31/08/2026
ریجنل بلڈ سینٹر بنوں میں تھیلیسیمیا کے ننھے مریض کو زندگی کا تحفہ دینا اور معصوم چہروں پر مسکراہٹ لانا دراصل آپ ہی جیسے مخیر حضرات اور باقاعدہ خون کا عطیہ دینے والے تمام ڈونرز کے پرخلوص تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
یہ آپ ہی کا قیمتی خون اور تعاون ہے جو کسی کی اجڑی ہوئی دنیا میں امید کے چراغ روشن کرتا ہے، اور ہم اس انسانی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام ڈونرز کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں.
ایک انسان خون کا عطیہ دے کر تین قیمتی جانیں بچا سکتا ہے تو آئے آگے بڑھے اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
: 0333-9151597