Dr.Abdul Razzaq Jatial

Dr.Abdul Razzaq Jatial serve the people

اعتزاز احسن صاحب کی یہ بات اکثر صاحب اقتدار لوگوں پہ صادق آتی ھے چاھےاقتدار چھوٹا (معمولی) ھو یا بڑا ھو ۔ لیکن جب قدرت ک...
13/07/2026

اعتزاز احسن صاحب کی یہ بات اکثر صاحب اقتدار لوگوں پہ صادق آتی ھے چاھےاقتدار چھوٹا (معمولی) ھو یا بڑا ھو ۔ لیکن جب قدرت کی طرف سے سزا ملتی ھے تو اکثر وقت گزر چکا ھوتا ھے ۔اس لئے بڑی شان والے اور طاقت والے رب کو کبھی بھولنا نہیں چاھئے۔

قتل ھونے والے چلے گئے ۔خاتون بھی قانون کا سامنا کر رھی ھے ۔مسئلہ بچے کا ھے ۔معاشرہ اور ریاست کواس کی پرورش  اور زندگی کی...
18/06/2026

قتل ھونے والے چلے گئے ۔خاتون بھی قانون کا سامنا کر رھی ھے ۔مسئلہ بچے کا ھے ۔
معاشرہ اور ریاست کواس کی پرورش اور زندگی کیلئے اپنی زمہ داری نبھانی ھوگی

یہ تحریر پڑھی جائے ۔اگر درست ھے تو (1) کیا موصوف افسر کا psycho analysis نفسیاتی معائنہ یا علاج نہیں ھونا چاھئے (2)اگر غ...
18/06/2026

یہ تحریر پڑھی جائے ۔اگر درست ھے تو (1) کیا موصوف افسر کا psycho analysis نفسیاتی معائنہ یا علاج نہیں ھونا چاھئے (2)اگر غلط ھے تو لکھنے والے کا محاسبہ ؟

تعز من تشا وتذل من تشا : وردی اور عہدے کی لاج رکھنا بھی کسی کسی افسر کو آتا ہے ۔۔ سابق ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کے چند ان سنے کارنامے : سابق پولیس افسر عزیز اللہ خان کی دعوے کے ساتھ پکی رپورٹ ۔۔۔ موصوف بلیک کیٹ نامی سگریٹ کے اتنے شوقین تھے کہ آن ڈیوٹی یا آف ڈیوٹی ٹوچین کرکے لطف اندوز ہوتے ، دن میں چار سے پانچ پیکٹ ختم کرنا انکی عادت تھی ، سرکاری ٹیبل کے اوپر ٹانگیں رکھ کر بیٹھے رہتے اور ماتحت سامنے کھڑے ہو کر عرض گزاری کرتے ، نیسلے کی بوتل کے ساتھ دو گلاس بھی پڑے ہوتے مگر موصوف کو بوتل کو منہ لگا کر پانی پینے کی عادت تھی ۔ پہلے پہل حافظ آباد آئے تو ریت رواج کے مطابق انہیں شہد۔اء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے لیے جانا تھا لیکن مشورے کے باوجود نہ گئے بلکہ کہا پھر کبھی سہی ۔۔۔۔ اپنے ایک ماتحت سب انسپکٹر کو صرف اس گناہ میں عہدے سے ریورٹ کردیا یعنی تنزلی کر دی کہ وہ نماز پڑھنے کیوں چلا گیا تھا جب کہ موصوف کے بلانے پر وہ فوری حاضر نہ ہو سکا ،۔۔ ڈی پی او صاحب کا حکم تھا کہ ضلع کے کسی تھانے میں انکو بتائے بغیر اور منظوری لیے بغیر مقدمہ درج نہ کیا جائے ، سکھیکی تھانہ کا محرر 3 دن منظوری کے انتظار کے بعد جواب نہ ملنے پر مقدمہ درج کر بیٹھا تو ڈی پی او صاحب تھانے پہنچ گئے اور محرر یا مقدمہ درج کرنے والے افسر کو گا۔لی دی ۔ گا۔لی کھانے والا پڑھا لکھا اور نوجوان اہلکار تھا اس نے وارن کیا جناب والا مجھے گا۔لی نہ دیں قانون کے مطابق بات کریں اس پر ڈی پی او صاحب نے دوبارہ گا۔لی دی تو ماتحت نے بھی جواب گا۔لی سے دے دیا ، معاملہ بڑھ گیا مگر بیچ بچاؤ کروا لیا گیا ۔ ڈی پی او صاحب شدید غصے میں واپس اپنے دفتر آئے اور اس اہلکار کو ایک ساتھ 4 شوکاز دے دیے اس پر بھی ٹھنڈے نہ ہوئے تو غریب کو نوکری سے ہی ڈسمس کردیا ۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ جب موصوف راولپنڈی میں تعینات تھے تو وہاں ایک محرر کو انہوں نے گا۔لی دی ۔ اس پر محرر نے روزنامہ میں رپٹ درج کردی تھی ۔ ایس پی بمقابلہ ہیڈ کانسٹیبل معاملہ کئی روز زیر بحث رہا ۔۔۔۔ حافظ آباد میں ایک روز چار پانچ ڈی ایس پی صاحبان کو میٹنگ پر کال کیا ، تجربہ کار اور جہاندیدہ افسران جو عمر میں بھی ان سے بڑے تھے ، وقت پر میٹنگ میں حاضر ہوئے ابھی میٹنگ شروع ہوئے چند منٹ گزرے تھے کہ صاحب کو ایک کال آگئی ، بجائے اسکے کہ خود اٹھ کر سائیڈ پر ہو جاتے اور کال سنتے ، پانچوں ڈی ایس پی صاحبان کو اشارہ کیا ذرا باہر چلے جائیں میں کال سن لوں ، پھر ڈی ایس پی صاحبان ایک دوسرے کا منہ تکتے آدھا گھنٹہ ویٹنگ ایریا میں بیٹھے رہے ۔۔۔۔ اپنے ضلع کے ایس پی انوسٹی گیشن جیسے اہم افسر سے پچھلے 3 ماہ میں صرف چار ملاقاتیں کیں ، حکم تھا کہ آنے کی ضرورت نہیں مجھے واٹس ایپ پر بتا دیا کریں ، اکثر ایسا ہوتا کہ ماتحت افسران کے میسجز کا جواب ہی نہ دیتے ۔۔۔۔ تھانہ جلالپور بھٹیاں کے ایک اہلکار کو فون پر گا۔لی دی تو اس نے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ، موصوف نے اس دل جلے کو بھی ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل بنا دیا تھا ۔۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی شامت اس لیے آئی کہ اس نے صاحب بہادر کے حکم پر دو ویگو ڈالے صاحب کی فیملی کے لیے لاہور منتقل کرنے اور انکے انٹیرئیر پر ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ کرنے پر آواز بلند کی تھی ۔۔۔ ضلع کے اچھے بھلے نیک نام پولیس افسران کے لیے صاحب کو ملنا صدر مملکت سے ملنے کے برابر تصور ہوتا تھا ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو ملنا صاحب کو پسند نہیں تھا ۔۔۔۔۔
اوپر بیان کردہ پس منظر جان کر آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ ایک پولیس افسر کی طاقت اس کی فورس اور عوام کے اندر امیج ہوتا ہے ، جو افسر اپنے ماتحتوں کے پیچھے پڑا رہے اسکے لیے بھلا کون سٹینڈ لے گا ، یہی وجہ ہے کہ صاحب بہادر کو چند گھنٹوں میں ضلع سے گیٹ لاسٹ کردیا گیا ۔۔۔۔

Eid Mubarak To All.
27/05/2026

Eid Mubarak To All.

Address

Jatial Hospital Katchery Road Bhakkar
Bhakkar
30000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Abdul Razzaq Jatial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category