یا چائے پی لینے کی وجہ سے پیاس کی شدت میں کمی اتی ہے اور ہمیں پیاس محسوس نہیں ہوتی امید ہے کہ یہ پہلی سحری اپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی
*پہلا دن گزارنے کا پلان*
پہلے دن ہم یہ دعا پڑھیں گے *ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم*
اے ہمارے رب ہماری عبادات قبول فرما بے شک تو جاننے اور سننے والا ہے
روزے کے دوران میں کسی بھی طرح کی مشقت اور ایسے کام سے پرہیز کریں جس سے کہ تھکن یا توانائی میں کمی ائے نمازوں کا خصوصی طور پر اہتمام کریں اور اپنے فارغ وقت میں قران پڑھنے پر توجہ دیں اس رمضان یہ ارادہ کریں کہ قران کو تھوڑا تھوڑا ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے گا تاکہ اپ کو اس کی صحیح اگاہی حاصل ہو
*پہلی افطاری کا پلان*
دن بھر روزہ گزارنے کے بعد ایک اچھی افطاری تو ہمارا بھی حق بنتا ہے لیکن ہمیں ایسے کھانوں سے اجتناب کرنا ہے جس سے کہ شوگر میں اسپائیک ائے یا شوگر کی مقدار ایک دم بڑھ جائے اس لیے ایک شاندار افطاری کا ائیڈیا پیش خدمت ہے ہم ایک چھوٹی کھجور سے اپنی افطار کریں گے تاکہ ہماری سنت پوری ہو جائے اور ہم کھجور کا ذائقہ بھی لے سکیں اس کے علاوہ رمضان ہوں اور پکوڑے نہ بنائے جائیں تو مزہ ہی نہیں اتا لیکن ہم نے یہ پکوڑے بیسن کی تھوڑی مقدار میں سبزیوں کو ملا کر تیار کیے ہیں اور انہیں ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے توے کے اوپر صرف ایک چمچہ گھی میں تیار کیا ہے اس طرح یہ صحت مند بھی ہے اور ہماری شوگر کو بھی نہیں بڑھائے گا اس کے علاوہ ہم نے ایک چھوٹی پیالی میں دہی بڑے بنائے ہیں جس میں چینی بالکل بھی نہیں ملائی گئی ہے ایک چھوٹی پیالی میں ابلے ہوئے چنوں کی چاٹ ہے اور ایک چھوٹی مقدار کا سیب ساتھ ہی ہم نے ایک لیمو پانی تیار کیا ہے جس میں اسٹیوا سویٹنر ملا کر ذائقہ پیدا کیا گیا ہے مزید اپنی پیاس کی تسکین کے لیے اب ہم پانی پر ہی انحصار کریں گے اس لیے کہ پانی سے بڑھ کر کوئی بہترین مشروب نہیں ہمیں لال پیلے مشروبات جن میں شوگر بڑھانے کے اجزاء شامل ہوتے ہیں یا کولڈ ڈرنکس بالکل بھی استعمال نہیں کرنی ہے
افطار کے بعد ہم نے نماز ادا کی ہے اور نماز پڑھ کر ایک چھوٹی سی واک کی ہے تاکہ ہمارا جسم تروتازہ ہو جائے چونکہ عشاء اور تراویح پڑھنے بھی جانا ہے لہذا ہم اس وقفے میں تھوڑا سا کھانا بھی لیں گے تاکہ ہمارا ڈنر بھی ہو جائے اور تراویح کے دوران جسم اسے ہضم کر لے اس ڈنر میں ہم نے ایک چھوٹے سائز کی جو اور گندم کی بنائی ہوئی روٹی لی ہے اور ساتھ میں چکن کا سالن تاکہ ہمیں مناسب مقدار میں پروٹین حاصل ہو سکے ایک چھوٹے پیالے میں سلاد ہے جس میں پیاز ٹماٹر کھیرا چھوٹی چھوٹی مقدار میں کاٹ کے لیے گئے ہیں
امید ہے کہ رمضان کے پہلے دن کا پلان اپ کو پسند ایا ہوگا
اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

رمضان کی تیاری کریں اپنے شوگر کو کنٹرول رکھیں: تمام شوگر کے مریضوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رمضان سے پہلے اپنی ادویات کی خ...
17/02/2026

رمضان کی تیاری کریں اپنے شوگر کو کنٹرول رکھیں:
تمام شوگر کے مریضوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رمضان سے پہلے اپنی ادویات کی خوراک ایڈجسٹ کروائیں تاکہ روزے کے فریضے کی ادائیگی اسانی سے ممکن ہو سکے

اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

: ذیابطیس اور جلد کے مسائلذیابطیس صرف خون میں شوگر نہیں بڑھاتی —یہ جلد کو بھی مختلف طریقوں سے متاثر کر سکتی ہے۔جلد ہمارے...
16/02/2026

: ذیابطیس اور جلد کے مسائل

ذیابطیس صرف خون میں شوگر نہیں بڑھاتی —
یہ جلد کو بھی مختلف طریقوں سے متاثر کر سکتی ہے۔
جلد ہمارے جسم کی پہلی حفاظتی دیوار ہے،
اور اس کی کمزوری انفیکشن اور زخموں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

ذیابطیس کے مریضوں میں جلد کے مسائل عام ہیں،
لیکن اچھی بات یہ ہے کہ زیادہ تر مسائل قابلِ علاج اور قابلِ روک تھام ہوتے ہیں۔

ذیابطیس میں جلد کے عام مسائل:

1 خشکی اور کھچاؤ (Dry Skin)
بلڈ شوگر زیادہ ہونے سے جسم پانی کم جذب کرتا ہے،
جس سے جلد خشک، کھردری اور پھٹنے لگتی ہے۔

2 خارش (Itching)
گردشِ خون کم ہونے اور جلد خشک ہونے سے
مسلسل خارش رہتی ہے۔

3 فنگس انفیکشن (Fungal Infection)
پاؤں، انگلیوں کے درمیان، زیرِبغل یا جلد کی تہوں میں
سرخی، جلن یا خارش —
یہ تمام علامات فنگس انفیکشن کی ہو سکتی ہیں۔

4 بیکٹیریا انفیکشن (Bacterial Infection)
پھوڑے، پھنسیاں، سوجن یا درد
جلد کے بیکٹیریا انفیکشن کی علامات ہیں
جو ذیابطیس میں زیادہ ہوتے ہیں۔

5 زخم دیر سے بھرنا
سرکولیشن کم ہونے کی وجہ سے
معمولی زخم بھی لمبے عرصے تک نہ بھرے۔

⚠️ کن علامات پر فوراً توجہ دیں؟

سرخی یا سوجن

جلد پھٹنا یا خون آنا

مسلسل خارش

پیپ یا بدبو

گرمائش یا درد

یہ انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہیں —
فوراً علاج کروائیں۔

جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

• شوگر کو کنٹرول میں رکھیں
• جلد کو باقاعدگی سے موئسچرائز کریں
• ہلکے صابن کا استعمال کریں
• نہانے کے فوراً بعد کریم لگائیں
• پاؤں صاف اور خشک رکھیں
• جلد کو کھجانے سے پرہیز کریں
• آرام دہ جوتے پہنیں
• جلد میں کسی تبدیلی پر فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں

یاد رکھیں:

جلد کی حفاظت، ذیابطیس کے مکمل علاج کا اہم حصہ ہے۔
چھوٹی پریشانی بڑے مسئلے میں بدلنے سے پہلے
اپنی جلد کا خیال رکھیں

اچھی صحت سے متعلق معلومات کے لئے اس پیج کو لائک، فالو کریں اور دوسروں سے شیئر بھی کریں۔
For Appointment: 0301-7572065, 03208847213

ڈاکٹر رانا اکرام صاحب 14 فروری 2026 بروز ہفتہ احمد پور شرقیہ کلینک پہ موجود نہیں ہوں گےفالو اپ مریض واٹس ایپ نمبر پر راب...
13/02/2026

ڈاکٹر رانا اکرام صاحب 14 فروری 2026 بروز ہفتہ احمد پور شرقیہ کلینک پہ موجود نہیں ہوں گے
فالو اپ مریض واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
0320 8847213
0301 7572065

Address

Tasneem Plaza Noor Mahal Road
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Rana Ikram Consultant Physician posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Rana Ikram Consultant Physician:

Shortcuts

Share

Category