Faisal Medical Complex

Faisal Medical Complex Your Health is Our Priority

Sehat card paneled Hospital .Faisal Medical Complex
21/05/2026

Sehat card paneled Hospital .
Faisal Medical Complex

21/05/2026

باڑہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں عوام کو جدید طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹرز اور صحت کارڈ پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

آج خصوصی انٹرویو میں ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سید کفایت شاہ نے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی اہمیت، جدید تشخیصی سہولیات اور مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، انٹرویو ملاحظہ فرمائیں 👇

یکم مئی یومِ مزدور پر ہم اپنے تمام محنت کش بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی محنت اور لگن سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گام...
01/05/2026

یکم مئی یومِ مزدور پر ہم اپنے تمام محنت کش بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی محنت اور لگن سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

فیصل میڈیکل کمپلیکس باڑہ کی جانب سے تمام مزدوروں کو خراجِ تحسین اور یومِ مزدور کی مبارکباد۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ڈاکٹر طلحہ رفیق عالم نے باڑہ کے نجی ہسپتال فیصل میڈیکل کمپلیکس کا د...
29/04/2026

ڈپٹی کمشنر خیبر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ڈاکٹر طلحہ رفیق عالم نے باڑہ کے نجی ہسپتال فیصل میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا.

جہاں اُنھوں نے صحافی عبدالرازق آفریدی کی عیادت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مجیب الرحمان اور منیجمنٹ ڈائریکٹر قاری واجد آفریدی بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے ہسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی اور علاج معالجے سمیت دستیاب سہولیات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
صحافی عبدالرازق آفریدی اور دیگر مریضوں نے ہسپتال میں بہترین سہولیات اور معیاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ صحافی عبدالرازق آفریدی گزشتہ ایک ہفتے سے فیصل میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کا ہرنیا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

*باڑہ کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری!*الحمدللہ! *فیصل میڈیکل کمپلیکس، باڑہ* اب باضابطہ طور پر *کیٹیگری1 ہسپتال* بن گیا ہے۔*1...
29/04/2026

*باڑہ کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری!*

الحمدللہ! *فیصل میڈیکل کمپلیکس، باڑہ* اب باضابطہ طور پر *کیٹیگری1 ہسپتال* بن گیا ہے۔

*100 بیڈز | KP ہیلتھ کیئر کمیشن سے منظور شدہ*

اب پشاور جانے کی ضرورت نہیں — جدید آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی، لیبارٹری، ایکسرے اور ماہر ڈاکٹرز کی سہولت باڑہ میں دستیاب۔

*مقامی سطح پر معیاری علاج، بروقت طبی سہولتیں*

15/04/2026

فیصل میڈیکل کمپلیکس میں طبی سہولیات، ایمرجنسی اور صحت کارڈ سروسز کا تفصیلی جائزہ، زیر علاج مریض مطمئن
باڑہ (نمائندہ عبدالرازق آفریدی) اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ڈاکٹر طلحہٰ رفیق نے نجی ہسپتال فیصل میڈیکل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اُنھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ہسپتال میں معیاری طبی سہولیات قابلِ ستائش قرار ۔۔۔!
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، میڈیکل لیب، ایکسرے سنٹر، ڈینٹل وارڈ اور صحت کارڈ آفس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر قاری واجد آفریدی نے انہیں ہسپتال کی کارکردگی، سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر طلحہٰ رفیق نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور دیگر انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے تعاون اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اور ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اُنھوں نے خاص طور پر صحت کارڈ کے حوالے سے مریضوں اور متعلقہ سٹاف سے تفصیلی بات چیت کی اور اس سہولت کو عوام کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
اس موقع پر ہسپتال ایم ڈی قاری واجد آفریدی، پی آر او عارف آفریدی، سرتاج آفریدی، ممتاز آفریدی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
باڑہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر طلحہ رفیق نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، مریضوں اور تیمارداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی سطح پر اس معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی تحصیل باڑہ اور ضلع خیبر کے عوام کے لیے باعثِ اطمینان اور فخر ہے۔

07/04/2026

باڑہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں ورلڈ ہیلتھ ڈے منایا گیا، کیک کاٹ کر تقریب کا اہتمام

فیصل میڈیکل کمپلیکس میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر مجیب آفریدی سمیت ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر مجیب آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد عوام میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں صحت بخش عادات کو اپنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل، متوازن غذا کا استعمال، باقاعدہ ورزش اور بروقت طبی معائنہ ایک صحت مند زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ڈاکٹر مجیب آفریدی نے ہسپتال کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور عوام کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Job opportunity at SEHAT PANNLED HOSPITAL
27/03/2026

Job opportunity at SEHAT PANNLED HOSPITAL

  ul Fitr Mubarak # to all around the globe from Fasial Medical Complex. Our hospital will be open 24/7 🌙FMC         STA...
20/03/2026

ul Fitr Mubarak # to all around the globe from Fasial Medical Complex. Our hospital will be open 24/7 🌙
FMC
STAY SAFE

We are hiring, sehat sahulat card
20/02/2026

We are hiring, sehat sahulat card

Address

Alam Gudar Road Bara
Bara
24801

Telephone

+923166622377

Website

http://fmcbara.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisal Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share