24/07/2026
❗ کن لوگوں کو گردے کی پتھری بننے کا زیادہ خطرہ ھوتا ھے؟
گردے کی پتھری ایک عام مگر تکلیف دہ بیماری ھے ، لیکن خوش آئند بات یہ ھے کہ اگر خطرے کے عوامل (Risk Factors) کے بارے میں آگاہی ھو تو اکثر صورتوں میں اس سے بچاؤ ممکن ھے۔
درج ذیل افراد میں گردے کی پتھری بننے کا خطرہ نسبتاً زیادہ ھوتا ھے:
👈 جو افراد روزانہ مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے یا جسم میں پانی کی کمی (Dehydration) کا شکار رہتے ھیں۔
👈 ایسے افراد جو زیادہ نمک ، فاسٹ فوڈ ، کولڈ ڈرنکس ، سرخ گوشت یا آکسیلیٹ سے بھرپور غذائیں زیادہ استعمال کرتے ھیں۔
👈 جن کے خاندان میں پہلے کسی فرد کو گردے کی پتھری رہ چکی ھو
👈 موٹاپے کا شکار افراد یا وہ لوگ جن کی جسمانی سرگرمی کم ھو۔
👈 ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر ، میٹابولک بیماریوں میں مبتلا افراد
👈 وہ افراد جنہیں بار بار پیشاب کی نالی کا انفیکشن ھوتا ھے۔
👈 زیادہ گرمی میں کام کرنے والے افراد جنہیں پسینہ زیادہ آتا ھے اور پانی کی کمی پیدا ھوتی ھے۔
👈 کچھ مخصوص ادویات یا کیلشیم اور وٹامن ڈی سپلیمنٹس کا غیر ضروری استعمال کرنے والے افراد
❗ پتھری سے بچاؤ کیسے ممکن ھے؟
✔ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پئیں
✔ نمک اور جنک فوڈ کا استعمال کم کریں
✔ متوازن غذا اپنائیں
✔ پیشاب میں جلن ، خون یا کمر میں شدید درد کو ہرگز نظر انداز نہ کریں
✔ بروقت ماہر یورولوجسٹ سے معائنہ کروائیں
👨⚕️ ڈاکٹر قیصر عباس خان
کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ، اینڈو سکوپک اینڈ لیپروسکوپک سرجن
ایم بی بی ایس (کے ایم یو) ، ایف سی پی ایس (یورولوجی)
کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر
آپ درج ذیل بیماریوں کا جدید اور مؤثر علاج حاصل کر سکتے ھیں:
✅ گردے میں شدید درد
✅ گردے کی پتھری
✅ پیشاب کے مسائل
✅ مردانہ کمزوری
✅ مردانہ بانجھ پن
✅ پیشاب کی نالی کا کینسر
✅ گردے ، مثانے کی رسولی اور کینسر کا علاج
📞 رابطہ نمبر:
0345 8044727
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو گردے کی پتھری ، پیشاب کی تکلیف یا یورولوجی سے متعلق کسی بھی بیماری کی علامات محسوس ھوں تو بروقت تشخیص اور علاج ۔۔ پیچیدگیوں سے بچنے کا بہترین طریقہ ھے۔ آج ھی معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کو محفوظ بنائیں