Muhammad Arif laboratory darra pezu

Muhammad Arif laboratory darra pezu Muhammad Arif Medical Laboratory darra pezu

08/08/2026

"What a CBC Measures"
Red Blood Cells (RBC): Cells that carry oxygen from your lungs to the rest of your body. Low numbers can mean you have anemia.White Blood Cells (WBC): Cells that help your body fight off germs and infections. High numbers often mean an infection or inflammation.Platelets: Tiny cell pieces that help your blood clot to stop bleeding.Hemoglobin (Hb): The iron-rich protein inside red blood cells that carries oxygen.Hematocrit (Hct): The percentage of your blood volume made up of red blood cells.

08/08/2026

"what is cbc test."
A CBC (Complete Blood Count) test is a common blood test used to check your overall health, screen for medical issues, and diagnose conditions like anemia, infections, and blood disorders. It measures the number, type, and size of cells in a sample of your blood.

14/04/2026
بنیادی صحت پیکج یکم اپریل 2026 سے محمد عارف میڈیکل لیبارٹری نزد پولیس اسٹیشن درہ پیزو کی طرف سے عوام الناس کے وسیع تر مف...
01/04/2026

بنیادی صحت پیکج
یکم اپریل 2026 سے محمد عارف میڈیکل لیبارٹری نزد پولیس اسٹیشن درہ پیزو کی طرف سے عوام الناس کے وسیع تر مفاد میں فل باڈی چیک اپ 1950 روپے میں کروائیں۔

22/06/2022

*فضائل مسجد اقصیٰ*

تین اہم مساجد میں سے ایک:

اس مسجد کی ایک فضیلت اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ مسجد اُن تین مساجد میں شامل ہے جن کی طرف سفر کرنے کی بطورخاص اجازت دی گئی ہے اور اس کی طرف سفر کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
تین مساجد کے علاوہ کسی اور مسجد کی طرف سفر نہ کیا جائے(اور وہ تین مساجد یہ ہیں): مسجد حرام ، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ ‘‘
(بخاری،١١٨٩)

یعنی: اگر کوئی انسان عبادت اور تقرب الی اللہ کی نیت سے کسی مسجد کی طرف سفر کرکے جانا چاہتا ہے تو باقی مساجد ثواب کے اعتبار سے برابر ہیں اس لیے ان مساجد میں کسی کو کسی پر ترجیح حاصل نہیں لیکن یہ تین مساجد اس حکم سے مستثنیٰ ہیں، اس لیے ان کی طرف سفر کرنا جائز ہے۔

مسلمانوں کا قبلہ اول تھا

جب تک مسلمانوں کے لیے کعبہ شریف کا قبلہ مقرر نہیں کیا گیا تھا اُس وقت تک مسلمانوں کے لیے قبلہ یہی ’’مسجد اقصیٰ‘‘ تھی، اس طرح یہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ تھی، اس بنیاد پر اس کی جو فضیلت اور مسلمانوں کے دل میں اس کا جو مقام ہونا چاہیے وہ بالکل واضح ہے۔

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

ہم نے تقریباً سولہ یا سترہ مہینوں تک نبی کریمﷺ کے ساتھ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھیں پھر ہمارا قبلہ کعبہ کو مقرر کردیا گیا
(بخاری: ۳۳۹۲)

زمین پر قائم ہونے والی دوسری مسجد:

مسجد اقصی کی فضیلت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس زمین پر بیت اللہ کے بعد جو مسجد قائم ہوئی وہ یہی مسجد اقصی ہے۔
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا: مسجد حرام… میں نے پھر پوچھا: اس کے بعد؟ (یعنی مسجد حرام کے بعدکون سی مسجد بنائی گئی؟) تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا: مسجد اقصیٰ‘‘… (بخاری: ۳۳٤٤)

مبارک سرزمین سے نسبت:

مسجد اقصی کی ایک فضیلت یہ ہے کہ یہ مسجد جس سرزمین پر واقع ہے اللہ تعالی نے اس سرزمین کو مبارک قراردیا ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

سبحان الذی اسریٰ بعبدہ لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الاقصی الذی بارکنا حولہ (الاسرائ:۱)

ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جس نے راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصی تک سیر کرائی جس کے ارد گرد ہم نے برکت رکھی ہے

بعض اہل علم فرماتے ہیں: اگر اس مسجد کے لیے اس قرآنی فضیلت کے علاوہ اور کوئی فضیلت نہ ہوتی تب بھی یہی ایک فضیلت اس کی عظمت و بزرگی اور شان کے لیے کافی تھی۔

سرزمین محشر:

مسجد اقصی کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ یہ جس سرزمین پر واقع ہے وہ سرزمین حشر کی جگہ ہے۔

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں بیت المقدس کے بارے میں بتلائیے؟ تو آپﷺ نے فرمایا: وہ سرزمین حشر کی جگہ ہے…
( ابن ماجہ: ۱٤٠٧)

معراج رسولﷺ کی ایک منزل:

مسجد اقصیٰ کی ایک یہ فضیلت بھی قابل ذکرہے کہ جس وقت اللہ تعالی نے خاتم النبیینﷺ کو عظیم اعزاز معراج کی صورت میں عطاء فرمایا، جو ایک عظیم معجزہ بھی ہے، تو سفر میں ایک اہم منزل وہ پڑاؤ تھاجو آپ نے مسجد اقصیٰ میں فرمایا، پھریہی وہ جگہ ہے جہاں سے آپ کو آسمان کی بلندیوں کی طرف لیجایا گیا۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث ملاحظہ فرمائیں۔ نبی کریمﷺ فرماتے ہیں:

’’میرے پاس براق لایا گیا، یہ ایک سفیدرنگت کی لمبی سواری تھی ، گدھے سے کچھ بڑی اورخچرسے کچھ چھوٹی، اس کا ایک قدم انتہائے نظر کی مسافت پر پڑتا تھا۔ نبی کریمﷺ فرماتے ہیں: میں اُس پر سوار ہوا، یہاں تک کہ میں بیت المقدس پہنچ گیا، وہاں پہنچ کر اس سواری کواس حلقے سے باندھ دیا جس حلقے سے دیگر انبیاء کرام علیہم السلام (اپنی سواریاں)باندھتے ہیں، پھر میں مسجد میں داخل ہوا، اس میں دورکعات ادا کیں، پھر باہر نکل آیا، حضرت جبرئیل علیہ السلام دودھ اورشراب کا ایک الگ الگ برتن میرے پاس لائے، میں نے ان میں سے دودھ والا برتن لے لیا،اس پر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا: آپ نے فطرت ( کے عین مطابق چیز کو) پسند فرمایا ہے۔ اس کے بعد وہ ہمیں آسمان کی طرف لے کر چل پڑے‘‘…(مسلم:162)

نماز میں کئی گُنا اضافہ:

اس مسجد کی ایک اہم فضیلت یہ بھی ہے کہ اسلام کے اہم ترین رکن نماز کااجر وثواب اس مسجد میں کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس مسجد کا مقام ومرتبہ دیگر مساجد کے مقابلے میں ایک امتیازی شان رکھتا ہے۔

حضرت ابوذررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے اس موضوع پر گفتگو کررہے تھے کہ آیارسول اللہﷺ کی مسجد (یعنی مسجد نبوی) کی فضیلت زیادہ ہے یا بیت المقدس والی مسجد(یعنی مسجد اقصیٰ) کی؟چنانچہ یہ باتیں سن کر رسول اللہﷺ نے فرمایا:

’’میری مسجد میں پڑھی جانے والی ایک نماز اُس مسجد(مسجد اقصیٰ) کی چار نمازوں سے افضل ہے۔ اور وہ نماز کی جگہ تو بہت ہی خوب ہے!۔ عنقریب ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگوں کو اگرگھوڑے کی ایک لگام کے برابر بھی کوئی ایسی جگہ مل جائے کہ جس سے وہ مسجد اقصیٰ کی زیارت کرسکیں تو ان کے نزدیک یہ زیارت پوری دنیا سے بہتر ہوگی‘‘۔
(حاکم:4/509)

اللہ اکبر! یہ حدیث نبی کریمﷺ کی نبوت کی نشانیوں میں سے اور پیشین گوئیوں میں سے ہے، اس میں آپ نے اس بات کی طرف اشارہ فرمادیا کہ ایک وہ وقت آئے گا جب مسلمانوں کے دلوں میں اس مسجد کی قدروقیمت بہت بڑھ جائے گی اور اس مسجد کے بارے میں دشمنان اسلام کی عداوتیں بہت بڑھ جائیں گی، ان کی عداوتوں کی وجہ سے مسلمان اس مسجد کے لیے ترسیں گہ حتیٰ کہ انسان یہ سوچے گا کہ کاش اگر مجھے گھوڑے کی لگام جتنی کو ئی ایسی جگہ بھی مل جاتی جہاں سے میں مسجد اقصیٰ کی دیکھ لیتا تو وہ اس خوشی کو دنیا بھر کی خوشیوں سے بہتر سمجھے گا!!

تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی اجتماع گاہ:

ایک طویل حدیث میں، جسے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے راویت کیا ہے کہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِسی مسجد میں سب انبیاء علیہم السلام کی ایک نمازمیں امامت کرائی، حدیث کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں :

نمازکا وقت آیا تومیں نے ان کی امامت کرائی
( صحیح مسلم: 172 )

دجال سے محفوظ جگہ:

مسجد اقصیٰ ایک ایسی پاکیزہ سرزمین میں واقع ہے، جہاں ’’کانا دجال‘‘ بھی داخل نہیں ہوسکے گا، جیسا کہ حدیث میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

’’ وہ دجال ساری زمین گھومے گا مگر حرم اوربیت المقدس میں داخل نہیں ہوسکے گا

( مسنداحمد : 19665 )

مسجد اقصیٰ میں نماز گناہوں کی معافی کا سبب:

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
ﷺ :جب سلیمان بن داؤد علیہ السلام بیت المقدس کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں کیں:
(۱)یا اللہ!میرے فیصلے تیرے فیصـلے کے مطابق (درست)ہوں۔
(۲)یا اللہ!مجھے ایسی حکومت عطا فرما کہ میرے بعد کسی کو حکومت نہ ملے
(۳)یااللہ! جو آدمی اس مسجد (بیت المقدس)میں صرف نماز پڑھنے کے ارادے سے آئے وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے جیسے وہ اس دن گناہوں سے پاک تھا جب اس کی ماں نے اسے پیدا کیا تھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے سلیمان علیہ السلام کی پہلی دودعائیں تو قبول فرمالی ہیں(کہ ان کا ذکر توقرآن مجید میں موجود ہے)مجھے امید ہے کہ ان کی تیسری دعا بھی قبول کرلی گئی ہوگی۔(سن، ابن ماجہ :۱۴۰۸)

فتح کی بشارت

عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
قیامت کی چھ نشانیاں شمار کرلو،ایک میری موت اور پھر بیت المقدس کی فتح.
(صحیح البخاری،٣١٧٦)

سرزمین بیت المقدس اور قرب قیامت

قیامت سے قبل فتنوں کے ادوار میں ان علاقوں خصوصاً شام (بیت المقدس) میں رہائش اختیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔

(جامع ترمذی:۲۲۱۷)

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میری والدہ نے خواب دیکھاتھا کہ ان سے ایک نور نکلا جس سے شام کے محلات روشن ہوگئے۔
(مستدرک حاکم:۳۵٤٤، ابن حبان:٦٤٠٤) قیامت کے قریب جب فتنے بکثرت ہونگے تو ایمان اور اہل ایمان (زیادہ تر) شام کے علاقوں میں ہی ہونگے۔

(مستدرک حاکم:۸٤١٣)

شام کیلئے خوشخبری ہے اللہ کے فرشتوں نے اس پر(حفاظت کیلئے) اپنے پرپھلارکھے ہونگے۔

(جامع ترمذی،۳۹۵٤)

فتنوں کے زمانے میں اہل اسلام کی مختلف علاقوں میں مختلف جماعتیں اور لشکرہونگے اس دور میں آپﷺ نے شام اور اہل شام کے لشکر کو اختیار کرنے کی ترغیب دلائی کیونکہ اس دور میں ان کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نےلی ہوگی۔(یہ مہدی اور عیسیٰ علیہ السلام کا لشکر ہوگا )

ابو داود ،۲٤٨٣)

آخری وقت زمانہ قرب قیامت میں خلافت اسلامیہ کامرکز ومحور ارض مقدسہ ہوگی۔( ابو داود،۲۵۳٣)

قیامت سے قبل مدینہ منورہ()ویران ہوجائے گا اوربیت المقدس آباد ہوگا تو یہ زمانہ بڑی لڑائیوں اور فتنوں کا ہوگا، اس کے بعد دجال کا خروج ہوگا۔
(ابو داود،٤٦٩٤)

دجال کا فتنہ اس امت کابہت بڑا فتنہ ہے اس سے ہر نبی نے اپنی قوم کو ڈرایا ہے
(بخاری:۳۳۳۷)

مگر دجال چارمقامات پر داخل نہیں ہو سکے گا
(۱)مکۃ المکرمہ
(۲)مدینہ منورہ
(۳)بیت المقدس ،مسجد الاقصیٰ
( ٤)طور۔
(مسند احمد:۲۳٤٨٣)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول بھی ان ہی علاقوں دمشق کے مشرق میں سفید مینار کے پاس ہوگا۔
( ابن ماجہ :٤٠٧٥)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو’’باب لد‘‘ کے پاس قتل کردیں گے۔

(صحیح مسلم:۲۹۳۷)

باب لد فلسطین کے علاقے میں بیت المقدس کے قریب ہے، پر جس اسرائیل غاصب نے قبضہ کیا ہوا ہے

فتنہ یاجوج وماجوج کی ہلاکت اور انتہاء بھی بیت المقدس کے قریب’’جبل الخمر‘‘ کے پا س ہوگی۔(صحیح مسلم:۲۹۳۷)

قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی کہ جب تک یہودیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا نہ دیاجائے، قیامت سے پہلے یہ وقت ضرور آئے گاکہ مسلمان یہودیوں کو چن چن کر قتل کریں گے حتی کہ اگر کوئی یہودی کسی درخت یا پتھر کے پیچھے چھپے گا تو وہ بھی بول اٹھے گا کہ اے مسلمان! میرے پیچھے یہودی چھپاہوا ہے آکر اسے قتل کردو۔

(صحیح بخاری:۲۹۲۶،۳۵۹۳،صحیح مسلم:۲۲،۲۹۲۱)

اللہ کریم اسے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔۔آمین

22/06/2022

Complete Blood Count (CBC)
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""


What does abnormal CBC result indicate?
______________________________
Abnormal RBC count

A low RBC count may be due to:

Anemia due to prolonged bleeding or blood loss (hemorrhage), a diet lacking iron or certain vitamins, certain types of chemotherapy, blood disorders or chronic disease Lymphomas
- Cancers of the blood
- Bone marrow disorders
- Nutritional deficiency
- Chronic Kidney disease
Chronic inflammatory disease

A high RBC count may be due to:
________________________

- Dehydration, such as from severe diarrhea
- tumours
- Lung diseases
- Smoking
- Polycythemia vera

Abnormal Hemoglobin and Hematocrit

It usually mirrors RBC results and provides added information

Abnormal MCV

Low MCV may indicate:

RBCs are smaller than normal. It can be caused by iron deficiency anemia or thalassemias.

High MCV may indicate:

RBCs are larger than normal. It can occur in cases such as anemia caused by vitamin B12 or folate deficiency, liver disease, hypothyroidism.

Abnormal MCH

It usually mirrors MCV results.

Abnormal MCHC

Low MCHC may indicate:

Conditions such as iron deficiency anemia and thalassemia.

High MCHC may indicate:

Conditions where the hemoglobin is more concentrated inside the red cells, such as autoimmune hemolytic anemia.

Abnormal RDW

Low RDW may indicate:
Uniformity in size of Red blood cells.

High RDW may indicate:
A mixed population of small and large RBCs. In cases such as iron deficiency anemia or pernicious anemia, there is a high variation in RBC size causing an increase in the RDW.

Abnormal Reticulocyte Count

Low Reticulocyte count may indicate:
A condition affecting the production of red blood cells, such as bone marrow disorder or a nutritional deficiency.

High Reticulocyte count may indicate:
Peripheral cause, such as bleeding or hemolysis

Abnormal WBC count
A low WBC count may be due to:

- Viral infection
- Severe bacterial infection
- Bone marrow disorders
- Autoimmune conditions
- Lymphoma
- Dietary deficiencies

A high WBC count may be due to:

- Infection
- Leukemia
- Inflammation
- Stress, allergies, asthma

Abnormal Neutrophil count
A low neutrophil count, known as neutropenia, may be due to:

- Severe infection
- Immunodeficiency
- Autoimmune disorders
- Dietary deficiencies
- Reaction to drugs
- Bone marrow damage

A high neutrophil count, known as neutrophilia, may be due to:

- Acute bacterial infections
- Inflammation
- Stress, Trauma
- Certain leukemias

Abnormal Lymphocyte count
A low lymphocyte count, known as lymphocytopenia, may be due to:

- Autoimmune disorders
- Infections
- Bone marrow damage
- Corticosteroids

A high lymphocyte count, known as lymphocytosis, may be due to:

- Acute viral infections
- Certain bacterial infections
- Chronic inflammatory disorder
- Lymphocytic leukemia, lymphoma
- Acute stress

Abnormal Monocyte count

Repeated low monocyte counts may be due to:

- Bone marrow damage or failure
- Hairy cell leukemia
- Aplastic anemia

A high monocyte count may be due to:

- Chronic infections
- Infection within the heart
- Collagen vascular diseases
- Monocytic or myelomonocytic leukemia

Abnormal Eosinophil count

Occasional low numbers are usually not medically significant.

A high eosinophil count may be due to:

- Asthma, allergies such as hay fever
- Drug reactions
- Parasitic infections
- Inflammatory disorders
- Some cancers, leukemias or lymphomas

Abnormal Basophil count
Occasional low numbers are usually not medically significant.

A high basophil count may be due to:
- Rare allergic reactions
- Inflammation
- Some leukemias
- Uremia

Abnormal Platelet count
A low platelet count may be due to:
- Cancer, such as leukemia or lymphoma
- Autoimmune diseases
- Bacterial infection
- Viral infection like dengue
- Chemotherapy or radiation therapy
- Certain drugs, such as nonsteroidal anti-inflammatory drugs (NSAIDs)

A high platelet count may be due to:
- Bone marrow disorders
- Essential thrombocythemia
- Anemia
- Infection
- Surgical removal of the spleen
- Polycythemia vera
- Some types of leukemia

Abnormal MPV
Low MPV may indicate: A condition affecting the production of platelets by the bone marrow.

High MPV may indicate:
A high number of larger and younger platelets in the blood. It may be due to the bone marrow producing and releasing platelets rapidly and prematurely into circulation.

14/05/2021

سلطان محمدفاتحؒ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلطان مراد کے ہاں جب بیٹے کی ولادت کی خبر پہنچ تو سلطان اس وقت قرآن پڑھ رہے تھے۔آپ نے مبارک قبول کرتے ہوۓ اس کا نام سرکارمدینہﷺ کے نام کی نسبت سے محمد رکھا۔
سلطان محمد جب 12 سال کے ہوۓ تو سلطان مراد نے گوشٸہ نشینی اختیار کرکے آپ کو تخت نشینی دے دی۔سلطان محمد نے کچھ عرصہ تخت نشینی اختیار کرتے ہوۓ سلطان مراد کو خط لکھا کہ واپس آٸیں اور تخت نشینی سنبھالیں۔
سلطان مراد نے واپس آنےسے انکار کردیا۔
سلطان محمد نے دوبارہ خط لکھا کہ اگر آپ سلطان ہیں تو واپس آکر تخت پر جلوہ افروز ہوں اور اگر میں سلطان ہوں تو میرا یہ حکم ہے کہ آکر فوج کی سپاسالاری سنبھالیں۔
سلطان مراد واپس تشریف لاۓ اور فوج کی کمان سنبھالی۔
کچھ عرصہ بعد سلطان مراد نے سلطان محمد سے تخت واپس لے لیا بعض وزرا کی باتوں میں آکر۔ سلطان مراد نے دن رات سپین(موجودہ استنبول) کی فتح کیلٸے محنت کی مگر ناکام رہے۔
جب سلطان محمد 17سال کے ہوۓ تو سلطان مراد انتقال فرما گٸے ایک بار پھر دوبارہ سلطان محمد تخت پر جلوہ افروز ہوۓ۔
عالم کفر خوش ہوا کہ سلطان محمد دوبارہ تخت پر آۓ ہیں اس وجہ سے کہ آپ ابھی ناپختہ ہیں۔
سلطان محمدنے دن رات محنت استنبول کی فتح کیلٸے محنت شروع کی۔
جب سلطان کی عمر 19 سال ہوۓ استنبول کی فتح کیلٸے لشکرتیار کرکے چڑھاٸی کردی۔
جنگ 41 دن چلتی رہی اور 41 ویں دن بعد سلطان محمد ناامید ہوکرخیمہ میں بیٹھ گٸے تین دن کسی سے ملاقات نہ کی۔
آخرکار ایک ولی اللّٰہ تشریف لاۓاور فرمایا کہ آپ ہی استنبول کےفاتح بنیں گے۔اٹھیں اور کمان سنبھالیں۔
سلطان محمد نے اب دوبارہ کمان سنبھالی اور 51ویں دن اسنتبول کو فتح کرکے سلطان محمدفاتح کےنام سے جانے گٸے۔
سلطان محمدفاتحؒ کو جس چیز نے استنبول کی فتح کیلٸے ابھارا وہ سرکارمدینہﷺ کی وہ حدیث مبارکہ تھی جس میں سرکارمدینہﷺ فاتح استنبول کو جنت کی بشارت تھی۔
اس حدیث مبارکہ کو سن کر حضرت ابو ایوب انصاریؓ بھی استنبول تشریف لاۓ اور فرمایا کہ اگر میرا انتقال فتح استنبول سے پہلے ہوجاۓ تو مجھےاستنبول میں دفن کرنا۔
جب آپ کا انتقال ہوا تو آپ کی عمر مبارک 85 سال تھی۔
اس واقعہ کو سنانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں 55 اسلامک ملک اور بیت المقدس سے آج سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کو پکارنا 55 ممالک کے حکمرانوں کو طمانچہ ہے۔
قربان جاٶں صدر طیب اردگان پر جس نے 86 سال بعد آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کر کے جمعہ کی نماز میں امام کےہاتھ میں سلطان محمدفاتح کی تلوار تھماٸی۔
مجھےاقبالؒ کا شعر یاد آرہا ہے

جلوۂ طُور تو موجود ہے، موسیٰ ہی نہیں
منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبیؐ، دین بھی، ایمان بھی ایک
حرَمِ پاک بھی، اللہ بھی، قُرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں
اب اکیلا رجب طیب اردگان کیا کرے دیگر ممالک کو بھی حق کیلٸے آواز بلند کرنی چاہیے۔

11/05/2021

آپ نے گھبرانا نہیں۔۔
آپ نے پچھتانا نہیں۔۔

صابن مہنگا ھو جائے
تو آپ نے نہانا نہیں

آٹا سبزی مہنگی ھو جائے
تو آپ نے اسے کھانا نہیں

پیٹرول مہنگا کر دوں میں تو
آپ نے کہیں آنا جانا نہیں۔۔۔

میڈیسن مہنگی ھو جائے تو
آپ نے علاج کرانا نہیں

کتابیں کاپیاں سکول کی فیسیں؟
بس آپ نے بچوں کو پڑ ھانا نہیں۔۔

میری کابینہ سب کچھ کھا جائے
آپ نے اس طرف آنا نہیں۔۔۔۔

پی ٹی آئی کے ورکرو ! سن لو
آپ نے کسی بات پر شرمانا نہیں۔۔۔

چور تھیں ساری پچھلی حکومتیں۔۔
اس بیانیے سےآگے جانا نہیں

سچی بات اور فارن فنڈنگ۔۔
کسی کو بھی یہ بتانا نہیں۔۔۔

آپ نے گھبرانا نہیں۔
آپ نے پچھتانا نہیں۔۔

قوم کو لوری دیتے رھنا۔۔
سوئی قوم کو جگانا نہیں۔۔۔

انڈیا کشمیر پر جو بھی کر لے
بارڈر کی طرف جانا نہیں۔۔۔۔

ہم پر امن قوم،، ھم جنگ نہیں چاھتے۔۔۔
اسے دھمکی بھی کوئی لگانا نہیں۔۔

آپ نے گھبرانا نہیں۔۔
آپ نے گھبرانا نہیں۔۔

آپ نے شرمانا نہیں
آپ نے گھبرانا نہیں۔۔

Address

Darra Pezu
28480

Telephone

+923459852389

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Arif laboratory darra pezu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category