15/06/2026
گرمیوں میں صرف پانی پینا کافی نہیں ہوتا!
بہت سے لوگ شدید گرمی میں لمبے وقت تک دھوپ میں کام کرتے ہیں یا طویل ورزش کرتے ہیں۔ وہ بار بار پانی بھی پیتے رہتے ہیں، لیکن پھر بھی بعض اوقات شدید کمزوری، چکر، پٹھوں میں کھچاؤ، گرمی سے نڈھال ہونے (Heat Exhaustion) یا حتیٰ کہ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ پسینے کے ساتھ جسم سے صرف پانی ہی نہیں بلکہ نمکیات (Electrolytes) خصوصاً سوڈیم (نمک) بھی خارج ہوتا ہے۔
اگر آپ گھنٹوں تک پسینہ بہا رہے ہیں اور صرف پانی پیتے جا رہے ہیں تو جسم میں نمکیات کی کمی پیدا ہو سکتی ہے، جس سے پانی کا توازن متاثر ہوتا ہے اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
لہٰذا طویل ورزش، سخت جسمانی مشقت یا دھوپ میں کئی گھنٹے کام کرنے والے افراد کے لیے صرف پانی ہی نہیں بلکہ نمکیات کی مناسب مقدار کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے الیکٹرولائٹ ڈرنکس، او آر ایس, نمک اور لیموں کا شربت یا مناسب مقدار میں نمک والی غذائیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔