Insaf Doctor Forum Lower Dir

Insaf Doctor Forum Lower Dir Official page of Insaf Doctors Forum Dir Lower | Manage by IDF KP Media Cell.

ڈاکٹر لیاقت علی خان کو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ہمیں یقین ہے کہ آپ ا...
24/07/2026

ڈاکٹر لیاقت علی خان کو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی قائدانہ صلاحیتوں، نئے جذبے اور بھرپور توانائی کے ساتھ خیبر پختونخوا، بالخصوص ضلع لوئر دیر کے نظامِ صحت کی بہتری اور مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ہمیں یہ بھی امید ہے کہ آپ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی مکمل فعالیت، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم ذمہ داری کی بہترین انداز میں ادائیگی، کامیابی اور عوام و طبی برادری کی خدمت کی توفیق
عطا فرمائے



ٹی ایم اے تیمرگرہ کی ٹریکٹر ٹرالی پر کام کرنے والے دو نوجوان مزدور روڈ ٹریفک حادثے (RTA) میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتہا...
28/06/2026

ٹی ایم اے تیمرگرہ کی ٹریکٹر ٹرالی پر کام کرنے والے دو نوجوان مزدور روڈ ٹریفک حادثے (RTA) میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لائے گئے۔

ہسپتال پہنچنے کے وقت پہلا مریض مکمل بے ہوش تھا، اس کا گلاسگو کوما اسکیل (GCS) 4/15 تھا اور وہ شدید شاک کی حالت میں تھا، جبکہ دوسرا مریض بھی نہایت تشویشناک حالت میں تھا، اس کا گلاسگو کوما اسکیل (GCS) 7/15 تھا اور اسے بھی حادثے کے نتیجے میں شدید جسمانی چوٹیں آئی تھیں۔

دونوں مریضوں کے ہسپتال پہنچتے ہی ایمرجنسی ٹیم نے فوری طور پر جان بچانے کے تمام ممکنہ اقدامات شروع کیے۔ دونوں مریضوں کو فوری طور پر کینولہ (IV) رسائی فراہم کی گئی، IV فلوئیڈز(ہیماسل) لگائے گئے، ضرورت کے مطابق خون کی منتقلی (Blood Transfusion) کا انتظام کیا گیا، مسلسل کارڈیک مانیٹرنگ اور پلس آکسی میٹری قائم کی گئی، اور ایمرجنسی میں دستیاب تمام طبی وسائل اور سہولیات بروئے کار لاتے ہوئے دونوں مریضوں کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملہ مسلسل دونوں مریضوں کے علاج اور نگرانی میں مصروف رہا۔

اسی دوران ایک مقامی ناظم بھی ایمرجنسی میں زبردستی داخل ہوا اور موجود تھے، جنہوں نے اپنی آنکھوں سے مریضوں کی انتہائی نازک حالت اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی مسلسل کوششوں کا مشاہدہ کیا۔ تاہم، حادثے کے نتیجے میں آنے والی شدید اور جان لیوا چوٹوں کے باعث، تمام تر طبی کوششوں کے باوجود دونوں مریض جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

بعد ازاں، مبینہ طور پر اسی شخص نے ایک متوفی کی میت کو ہسپتال سے باہر سڑک پر لے جا کر روڈ بلاک کیا اور عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ مریض ڈاکٹروں کی غفلت اور ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ یہ الزامات اس حقیقت کے باوجود لگائے گئے کہ وہ خود ایمرجنسی میں موجود تھا اور مریضوں کو فراہم کیے جانے والے علاج، ریسسٹیٹیشن اور دیگر تمام طبی اقدامات کا براہِ راست مشاہدہ کر چکا تھا۔

ہسپتال کا طبی ریکارڈ، ایمرجنسی رجسٹر، علاج کی دستاویزات، خون کی منتقلی کا ریکارڈ، اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کے بیانات اس واقعے سے متعلق بنیادی اور مستند شواہد ہیں، جن کی روشنی میں ہی کسی بھی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔

حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل:

ہم حکومتِ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ لوئر دیر، ضلعی پولیس اور متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بلا تعطل اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ہم مزید مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں، اور اگر کوئی شخص تشدد، دھمکی، ہسپتال کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، عوام کو مشتعل کرنے یا غلط معلومات پھیلانے کا ذمہ دار پایا جائے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ہو سکے، ہسپتالوں کا پرامن ماحول برقرار رہے، اور طبی عملہ بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے-






11/06/2026

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کی کارکردگی پر میڈیا بریفنگ

پروفیسر ڈاکٹرسیدالا ابرار (لخکرخان)، پرنسپل/چیف ایگزیکٹو تیمرگرہ میڈیکل کالج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران ہسپتال میں ہونے والی ترقی، اہم کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری، انتظامی اصلاحات اور طبی خدمات کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مستقبل کے اپنے وژن، مریضوں کی بہتر نگہداشت، طبی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری اور ہسپتال کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ اور ایک مثالی تدریسی و علاجی ادارہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے-




انصاف ڈاکٹر فورم دیر لوئر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مخلص،نظریاتی،جنونی اور دیرینہ کارکن جناب شاہ خالد کو صدر پاک...
26/04/2026

انصاف ڈاکٹر فورم دیر لوئر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مخلص،نظریاتی،جنونی اور دیرینہ کارکن جناب شاہ خالد کو صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع دیر لوئر اور جناب آصف اقبال سادات کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ دونوں حقیقی معنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی،مخلص اور دیرینہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ہماری،پیارے قائد جناب عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع دیر لوئر میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے بھرپور تعاون کریں گے اور ان اصلاحات کی
مکمل حمایت کریں گے۔




ڈاکٹر عادل خان (ایم ایس THQ ہسپتال ثمر باغ) کی اہلیہ، ڈاکٹر اسماء منور قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔نمازِ جنازہ کل ص...
20/03/2026

ڈاکٹر عادل خان (ایم ایس THQ ہسپتال ثمر باغ) کی اہلیہ، ڈاکٹر اسماء منور قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔
نمازِ جنازہ کل صبح 10 بجے باڈین ہائی سکول ثمر باغ، دیر لوئر میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

انصاف ڈاکٹر فورم دیر لوئر کی جانب سے پروفیسر سید الابرار (لخکر خان)، پرنسپل تیمرگرہ میڈیکل کالج کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپت...
18/03/2026

انصاف ڈاکٹر فورم دیر لوئر کی جانب سے پروفیسر سید الابرار (لخکر خان)، پرنسپل تیمرگرہ میڈیکل کالج کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ اضافی ذمہ داری آپ کی صلاحیتوں اور بہترین قیادت کا مظہر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی سرپرستی میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کی فعالیت میں مزید بہتری آئے گی اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بھی مثبت تبدیلیاں آئیں گی، جو ہمارے ضلع میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گی-

Address

Dir
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctor Forum Lower Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category