31/07/2026
الحمدللہ، یہ میری ایک اور کامیاب مریضہ کی کہانی ہے۔
اس مریضہ کی شادی کو ایک سال ہو چکا تھا، لیکن مسلسل کوششوں کے باوجود حمل نہیں ٹھہر رہا تھا۔ جب یہ میرے پاس آئیں تو معائنے اور ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ انہیں Polycystic O***y Syndrome (PCOS) تھا۔ اس بیماری میں عموماً ہارمونز کا عدم توازن ہوتا ہے، جس کی وجہ سے جسم پر غیر ضروری بال، موٹاپا، انسولین ریزسٹنس یا شوگر کی علامات، چہرے پر دانے اور بے قاعدہ ماہواری جیسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ PCOS میں قدرتی طور پر حمل ٹھہرنے میں اکثر دشواری پیش آتی ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے مناسب علاج اور رہنمائی کے بعد صرف ایک ماہ کے اندر اس مریضہ کو حمل ٹھہر گیا، اور آج یہ تقریباً آٹھ ہفتوں کی حاملہ ہیں۔ الحمدللہ، مریضہ اور ان کے اہلِ خانہ بے حد خوش ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا حمل خیریت سے مکمل ہو اور انہیں صحت مند اولادِ صالح عطا فرمائے۔ آمین 🧿🧿🧿🧿🧿🧿🧿