THQ Hospital Samar Bagh Dir Lower

THQ Hospital Samar Bagh Dir Lower We have the same relationship of respect for everyone but there is no VIP for us more than the patie
(1)

31/07/2026
31/07/2026
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر اور اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کی خصوصی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر...
31/07/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر اور اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کی خصوصی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمر باغ کی جانب سے ایک خصوصی مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کیمپ ٹی ایم اے ثمرباغ کی مسجد کے سامنے قائم کیا گیا، جہاں شہریوں کو ملیریا، ہیپاٹائٹس، شوگر اور ٹی بی سمیت مختلف بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر لوگوں کے بلڈ پریشر، جسمانی درجۂ حرارت، بلڈ گلوکوز لیول اور دیگر ضروری طبی معائنے بھی موقع پر ہی کیے گئے، تاکہ عوام کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر عادل خان کی قیادت اور تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ کے عملے نے اس مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر میل نرس ساز ولی خان اور ملٹی پرپز ٹیکنیشن انور خان نے خصوصی خدمات سرانجام دیں اور شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

ڈاکٹر عادل خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ دیر لوئر نے آج THQ ہسپتال ثمر باغ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران میڈیکل سٹور، ایمرجنسی سٹور، سرج...
15/07/2026

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ دیر لوئر نے آج THQ ہسپتال ثمر باغ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران میڈیکل سٹور، ایمرجنسی سٹور، سرجیکل، میڈیکل، پیڈز وارڈ، او پی ڈی، لیبارٹری اور دیگر تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا۔

مانیٹرنگ ٹیم نے ہدایت جاری کی کہ تمام ملازمین سے ہفتے میں چھ دن لازمی ڈیوٹی لی جائے، اسٹرائیک ڈیوٹی کا نظام مکمل طور پر ختم کیا جائے، جبکہ تمام ملازمین کے لیے مکمل یونیفارم پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی کے دوران ہر ملازم مقررہ یونیفارم میں موجود ہو۔

اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عادل خان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پانچ دن کے اندر تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہسپتال میں نظم و ضبط اور مریضوں کو معیاری خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جا سکے۔

عوام الناس کے نامالحمدللہ، جون 2026 کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر لوئر کے زیرِ انتظام سیکنڈری لیول کے تمام ہسپتالوں می...
09/07/2026

عوام الناس کے نام
الحمدللہ، جون 2026 کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر لوئر کے زیرِ انتظام سیکنڈری لیول کے تمام ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو ہسپتال ثمرباغ میں سب سے زیادہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ یہ امر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کا اپنے ہسپتال پر اعتماد روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ اس اعتماد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تمام مریضوں کو بروقت، معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر آنے والا مریض بہتر علاج، مناسب رہنمائی اور اطمینان کے ساتھ واپس جائے۔
عوام الناس کے اس اعتماد، تعاون اور حوصلہ افزائی پر ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، شفافیت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح رہے گی۔

07/07/2026

ریجنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ملاکنڈ/نارتھ ریجن کی زیر صدارت ڈی ایچ او آفس تیمرگرہ میں ضلع دیر لوئر کے سیکنڈری ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سینٹرز کی بائیفریکیشن اور جنرل ڈیوٹیز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر عادل خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، THQ ہسپتال ثمرباغ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے انتظامی امور، ہسپتالوں کی کارکردگی اور بائیفریکیشن سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں.

Address

Dir
18600

Telephone

+92945851101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Samar Bagh Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to THQ Hospital Samar Bagh Dir Lower:

Shortcuts

Share

Category