30/08/2026
ناخن ہمارے جسم کی صحت کا آئینہ ہیں۔ ناخن میں کوئی بھی تبدیلی اندرونی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔
ناخن کا فنگس / Onychomycosis :
یہ سب سے عام مسئلہ ہے۔ فنگس ناخن کے نیچے گھس کر اسے کھوکھلا کر دیتی ہے۔
*علامات*: ناخن پیلا، بھورا، موٹا، بھر بھرا، بدبو، کناروں سے اٹھ جانا۔
*وجوہات*: بند جوتے، زیادہ پسینہ، پانی میں ہاتھ رکھنا، شوگر، کمزور قوتِ مدافعت۔
ناخن کا Psoriasis :
جب جسم پر psoriasis ہو تو 50% لوگوں کے ناخن بھی متاثر ہوتے ہیں۔
*علامات*: ناخن پر چھوٹے گڑھے "Pitting", ناخن کے نیچے تیل کا دھبہ، ناخن کا بستر سے الگ ہو جاۓ
ناخن کا کمزور اور جلدی ٹوٹنا:
آئرن، بائیوٹین، پروٹین کی کمی۔ تھائیرائیڈ یا خون کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
ناخن کے گرد سوزش / Paronychia:
ناخن کے کنارے لال، سوجن، پیپ۔ زیادہ تر پانی اور کیمیکل سے کام کرنے والوں کو ہوتا ہے۔
ہومیوپیتھک علاج
1. *Hepar Sulph 30* - پیپ والی سوزش۔ چھونے سے درد
2. *Myristica 30* - پیپ کو بغیر آپریشن کے نکالنے میں مدد
3. *Belladonna 30* - اچانک لالی، گرمی، دھڑکن والا درد
4. *Antimonium Crudum 30* - ناخن موٹے، سخت، ٹوٹنے والے۔ ناخن کے نیچے کانٹے جیسا درد
5. *Graphites 30* - ناخن بدشکل، پیلے۔ کناروں سے پانی یا پیپ نکلے۔ ایگزیما کے ساتھ ہو
6. *Thuja 200* - ضدی فنگس۔ ناخن بے ترتیب اور کھردرے
7. *Silicea 6x* - ناخن کمزور، جلدی ٹوٹیں۔ جسم کی قوت بڑھانے کے لیے
8. *Bacillinum 200* - بار بار واپس آنے والے فنگس کے لیے ہفتے میں 1 بار
9. *Arsenicum Album 30* - شدید خارش، جلن۔ گرمی سے آرام
10. *Sulphur 200* - ناخن کھردرے، بے شکل۔ ہفتے میں 1 بار
11. *Petroleum 30* - سردی سے بڑھنے والے ناخن کے مسائل
12. *Sepia 30* - خواتین میں ہارمونز کی وجہ سے ناخن خراب ہوں
13. *Calcarea Fluorica 6x* - ناخن کو کیلشیم دے کر مضبوط بناتی ہے۔ 4 گولیاں دن میں 3 بار
14. *Natrum Muriaticum 30* - خون کی کمی سے ناخن پیلے اور کمزور ہوں
15. *Alfalfa Q* - جسمانی کمزوری کے ساتھ ناخن خراب ہوں
کاپی پوسٹ
TALB E DUA❤️ NAVEED REHMAN