08/06/2026
نفسیاتی ادویات: احتیاط ضروری ہے
🧠 نفسیاتی ادویات کیا ہیں؟
یہ وہ ادویات ہیں جو دماغ، مزاج، نیند، اضطراب، ڈپریشن اور دیگر ذہنی امراض کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان میں اینٹی ڈپریسنٹس، اینٹی سائیکوٹکس، اینگزائیولائٹکس اور نیند آور ادویات شامل ہیں۔
⚠️ بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے استعمال کیوں خطرناک ہے؟
❌ نشے اور انحصار (Addiction & Dependence) کا خطرہ
❌ شدید غنودگی، بے ہوشی اور حادثات کا امکان
❌ یادداشت اور توجہ میں کمی
❌ خودکشی کے خیالات یا رویوں میں اضافہ
❌ ذہنی الجھن، بے چینی یا نفسیاتی علامات میں اضافہ
❌ دل کی دھڑکن میں خرابی
❌ دورے (Seizures)
❌ دوا اچانک بند کرنے پر شدید Withdrawal Symptoms
🚫 یہ ادویات کسی دوسرے شخص کے مشورے، دوستوں، رشتہ داروں یا سوشل میڈیا کی معلومات کی بنیاد پر استعمال نہ کریں۔
عوام کے لیے اہم پیغام
✅ اگر آپ کو بے خوابی، ڈپریشن، اضطراب یا دیگر ذہنی مسائل ہیں تو مستند ماہرِ نفسیات یا معالج سے رجوع کریں۔
✅ اپنی دوا کسی دوسرے شخص کو ہرگز نہ دیں۔
✅ تجویز کردہ خوراک سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
✅ دوا اچانک بند نہ کریں، ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے خوراک کم کریں۔
"نفسیاتی ادویات مؤثر علاج ہیں، لیکن صرف درست تشخیص اور طبی نگرانی میں۔ خود علاج (Self-medication) نہ صرف نقصان دہ بلکہ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنی صحت کے لیے مستند طبی مشورے کو ترجیح دیں۔
Common high risk medicines
•Pregablin (Gabica)
•Alprazolam (ALP)
•Bromazepam (sambro)
•Rivotril (Clonazepam)
•lexotanil (Bromazepam)
•Sertraline
•fluoxetine
•Escitalopram