Insaf Doctors Forum Bannu

Call

Insaf Doctors Forum Bannu Official page of Insaf Doctors Forum Bannu | Manage by IDF KP Media Cell.

صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ہدایات پر پشاور ریجن سمیت تمام MTIs، KMU، Primary & Secondary Healthcare Sy...
09/08/2026

صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ہدایات پر پشاور ریجن سمیت تمام MTIs، KMU، Primary & Secondary Healthcare System میں انصاف ڈاکٹرز فورم کابینہ سازی کے عمل کی نگرانی اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی میرٹ، تنظیمی وابستگی، قیادت کی صلاحیت اور مؤثر نمائندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں کی سفارشات مرتب کرے گی، جبکہ تمام سفارشات پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے اصولوں اور وژن کے مطابق ہوں گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان کی ناجائز گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر پشاور میں منعقدہ احتجاجی جلسے ...
05/08/2026

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان کی ناجائز گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر پشاور میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا، ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی سربراہی میں شرکت کی۔
تین سال سے غیرقانونی قید میں رکھے گئے سابق وزیرِ اعظم اور بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی رہائی، ان کی صحت، اہلِ خانہ سے باقاعدہ ملاقات، آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے مطالبات کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔



02/08/2026

پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم، بانی و چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں بنوں آمد پر انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور پیٹرن اِن چیف، انصاف ڈاکٹرز فورم، عمران احمد خان نیازی کی ہمشیرہ، علیمہ خانم کو انصاف ڈ...
01/08/2026

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور پیٹرن اِن چیف، انصاف ڈاکٹرز فورم، عمران احمد خان نیازی کی ہمشیرہ، علیمہ خانم کو انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی جانب سے سرزمینِ بنوں پر دلی خوش آمدید۔

5 اگست پشاور جلسے کی تیاری کے سلسلے میں انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کا اہم اجلاسانصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی اہم مشاورتی میٹنگ خ...
31/07/2026

5 اگست پشاور جلسے کی تیاری کے سلسلے میں انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کا اہم اجلاس

انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی اہم مشاورتی میٹنگ خلیفہ گل نواز ہسپتال، بنوں میں منعقد ہوئی، جس میں 5 اگست کو پشاور میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کے حوالے سے مشاورت اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ جلسہ چیئرمین و پیٹرن اِن چیف عمران احمد خان نیازی کی ناجائز قید کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ان شاء اللہ، انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں اپنے چیئرمین و پیٹرن اِن چیف عمران احمد خان نیازی کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اس تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کرے گا۔

سسٹم صرف سسٹم کا باپ ہی ٹھیک کر سکتا ہےنام ہے عمران احمد خان نیازی
30/07/2026

سسٹم صرف سسٹم کا باپ ہی ٹھیک کر سکتا ہے
نام ہے
عمران احمد خان نیازی

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔ڈاکٹر نبی جان آفر...
24/07/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر نبی جان آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر سردار محمد سعد سیکرٹری جنرل مقرر۔ نوٹیفیکیشن جاری!

Congratulations to Dr. Irfan Ullah Afridi (Ex. President, IDF Bannu HOs Wing) on successfully clearing FCPS Part I in Me...
14/07/2026

Congratulations to Dr. Irfan Ullah Afridi (Ex. President, IDF Bannu HOs Wing) on successfully clearing FCPS Part I in Medicine & Allied.

This remarkable achievement reflects your hard work, dedication, and perseverance. Wishing you continued success in your postgraduate training and a bright future ahead. May you achieve even greater milestones in your medical career.

Heartiest congratulations and best wishes from the IDF Bannu family!

انصاف ڈاکٹرز فورم کی تاریخی کامیابی: بنوں میں جدید کارڈیک سینٹر اور پیڈز کمپلیکس کی منظوریالحمدللّٰہ!بنوں اور جنوبی اضلا...
20/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم کی تاریخی کامیابی: بنوں میں جدید کارڈیک سینٹر اور پیڈز کمپلیکس کی منظوری

الحمدللّٰہ!

بنوں اور جنوبی اضلاع کے عوام کے لیے یہ ایک نہایت خوش آئند اور تاریخی پیش رفت ہے کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) کا سیٹالائیٹ کارڈیک سینٹر اور پیڈز کمپلیکس کی منظوری عمل میں آ گئی ہے۔ یہ منصوبے خطے میں صحت کی سہولیات کے فروغ اور عوام کو معیاری اور جدید طبی خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

اس اہم کامیابی کے حصول میں سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا جناب شاہد اللہ خان، رکنِ قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر اللہ، سابق جنرل سیکرٹری اِنصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر مشتاق، سابق صدر اِنصاف ڈاکٹرز فورم بنوں ڈاکٹر لیاقت وزیر، ڈاکٹر آدم ,ڈاکٹر احمد کریم اور اِنصاف ڈاکٹرز فورم بنوں کی پوری ٹیم کی مسلسل جدوجہد، مؤثر پیروی اور مخلصانہ کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ بالخصوص سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا جناب شاہد اللہ خان کے خصوصی تعاون، ذاتی دلچسپی اور مثبت کردار نے اس اہم منصوبے کی منظوری میں نمایاں کردار ادا کیا، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اِن شاء اللّٰہ، اِنصاف ڈاکٹرز فورم بنوں مستقبل میں بھی شعبۂ صحت کی بہتری، ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی دستیابی کے لیے اپنی مثبت اور تعمیری جدوجہد جاری رکھے گا۔

عوامی فلاح، معیاری صحت کی سہولیات اور ایک مضبوط نظامِ صحت کے قیام کے لیے ہماری کاوشیں پیٹرن اِن چیف جناب عمران خان کے ویژن کے مطابق جاری رہیں گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

ایم ٹی آئی بنوں میں کیتھ لیب منصوبے پر دوبارہ پیش رفتبنوں اور جنوبی اضلاع میں کیتھ لیب کے قیام کا منصوبہ، جس کیلئے انصاف...
17/06/2026

ایم ٹی آئی بنوں میں کیتھ لیب منصوبے پر دوبارہ پیش رفت

بنوں اور جنوبی اضلاع میں کیتھ لیب کے قیام کا منصوبہ، جس کیلئے انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں نے مسلسل کوششیں، مؤثر پیروی اور متعلقہ فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی، بدقسمتی سے گزشتہ تقریباً چھ ماہ سے تعطل کا شکار تھا اور اس پر عملی پیش رفت نہ ہونے کے برابر تھی۔

ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر کی دوبارہ میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کے بعد اس اہم منصوبے پر پیش رفت کا عمل دوبارہ شروع ہوا ہے۔ حالیہ جائزہ اجلاس میں کیتھ لیب کی تنصیب، مشینری، تکنیکی امور اور دیگر انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کیتھ لیب کا قیام بنوں سمیت پورے جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے دل کے مریضوں کو جدید تشخیصی اور علاجی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی اور انہیں علاج کیلئے دور دراز شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں اس اہم منصوبے پر پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کی سنجیدہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ دیرینہ عوامی مطالبہ جلد عملی شکل اختیار کرے گا، تاکہ خطے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

Address

Bannu

Telephone

+923348515362

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category