01/01/2024
بچوں کے خوراک کے متعلق معاشرے میں پائے جانے والی فرضی / روایتی قصے۔ FOOD MYTHS
ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے اچھی خوراک کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کے ساتھ ہمارے ہاں خوراک سے متعلق بہت سے خرافات (food myths ) پائی جاتی ہے۔ ان سنی سناٸ باتوں کی وجہ سے بچے غذائیت سے بھرپور خوراک سے محروم ہوجاتے ہیں جو اُنکی نشونما اور بڑھوتری کی عمر کے دوران چاہیے ہوتے ہیں ۔
آئیے دیکھتے ہیں ان میں سے کچھ اھم غلط مشہور باتیں, آپ اس میں اپنے مشاہدے کی مزید چیزیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1. کیلا !!!
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سینے کی ریشہ کا سبب بنتا ہے جو کہ درست نہیں ہے .یہ توانائی کا بہت اہم ذریعہ ہے، فائبر اور معدنیات خاص طور پر پوٹاشیمسے بھرپور۔ ایک اور منفرد خصوصیت نیم ٹھوس ہونا ہے، یہ چھ ماہ سے شروع کروایا اوع بہت آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔
2. دہی !!!
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے سینے میں ریشی ہوجاتا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ صحت مند بیکٹیریا اور قدرتی پرو بائیوٹکس کا بہت اہم ذریعہ ہے۔ آپ 6 ماہ کی عمر میں شروع کر سکتے ہیں.
3. ترش یا کھٹے پھل !!!
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پھل جیسے مالٹا، لیموں گلے کی جلن اور کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ سراسر غلط ہے۔ یہ پھل وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہیں جو ان کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور چھ ماہ کے بعد سے دیے جا سکتے ہیں۔
4.مچھلی !!!
عام خیال ہے کہ دودھ کے ساتھ مچھلی جلد کے امراض کا باعث بنتی ہے جسے وٹیلگویا پھلبہری کہتے ہیں۔ چونکہ بچوں کی خوراک بنیادی طور پر دودھ ہے اس لیے لوگ اس خوف کی وجہ سے مچھلی دینے سے گریز کرتے ہیں۔ مچھلی پروٹین کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے ضروری اماینو ایسڈز کا ذریعہ بھی ہے جو دماغ کی نشوونما کے لیے مددگار ہیں۔ مچھلی چھے ماہ سے دی جا سکتی ہے۔
5.چاول!!!
عام خیال یہ ہے کہ چاول سے الرجی ہوتی ہے اس لیے یہ ان بچوں میں محدود کردیا جاتاہے جنہیں سینے میں انفیکشن ہوتا ہے۔ چاول کا تعلق سینے کی جکڑن سے نہیں ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور چھ ماہ کے بعد سے دیا جا سکتا ہے۔
6.انڈہ!!!
یہ غلط عقیدہ ہے کہ انڈا گرم,الرجی والی غذاہے ,اس لیے گرمیوں میں اور الرجی والے بچوں میں اسکا پرہیز کیا جاتا ہے ۔ ایسا کوئی سائنسی طور پر ثابت شدہ ثبوت نہیں ہے۔ انڈا ایک مکمل غذا ہے، پروٹین اور معدنیات کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ آپ چھ سے آٹھ ماہ کی عمر سے انڈے دینا شروع کر سکتے ہیں ۔
ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر سنی سنائی باتوں کے بنیاد پر کوئی بھی خوراک اپنے بچوں پر بند نہ کرائیں ۔
فوڈ الرجیز یا کوئی بھی نئے،غیر معمولی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اپنے بچوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
ان معلومات کو تمام والدین کے ساتھ شیئر کریں۔
بچوں کی صحت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ہماری پوسٹس دیکھتے رہیں۔
ڈاکٹر طلعت محمود
آپ کے بچوں کا اپنا ڈاکٹر