Deputy District Health Officer Tehsil Tribal Area

Deputy District Health Officer Tehsil Tribal Area Dr Owais Leghari (DDHO)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک راکھی منہ کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ...
14/09/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک راکھی منہ کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اظہر رفیق اپنے سٹاف کے ہمراہ مریضوں کو طبی و دیگر بنیادی ہیلتھ سروسز فراہم کرتے ہوئے موجود تھے۔
ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے ہیلتھ کلینک میں فراہم کی جانے والی سہولیات، سٹاف کی حاضری، مریضوں کے معائنے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹاف کو مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
مریم نواز ہیلتھ کلینک MNHC کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہونے کی وجہ سے فی الحال پرانی عمارت میں ہی عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صحت کی خدمات کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے۔
انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے دستیاب وسائل میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے سول ہسپتال فورٹ منرو میں فرنٹ لائن ورکرز کے لیے جاری پولیو تربیتی سیشن...
14/09/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے سول ہسپتال فورٹ منرو میں فرنٹ لائن ورکرز کے لیے جاری پولیو تربیتی سیشن میں شرکت کی اور سیشن کی مانیٹرنگ کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے فرنٹ لائن ورکرز کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے ورکرز پر زور دیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی بچے کو قطرے پلائے بغیر نہ چھوڑا جائے اور فیلڈ میں مقررہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز کی کارکردگی، ٹیم ورک اور مؤثر کمیونٹی رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ والدین کو پولیو ویکسین کی افادیت کے بارے میں مؤثر انداز میں آگاہ کیا جائے۔
اس موقع پر فرنٹ لائن ورکرز نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر پولیو مہم میں بھرپور محنت کریں گے، کسی بھی بچے کو پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنے دیں گے اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

پولیو SNID ستمبر 2026 — مائیکرو پلان ڈیسک ویلیڈیشنآج DEOC ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں ماجد عزیز ڈسٹر...
08/09/2026

پولیو SNID ستمبر 2026 — مائیکرو پلان ڈیسک ویلیڈیشن
آج DEOC ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں ماجد عزیز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹرائبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے TEOC ٹیم کے ہمراہ آئندہ پولیو مہم SNID ستمبر 2026 کے سلسلے میں جاری پولیو مائیکرو پلان ویلیڈیشن کی سرگرمی میں شرکت کی۔
اس اہم پری کیمپین سرگرمی کے دوران مائیکرو پلانز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایریا کوریج، ٹیموں کی تشکیل، روٹ میپنگ اور دیگر انتظامات کو چیک کیا گیا تاکہ مہم کے آغاز سے قبل تمام خامیوں اور کمی کو دور کیا جا سکے۔
اس موقع پر DEOC فوکل پرسن سمیع اللہ صاحب موجود تھے اور مائیکرو پلان ڈیسک ویلیڈیشن کے عمل میں بھرپور معاونت فراہم کی۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی، بہترین کوآرڈینیشن اور مکمل تیاری پر خصوصی زور دیا گیا۔

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) آفس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے SNID ست...
07/09/2026

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) آفس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) تحصیل ٹرائیبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے SNID ستمبر 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں ماجد عزیز صاحب نے کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر ناصر، DPO WHO، ملک اطہر کلیم صاحب COMNet، ڈاکٹر شہباز حسین DDHO کوٹ چھٹہ، ڈاکٹر ماہرق DDHO ڈیرہ غازی خان، اور سمیع اللہ صاحب DEOC فوکل پرسن SH&NS نے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر فاریہ DDHO تونسہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ SNID ستمبر 2026 کو کامیاب بنانے کے لیے یونین کونسل وائز ہیومن ریسورس (HR) انتظامات، مائیکرو پلانز کی حتمی تیاری، TEOC نامزدگیاں، اور VLMIS کی تیاری سمیت اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تمام متعلقہ افسران و ٹیموں کو مؤثر منصوبہ بندی، باہمی رابطہ کاری اور بھرپور نگرانی کے ذریعے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔
💉 پولیو سے پاک پاکستان کے لیے ہماری مشترکہ کاوشیں جاری ہیں۔ 🇵🇰

06/09/2026

سگریٹ نوشی صحت (پھیپھڑوں)کیلئے خطرناک ہے !

06/09/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، تحصیل ٹرائبل ایریا ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں منعقدہ یومِ دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اطہر سکھانی، DHO HR اور ڈاکٹر کامران بھٹہ، PD DHDC بھی ہمراہ تھے۔
یومِ دفاع پاکستان ہمیں اپنے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں، جرات، عزم اور وطن سے وفاداری کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کی دفاع، خودمختاری اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ہم شہداء اور غازیانِ پاکستان کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ 🇵🇰💚
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد!

05/09/2026

Health awareness tips in visual

05/09/2026

ویکسین کا ہر قطرہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے قریب لے جاتا ہے۔ آج ہی اپنے بچے کو محفوظ بنائیں اور ایک صحت مند، مضبوط پاکستان کے لیے اس مہم کا حصہ بنیں۔



(Polio Vaccine, Child Health, Healthy Pakistan, Immunization, Disease Prevention, Child Protection, Public Health, Healthy Future)

پی ٹی پی بواٹا کا مانیٹرنگ وزٹڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج PTP بواٹا کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔ اس موق...
04/09/2026

پی ٹی پی بواٹا کا مانیٹرنگ وزٹ

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج PTP بواٹا کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فراز صاحب، DPO ڈی جی خان اور ملک اطہر کلیم صاحب، COMNet بھی ہمراہ تھے۔
دورانِ وزٹ PTP کی تمام ٹیم ڈیوٹی پر موجود پائی گئی، جبکہ انچارج سمیت تمام سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ویکسینیشن ریکارڈ کو بھی چیک کیا گیا جو مناسب طریقے سے مرتب اور باقاعدگی سے مینٹین پایا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹیم کی موجودگی اور ریکارڈ کی بہتر دیکھ بھال کو سراہا اور ویکسینیشن سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج مریم نواز ہیلتھ کلینک بواٹا کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔دورانِ وزٹ ڈاکٹر مز...
04/09/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس محمود لغاری نے آج مریم نواز ہیلتھ کلینک بواٹا کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ ڈاکٹر مزمل سمیت دیگر سٹاف ڈیوٹی پر موجود پایا گیا۔ تمام آلات فعال حالت میں پائے گئے جبکہ ضروری ادویات بھی مرکز پر دستیاب تھیں۔
اس موقع پر کلینک کی نئی تزئین و آرائش شدہ عمارت کا بھی معائنہ کیا گیا۔ عمارت کا بنیادی تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے جبکہ پالشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

Address

Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Health Officer Tehsil Tribal Area posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share