29/07/2026
For appointment 03079616506
الحمدللہ ایک اور کامیاب آپریشن
65 سالہ بزرگ ٹریفک حادثے کے بعد شدید تکلیف کی حالت میں ڈاکٹر یاسر اقبال ساہی کے پاس لائے گئے۔ تفصیلی معائنے اور ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی بائیں ٹانگ کی نچلی ہڈی (Tibia) ٹوٹ چکی تھی۔
مریض کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر یاسر اقبال ساہی نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ جدید جراحی تکنیک استعمال کرتے ہوئے بغیر بڑا چیرا لگائے (Minimally Invasive Surgery) راڈ کی مدد سے ٹوٹی ہوئی ہڈی کو کامیابی سے جوڑا گیا۔
الحمدللہ آپریشن کامیاب رہا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ مریض نے اگلے ہی دن اپنے پاؤں پر چلنا شروع کر دیا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مریض کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
ڈاکٹر یاسر اقبال ساہی
کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اینڈ اسپائن سرجن