Dr. Rizwan Zafar Lakhwera

Dr. Rizwan Zafar Lakhwera MBBS, RMP
Medical Officer

26/03/2026
25/02/2026
25/02/2026

دن 8:
اہل شوگر کے لیے رمضان کے اٹھویں دن کا پلان پیش خدمت ہے:

** والدین کے نام**
*سحری:*
آج کی سحری دو انڈوں کے مزیدار املیٹ پر مشتمل ہے جس میں ابلی ہوئی سبزیوں کو بھی ملایا گیا ہے تاکہ اپ کو پروٹین کے ساتھ ساتھ کمپلیکس کارب بھی ملے جو اپ کو دیر تک فل رکھیں گے
دہی ہماری سحری کا ایک لازمی جز ہے اس لیے کہ یہ پرو بائیوٹکس ہمارے معدے کی صحت کے لیے بہترین ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے اج دہی کو ایک نئے انداز میں لیتے ہیں یہ ہے گریک یوگرٹ پارفے
Greek Yogurt Parfait
نام فینسی ہے لیکن یہ بہت ہی اسان سادہ اور کم خرچ ہے عام دہی کا اگر پانی نکال دیا جائے تو یہ گریک یوگرٹ بن جاتا ہے پانی نکالنے کے لیے دہی کو کسی ململ یا باریک کپڑے میں تھوڑی دیر کے لیے لٹکا دیں تو اس کا سارا پانی نکل جائے گا پیچھے رہ جانے والا دہی گریک یوگرٹ کہلاتا ہے یہ بہت کریمی اور مزیدار ہوتا ہے اور پروٹین سے بھرپور ہے اب کسی شیشے کے گلاس میں دو چمچے دہی ڈال کر اس کے اوپر کچھ نٹس جیسے مونگ پھلی بادام اور تل یا پمپکن سیڈز کی ایک چھوٹی سی تہہ لگا دیں اس کے اوپر مزید دو چمچے دہی ڈال کر یہی تہہ ایک دفعہ اور بنائیں اور اس کی ٹاپنگ پہ بھی یہی لیئر بنا کر کوئی پھل جیسے امرود یا کیلا تھوڑی مقدار میں کاٹ کے رکھ دیں یہ ایک خوبصورت گری یوگرٹ پارفے بن جائے گا. ہمارا کہنا ہے کہ کھانے کو سادہ اور کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ خوشنما بھی ہونا چاہیے "انسان پہلے اپنی انکھوں سے کھانا کھاتا ہے"
پینے کے لیے چھوٹی الائچی کا قہوہ ہمارا پسندیدہ ہے اس لیے کہ یہ سارا دن پیا س کی شدت کو کم رکھتا ہے سحری کا ائیڈیا پرانا ہے لیکن ایک نئے انداز میں اپ کے سامنے رکھا گیا ہے
یہ سحری آپ کو دن بھر توانائی فراہم کرے گی اور شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دے گی۔
*آج کی دعا:*
* *رب ارحمہما کما ربیانی صغیرا*
اے اللہ (ہمارے والدین) پر ویسے ہی رحم کر جیسا کہ انہوں نے بچپن میں ہماری پرورش کی. امین
اج ہم خصوصی طور پر اپنے والدین کے لیے دعا کریں گے ان کے ہمارے اوپر بیجا احسانات ہیں جن کا بدلہ چکانا نہ ممکن ہے کمنٹس میں اپنے والدین کے لیے کچھ دعائیہ کلمات ضرور لکھیں
*صحت مشورہ:*
شوگر کا بڑھ جانا یا زیادتی کو تو اپ سب جانتے ہیں لیکن اج اپ کو سمجھاتے ہیں شوگر کی کمی یعنی ہائیپوگلائسیمیا کیا چیز ہے
شوگر کے مریضوں کو روزے کی حالت میں ایک ایسی کیفیت کا سامنا ہو سکتا ہے جس میں ان کا جسم کپکپانے لگے, پسینے انے لگے, انکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جائے یا دھندلا نظر ائے شدید سر درد اور چکر یا غنودگی طاری ہو جائے تو ایسی حالت کو ہم خون میں شوگر کی کمی یا ہائپوگلائسیمیا کہتے ہیں اسے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فوری طور پر شوگر چیک کی جائے اور اگر اپ کی ریڈنگ 70 سے کم ہے تو فوری طور پہ اپ روزے کو توڑ سکتے ہیں. تاہم یہ بات جان لیجئے کہ خون میں شوگر کی کمی اچانک ہونے کی وجہ سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے لہذا احتیاط کیجئے ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی فورا شوگر چیک کریں اگر شوگر نارمل ہو تو پھر اس کے اسباب مختلف ہو سکتے ہیں. ایسی حالت میں شریعت ہمیں روزہ توڑ دینے کا حکم دیتی ہے اپ کو فوری طور پر کوئی میٹھی چیز جیسے کہ شکر یا فروٹ جوس یا سفید بریڈ لے لینا چاہیے تاکہ اپ کی شوگر کا لیول بحال ہو جائے 15 منٹ کے بعد دوبارہ چیک کریں اگر لیول 70 یا اس سے اوپر ا جائے تو ٹھیک ورنہ یہی کھانے کا عمل دوبارہ دہرائے اور پھر چیک کیجئے
یاد رکھیں جان ہے تو جہان ہے.
اس طرح کی مزید معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ کمیونٹی گروپ کو جوائن کریں ۔لنکس درج ذیل ہیں ۔
https://chat.whatsapp.com/JhrokKZwssPISQvQu5KsE2?mode=gi_t

https://Bit.ly/tdcchannel

*افطاری:*

آج کی افطار پانی کے مشروب سے کی جائے گی جس میں تخم ملنگا ملایا گیا ہے اپ اس میں لیمن شامل کر کے لیمونیڈ بھی بنا سکتے ہیں
اج ہم نے گوبھی کے پکوڑے بنائے ہیں ساتھ میں دہی پھلکیاں بھی ہیں ایک چھوٹے سیب کی شکل میں فروٹ کو بھی شامل کیا ہے
یہ افطاری آپ کے شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دے گی اور آپ کو توانائی فراہم کرے گی۔

*ڈنر:*

آج کے ڈنر میں مکس سبزیاں سالن جس میں شملہ مرچ, گوبھی, مٹر اور پھلیاں شامل ہے۔ ساتھ میں دو عدد چکن کے کباب ہیں
یہ ڈنر آپ کے شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دے گا اور آپ کو پروٹین فراہم کرے گا۔

**اہم ہدایات:**

* شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ روزے کے دوران شوگر چیک کی جا سکتی ہے اگر اس کی ریڈنگ 70 سے کم ائے اور شوگر میں کمی کی علامات ظاہر ہوں تو اپنا روزہ فورا توڑ دیجئے
* اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔
* پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
* بازار کے غیر معیاری کھانوں سے پرہیز کریں۔
* گھر میں صحت بخش کھانا تیار کریں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ رمضان کا اٹھواں دن آپ کے لیے مبارک اور صحت مند ثابت ہوگا۔ اپنے والدین کو ضرور دعاؤں میں یاد رکھیں
Better health, Brighter future

17/08/2024

𝐌𝐩𝐨𝐱 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!

𝐒𝐭𝐚𝐲 𝐂𝐚𝐮𝐭𝐢𝐨𝐮𝐬, 𝐒𝐭𝐚𝐲 𝐒𝐚𝐟𝐞

13/03/2024

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے افطاری۔

13/03/2024

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے سحری.

24/09/2023

آشوب چشم سے بچنے کیلئے احتیاط کریں۔ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ آنکھوں کے قطرے کسی مستند ڈاکٹر/ آئی سپیشلسٹ کے مشورے پر استعمال کریں۔

Address

Chichawatni
57200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Rizwan Zafar Lakhwera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Rizwan Zafar Lakhwera:

Shortcuts

Share

Category