DHQ Hospital bajour official

DHQ Hospital bajour official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHQ Hospital bajour official, Bajauri Koruna.

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!! #30/5/2026  #میڈیکل سپر یئنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی ، ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈن...
30/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

#30/5/2026

#میڈیکل سپر یئنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی ، ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر نور بادشاہ کے ہمراہ آج ڈی ایچ
کیو ہسپتال باجوڑ ہر یونٹ کا تفصیلی وزٹ کیا ۔۔!!

#ڈاکٹر محمد حیات افریدی میڈیکل سپریئنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ نے وزٹ کے دوران ہسپتال کے محتلف یونٹس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایمرجنسی سٹور ، مائینر اوٹیی ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ؛ ڈینٹل او پئ ڈی ، ڈینٹل بلاک
،لیباٹری سمیت مختلف یونٹس
کا تفصیلی وزٹ کیا ۔۔!!

#مریضوں کو دی جانے
والی سہولیات کا جائزہ لیا .!!

#ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات صاحب نے ہسپتال سٹاف کے حاضری ؛ اور صفائی کیساتھ ساتھ ہسپتال میں مریضوں
کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!  #میڈیکل  سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال باجوڑ ڈاکٹر محمد حیات افریدی 'محم...
15/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!

#میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ ڈاکٹر محمد حیات افریدی 'محمد حکیم صدر پیرامیڈیکس ایسوسیشن ڈی ایچ کیو باجوڑ کو ہیومن رائٹس پروٹیکشن کمیشن کی جانب سےبہترین خدمات اور مختلف ٹریننگز میں بھر پور شراکت
میں اعترافی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!   ​ #ہمارے ایمرجنسی ڈاکٹرز , نرسزز, پیرامیڈیکس,کلاس فور - انسانیت کے حقیقی ہیرو ...
14/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!




​ #ہمارے ایمرجنسی ڈاکٹرز , نرسزز, پیرامیڈیکس,کلاس فور - انسانیت کے حقیقی ہیرو .!

​ #جب دنیا سو رہی ہوتی ہے، یا جب کوئی ناگہانی آفت دستک دیتی ہے، تو کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو تھکن کو پسِ پشت ڈال کر صرف ایک مقصد کے لیے لڑ رہے ہوتے ہیں ""زندگی بچانا"" ۔!!

​ #ہسپتال ایمرجنسی عملہ صرف گروہ نہیں , بلکہ یہ وہ دیوار ہے جو موت اور زندگی کے درمیان کھڑی ہوتی ہے ۔!!

​ #ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں

کیونکہ
​ #جب ماحول تناؤ سے بھرا ہوتا ہے، تب بھی آپ کا سکون مریضوں کے لیے ڈھارس بنتا ہے ۔!!

​ #نیند، سکون اور اپنی خاندان کو وقت سب کچھ پس پشت ڈال کر دوسروں کے پیاروں کی جان بچانے کیلے ہر وقت تیار رہنا کوئی معمولی کام نہیں بلکہ بڑے قربانی ہیں .!!

​ #سیکنڈوں میں زندگی بدل دینے والے فیصلے لینا آپ کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔!!

آخر میں

#شکریہ ان تمام راتوں کے لیے جو آپ نے جاگ کر گزاریں، شکریہ ہر اس مسکراہٹ کے لیے جو آپ نے مایوس چہروں پر بکھیری ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!! #ضروری نوٹس ۔!! #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ میں پیرامیڈیکس (BPS-12) کے مختلف ...
12/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!

#ضروری نوٹس ۔!!

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ میں پیرامیڈیکس (BPS-12) کے مختلف (Categories) کے انٹرویوز درج ذیل تاریخوں
کو ہونا طے پائے ہیں ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!  #شعبہ صحت سے وابستہ تمام سابقہ فاٹا کے سرکاری ملازمین کے طرف سے ایم پی اے  #ڈاک...
08/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!

#شعبہ صحت سے وابستہ تمام سابقہ فاٹا کے سرکاری ملازمین
کے طرف سے ایم پی اے #ڈاکٹرحمید الرحمان صاحب کا
حصوصی شکریہ جو سابقہ فاٹا ملازمین کے حقیقی
نمائندہ اور درد رکھنے والے رہنما ہیں۔!!

#ھم ان کی بےحد قدر کرتے ہیں کہ انہوں نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے دیرینہ مسائل، خصوصاً رِیگولرائزیشن اور سروس سٹرکچر جیسے اہم اور حساس معاملات کو نہ صرف سنجیدگی سے سنا بلکہ اسمبلی کے فلور پر بھرپور انداز میں اجاگر بھی کیا۔

#ڈاکٹر حمید الرحمان صاحب وہ واحد ایم پی اے ہیں جو سابقہ فاٹا کے ملازمین کے لیے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اپنے عوام کی آواز کو ایوانِ اقتدار تک
پہنچایا ہے ۔!!

#اج بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے حقوق کے لیے مؤثر اور جراتمندانہ آواز اٹھائی، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں .!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!! 7/5/2026 #پیرامیڈکس کے مختلف زمروں (categories) کے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں ک...
07/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!


7/5/2026

#پیرامیڈکس کے مختلف زمروں (categories) کے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی فہرستیں .!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!   7/5/2026 #انسانیت کی خدمت " ہمارا اولین فریضہ "​ #میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد ...
07/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!


7/5/2026

#انسانیت کی خدمت " ہمارا اولین فریضہ "

​ #میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا , اس موقع پر انہوں نے صفائی کے عملے اور سیکیورٹی کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں, ان کا کہنا تھا کہ "ہمارا مقصد ہسپتال آنے
والے ہر شخص کو بہترین اور بروقت طبی امداد فراہم کرناہے
تاکہ کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔!!

#وزٹ کا اولین مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی معیار کو جانچنا اور صفائی ستھرائی کے
انتظامات کو مزید بہتر بنانا تھا ۔!!

​ #مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور علاج پر اطمینان کا پوچھا ,ساتھ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ۔!!

​ #میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے موقع پر موجود مریضوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کی
دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں
کی جائے گی ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!   #ڈاکٹر سلطان زیب میڈیکل  سپیشلسٹ اور میڈسن ڈیپارٹمنٹ  پوری ٹیم  انسانیت کی خدم...
05/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔!!




#ڈاکٹر سلطان زیب میڈیکل سپیشلسٹ اور میڈسن ڈیپارٹمنٹ پوری ٹیم انسانیت کی خدمتگار , ہمارا فخر , اور ہمارے ہیروز۔!!

​ #ھمارے ہسپتال کی اصل پہچان ہمارے قابل ڈاکٹرز , جو اپنی دن رات کی محنت اور مہارت سے انسانی زندگیوں میں امید کی
شمع روشن کرتے ہیں ۔!!

​ #اج ہم اپنے ہسپتال کے مایہ ناز میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر
#سلطان زیب اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن سے وابستہ عملہ
کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔!!

​ #پیچیدہ سے پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور انکے پیشہ
ورانہ بصیرت مریضوں کے لیے شفا کا ذریعہ بنتی ہے ۔!!

​ #وہ صرف ادویات نہیں دیتے، بلکہ اپنے صبر اور ہمدردی سے مریضوں کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں , جو اپنے آرام و سکون
کو پسِ پشت ڈال کر انسانی جان بچانے کو ترجیح
دینا ان کا خاصہ ہے ۔!!

​ #ہر وہ لمحہ جو کسی کی تکلیف کم کرنے میں گزارا , انسانیت کے بہترین خدمت ہیں , آپ کی محنت اور لگن ہی ہمارے ہسپتال کا اصل اثاثہ ہے ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!     #ڈاکٹرنعمت اللہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ۔!  #معدہ اور جگر کی بہترین دیکھ بھال ما...
01/05/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!




#ڈاکٹرنعمت اللہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ۔!

#معدہ اور جگر کی بہترین دیکھ بھال ماہر ہاتھوں میں!

#ہمارے ہسپتال کے شعبہ معدہ و جگر کے ماہر #ڈاکٹرنعمت اللہ ماہر گیسٹرو اینٹرولوجسٹ کی انتھک محنت کو سلام ۔!!

​ #ماہر گیسٹرو اینٹرولوجسٹ مریضوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ آپ کی لگن اور پیشہ ورانہ
مہارت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔!!

​ #یمارے گیسٹرو اینٹرولوجسٹ نہ صرف علاج کرتے ہیں بلکہ مریضوں کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں۔ ان کی انتھک خدمات
اور بہترین ٹیم ورک کو ہم سراہتے ہیں ۔!!

​ #پیچیدہ کیسز سے لے کر مریضوں کی مکمل صحت یابی تک ڈاکٹر صاحب ہر قدم پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے
لیے پرعزم ہیں۔ ان کی مہارت اور ہمدردی ہی ہمارے
ہسپتال کا فخر ہے ۔!!

 #ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!   #29/4/2026​ #اج میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی کی زیر صدارت ہسپتال ک...
29/04/2026

#ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!


#29/4/2026

​ #اج میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات افریدی کی زیر صدارت ہسپتال کانفرنس روم میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا،
جس میں ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز، سرجنز اور وارڈ
انچارجز نے شرکت کی ۔!!

​ #میٹنگ کے اہم نکات ۔!

​ #مریضوں کا معیارِ علاج: ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو بہترین اور فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ۔!!

​ #آپریشن تھیٹرز کی بہتری, جدید طبی آلات اور سرجری
کے شعبے میں مزید سہولیات کا جائزہ۔!

​ #وارڈز کا انتظام: وارڈ انچارجز کو صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت ۔!

​ #ایمرجنسی سروسز ، ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم کو مزید کم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی پر غور ۔!

​ #اخر میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد
حیات افریدی کا پیغام ۔!

​ #ہمارا اولین مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا باہمی تعاون ہی اس ہسپتال کو ایک مثالی
ادارہ بنا سکتا ہے ۔!!

​ #ہم اپنے شہریوں کو بہترین طبی ماحول فراہم
کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔!!

Address

Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital bajour official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share