Dr.Wasif Diabetes Centre ll ڈاکٹر واصف شوگر سنٹر

Dr.Wasif Diabetes Centre ll ڈاکٹر واصف شوگر سنٹر شوگر اور اس کی تمام پیچیدگیوں کی آگاہی اور علاج کے لیے مستند پلیٹ فارم
Call or Whatsapp
03333162692
(1)

یہ ڈاکٹر صرف مریضوں کو ہی نصیحت نہیں کرتا، بلکہ خود ان باتوں پر کہیں زیادہ پابندی سے عمل کر کے دکھاتا ہے۔ 🤝🙂
09/08/2026

یہ ڈاکٹر صرف مریضوں کو ہی نصیحت نہیں کرتا، بلکہ خود ان باتوں پر کہیں زیادہ پابندی سے عمل کر کے دکھاتا ہے۔ 🤝🙂

دوستو!زندگی کی دوڑ دھوپ سے کچھ لمحے چرا کے میں ابھی اسلام آباد پہنچا ہوں، صبح انشاء اللہ گلیات کی پُرسکون آغوش میں جانے ...
05/08/2026

دوستو!
زندگی کی دوڑ دھوپ سے کچھ لمحے چرا کے میں ابھی اسلام آباد پہنچا ہوں، صبح انشاء اللہ گلیات کی پُرسکون آغوش میں جانے کا ارادہ ہے۔
ہم جس صحت مند طرزِ زندگی اور ذہنی سکون کا درس دنیا کو دیتے ہیں، روح اور جسم کے اسی تقاضے کو نبھانے کے لیے خود بھی اس حسنِ فطرت کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
یہ چند روز مکمل طور پر خود کو اور فیملی کو دینے کا ارادہ ہے۔ اس تناظر میں 9 اگست تک میرے دونوں کلینکس پر حاضری معطل رہے گی۔ یہ اطلاع اس لیے بھی ضروری تھی تاکہ سوشل میڈیا کے توسط سے جُڑے ہمارے ہزاروں مریض وقت اور وسائل کے ضیاع سے محفوظ رہیں۔
اس سفر کی خنک ہواؤں میں اگر کوئی شعر جیسا لمحہ ہاتھ لگا، تو وہ آپ سے ضرور بانٹیں گے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے عزیز دوستوں سے تہہ دل سے معذرت کہ فیملی کی مصروفیات اور مختصر وقت اس بار ملاقات کی اجازت نہیں دے رہا۔
یار زندہ، صحبت باقی!

01/08/2026

کریونگز سے لڑنے کی کوشش نہ کریں، انہیں سمجھیں۔ اگر آپ اپنی پلیٹ میں پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائیاں شامل کریں تو میٹھا کھانے کی خواہش نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔ آج ہی اپنی روزمرہ عادتوں میں یہ تبدیلی آزمائیں

31/07/2026

کیا آپ کا ناشتا ہی آپ کی شوگر بڑھا رہا ہے؟
زیادہ تر لوگ روز صبح ایک ایسی غلطی کرتے ہیں جو پورے دن کی شوگر اور توانائی کو متاثر کرتی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ غلطی بھی جانیں اور صحیح ناشتے کا آسان فارمولا بھی۔

30/07/2026

آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے آج کوئی میٹھی چیز نہیں کھائی، پھر بھی شوگر بڑھ گئی؟
وجہ پیک شدہ غذاؤں میں چھپی ہوئی شوگر بھی ہو سکتی ہے۔ اس مختصر ویڈیو میں جانیں فوڈ لیبل پڑھنے کا آسان طریقہ اور خریداری کرتے وقت کن الفاظ پر نظر رکھنی چاہیے۔

29/07/2026

کیا آپ نے بھی سن رکھا ہے کہ شوگر کے مریضوں کو پھل بالکل نہیں کھانے چاہئیں؟
حقیقت اس سے مختلف ہے۔
صحیح پھل، صحیح مقدار اور صحیح وقت جاننا ضروری ہے۔ اس ویڈیو میں چند منٹ میں وہ اصول سمجھیں جن سے آپ بہتر انتخاب کر سکیں گے۔

28/07/2026

اگر کھانے کے بعد شوگر تیزی سے بڑھ جاتی ہے تو اپنی غذا میں فائبر شامل کریں۔
فائبر سے:
• شوگر آہستہ بڑھتی ہے۔
• بھوک کم لگتی ہے۔
• وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
• دل اور آنتوں کی صحت بہتر رہتی ہے

27/07/2026

19 ہزار شوگر ریڈنگز اور 15 دن:
ایک ماہرِ امراضِ شوگر کی زبانی سی جی ایم کی کہانی
کیسے شوگر ہر ایک منٹ کے بعد بدلتی ہے

26/07/2026

لمبے سفر، بے وقت کھانا، کم پانی اور مسلسل بیٹھے رہنے سے شوگر متاثر ہوتی ہے۔ اس مختصر ویڈیو میں جانیں سفر کے دوران اپنی صحت کو کیسے محفوظ رکھیں۔

جب سلیم صاحب پہلی بار ہمارے پاس آئے، تو وہ اپنے پیروں پر چل کر نہیں آئے تھے بلکہ انہیں اٹھا کر لایا گیا تھا۔ وہ سعودی عر...
25/07/2026

جب سلیم صاحب پہلی بار ہمارے پاس آئے، تو وہ اپنے پیروں پر چل کر نہیں آئے تھے بلکہ انہیں اٹھا کر لایا گیا تھا۔ وہ سعودی عرب میں مقیم تھے جہاں وہ کام کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئے تھے۔ وہاں طویل علاج چلا، جو نہ صرف مالی طور پر انتہائی گراں تھا بلکہ سلیم صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کی سمجھ سے بھی باہر تھا۔ بالآخر، مایوسی کے اس عالم میں گھر والوں نے انہیں پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
جب وہ یہاں پہنچے تو ان کی حالت نہایت تشویشناک تھی۔ شوگر کی سطح 600 سے اوپر جا رہی تھی، منہ میں شدید زخم بن چکے تھے، وزن بالکل گر چکا تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔ ان کے گھر والے شدید مایوسی اور دل گرفتگی کا شکار تھے۔ ان کے گھر کا کوئی فرد بار بار میرے کان کے قریب جھکتا اور انتہائی دبی اور لرزتی آواز میں پوچھتا، "بولیے ڈاکٹر صاحب! اس کے بچنے کے کیا چانس ہیں؟ کیا یہ بچ جائے گا؟"
ہم نے اللہ کی ذات پر بھروسہ کر کے اور اس کے فضل پر یقین رکھتے ہوئے فوری طور پر علاج کا آغاز کیا۔ انسولین کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، ادویات، پرہیز، ڈائٹ پلان اور لائف اسٹائل کی وہ تمام ہدایات دی گئیں جو اس نازک مرحلے پر ضروری تھیں۔ سلیم صاحب اور ان کے گھر والوں نے کمال ایمانداری اور استقامت کے ساتھ ان تمام احکامات پر عمل کیا۔ جب بھی فالو اپ کے لیے بلایا گیا، وہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے حاضر ہو جاتے۔
آہستہ آہستہ حالات بدلنا شروع ہو گئے۔ زخم بھرنے لگے، شوگر کنٹرول میں آئی اور جسمانی توانائی بحال ہونے لگی۔ جیسے جیسے صحت بہتری کی طرف گامزن ہوئی، علاج کے اس سفر میں دعاؤں کا سلسلہ بھی گہرا ہوتا چلا گیا۔
اور پھر آج کا دن آیا۔ جب سلیم صاحب کلینک آئے تو وہ کسی سہارے کے محتاج نہیں تھے بلکہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ خود چل کر آئے تھے۔ ان کا بیٹا اپنے والد کی صحت یابی پر دلی تشکر اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے کھجوروں کا ایک ڈبہ تحفے کے طور پر لایا تھا۔ ہم نے بیٹھ کر کچھ ہلکی پھلکی باتیں کیں، ہنسی مذاق اور شرارتیں ہوئیں اور پرانے دنوں کے کرب کو پیچھے چھوڑ کر ایک خوشگوار ماحول بنا۔
سلیم صاحب اب مکمل صحت یاب ہیں اور ان کا ارادہ دوبارہ سعودی عرب واپس جانے کا ہے۔ وہ وہیں مقیم ہیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی کھجور مارکیٹ "القسیم" واقع ہے۔ انہوں نے مجھے اس مارکیٹ اور کھجوروں کی مختلف اقسام کے بارے میں بہت سی دلچسپ اور مفید باتیں بتائیں۔
چونکہ میں اسی دھرتی کا بیٹا ہوں، اس لیے ہمارے اس وسیب میں مریضوں اور احباب کی محبت کا ایک انوکھا انداز ہے۔ لوگ دور دراز سے آتے ہیں اور میرے لیے محبتیں لاتے ہیں۔ سعودیہ یا خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ہمارے بہت سے مریض اور دوست جب واپس آتے ہیں، تو تحفے میں کھجوریں لانا کبھی نہیں بھولتے۔
سچ کہوں تو پچھلے کچھ سالوں تک میں خود بھی صرف دو تین معروف کھجور کی اقسام ہی جانتا تھا، مگر اب میرے پاس اتنی اقسام کی کھجوریں آتی ہیں کہ جن کا پہلے مجھے اندازہ بھی نہیں تھا۔ یہ سب تحفے مجھے میرے پیارے مریضوں اور اس پورے وسیب کے باسیوں کی طرف سے ملتے ہیں۔
ویسے تو ہر علاقے کے لوگوں نے محبت کے پھول کھلائے ہیں اور ہر طرف سے کھجوریں تحفتاً آتی رہی ہیں، لیکن اس معاملہ میں "نوتک محمید" کے ہمارے بہت سے دوستوں، میڈیکل پروفیشنلز اور مریضوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور کھجوروں کے تحفے بھیجنے میں نمبر لے گئے ہیں۔
شکریہ مہربان ♥️

Address

Street # 2, Opp. DHQ Teaching Hospital, Balkh Sarwar City Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Wasif Diabetes Centre ll ڈاکٹر واصف شوگر سنٹر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Wasif Diabetes Centre ll ڈاکٹر واصف شوگر سنٹر:

Shortcuts

Share

Category