Awais Clinic

Awais Clinic ہم دواء دیتے ہیں
شفاء دیتا ہے تو

01/11/2025

https://www.facebook.com/share/v/16cv5CBft8/
میرے والد مرحوم محترم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ صاحبؒ کو یاد کیا گیا۔
واقعی عظیم لوگ دنیا سے جاتے نہیں، دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ 💫

15/07/2025

اگر کسی مریض یا مریضہ کا دل پھیل گیا ہو تو اسے ایکونائٹ میڈیسن ہرگز مت دیجئے کوئی نہ کوئی نقصان کرے گی۔
کسی بھی مسئلے میں اگر ایکونائٹ مظہر دوا ہوگی تو یہ اکیلی ہی مریض کو تندرستی سے ہمکنار کر دے گی
اس کے ساتھ کسی دوسری دوا کو ادلنے بدلنے کی ضرورت نہیں
لیکن اگر ایکونائٹ کی چند خوراکیں مریض کو افاقہ نہ دے سکیں تو

اس کا مطلب ہے کہ میڈیسن کا انتخاب غلط ہوا ہے۔
یہ ہومیوپیتھک کے وہ موتی ہیں جو اپ کو یقینا میرے علاوہ کوئی نہیں بتاتا آپ بھی دوسروں کے ساتھ شیئر کر کے ان کے لیے اسانی کا باعث بنے۔
ڈاکٹر رضوان صاحب
HDr Muhammad Rizwan

10/04/2025

میری طرف سے تمام ہومیوپیتھی کمیونٹی کو،بانی ہومیوپیتھی کا جنم دن مبارک ہو۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عمیر مرتضٰی بٹ

07/04/2025

✨ *Digitalis Purpurea:*

دیگر نام: Foxglove

خاندانی گروپ: Plantaginaceae

ماخذ
Digitalis Purpurea:
پودے کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔

طاقتیں: عام طور پر Q، 3X، 6X، 30، 200، 1M میں استعمال ہوتی ہے۔

✍️ اثرات اور علامات :

1.Heart & Circulation:

سست لیکن زوردار دھڑکن، جیسے ہر دھڑکن کے بعد دل رک جائے گا۔
👉 Bradycardia .
(دل کی دھڑکن معمول سے بہت کم ہو جانا)
👈 دل کے پٹھوں کی کمزوری، جو حرکت کرنے پر بڑھ جاتی ہے۔
👈 دل میں بوجھ اور جکڑن، خاص طور پر بائیں جانب۔
👈 خوف اور بےچینی، مریض کو لگتا ہے کہ دل رکنے والا ہے۔

2.Kidneys & Urinary System:

👈 پیشاب کی مقدار کم ہونا، گردے صحیح کام نہیں کرتے۔
👈 سوجن، خاص طور پر چہرہ اور پاؤں۔
👈 گردوں کی کمزوری کی وجہ سے جسم میں زہریلے مادے جمع ہونا۔

3. Digestive System

👈 شدید متلی اور قے، خاص طور پر کھانے یا پانی پینے کے بعد۔
👈پیاس کم لگنا، مریض پانی سے گریز کرتا ہے۔
👈 معدے میں بوجھ، سوجن اور کمزوری۔

4.Mind & Emotions:

👈 شدید خوف، مریض کو لگتا ہے کہ اس کا دل کبھی بھی بند ہو سکتا ہے۔
👈 ذہنی دباؤ اور بےچینی، خاص طور پر رات کے وقت۔
👈 اداسی اور مایوسی، مریض خاموش اور اکیلا رہنا چاہتا ہے۔

5.Skin:

جلد کی زردی اور نیلاہٹ، خاص طور پر آنکھوں کے گرد۔

ٹھنڈے ہاتھ اور پاؤں، دوران خون کی کمزوری کی وجہ سے۔

✅ کمزور دل والا مریض، جو حرکت سے فوراً تھکن محسوس کرتا ہو۔
✅ دل کی دھڑکن سست لیکن زوردار، جیسے رکنے والا ہو۔
✅ گردوں کی خرابی، پیشاب میں کمی، اور جسم میں سوجن۔
✅ خوفزدہ طبیعت، مریض کو لگتا ہے کہ موت قریب ہے۔

🚫Precautions

⚠ زیادہ مقدار میں لینے سے زہریلا اثر ہو سکتا ہے۔
⚠ بہت زیادہ کمزوری یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
⚠ گردے کے شدید مریضوں کو استعمال سے پہلے مشورہ لینا ضروری ہے۔
Conclusion:

Digitalis ایک بہترین دل، گردوں اور بلڈ پریشر کی دوا ہے۔ یہ ان مریضوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں دل رکنے کا خوف، سست دھڑکن، اور گردوں کی کمزوری کا سامنا ہو۔

Note For Patients 👇
ان ادویات پر عمل کرنے سے پہلے اپنے قریبی ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
Copy@

13/03/2025

PSORIASIS

Psoriasis is a chronic autoimmune skin condition that causes a rash with scaly patches, most commonly on the knees, elbows, trunk, and scalp. It can be painful, interfere with sleep, and affect concentration.

CAUSES

✔ Immune system dysfunction – Overactive T cells mistakenly attack healthy skin, causing inflammation and rapid skin cell growth, leading to scaly plaques.

✔ Genetic factors – Genes like HLA-Cw6 are linked to psoriasis.

✔ Triggers:

Stress

Infections (e.g., strep throat)

Skin injuries

Weather changes

Certain medications (Beta blockers, lithium, painkillers)

Smoking & alcohol

TYPES OF PSORIASIS

✔ Plaque Psoriasis (80-90%) – Raised, scaly plaques, the most common type.

✔ Inverse Psoriasis – Smooth, red plaques without scales in skin folds (underarms, groin, under breasts).

✔ Guttate Psoriasis – Small, red, drop-shaped spots, often triggered by strep infections.

✔ Pustular Psoriasis – Small pus-filled bumps on top of plaques.

SYMPTOMS

✅ Rash or thick, raised skin

✅ Discolored, scaly, or flaky plaques that shed easily

✅ Small bumps growing into larger plaques

✅ Scales that tear and cause bleeding when scratched

26/08/2024

13/14/15
September Clinic 📴

30/06/2024

" ایک تفریحی بحری جہاز سمندر میں حادثے کا شکار ہو گیا، جہاز پر ایک میاں بیوی کا جوڑا بھی سوار تھا، لائف بوٹ کی طرف جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس میں صرف ایک شخص کی گنجائش باقی ہے۔
اس وقت اس شخص نے عورت کو اپنے پیچھے دھکیل دیا اور خود لائف بوٹ پر چھلانگ لگا دی۔
خاتون نے ڈوبتے ہوئے جہاز پر کھڑے ہو کر اپنے شوہر سے ایک جملہ کہا۔
یہاں استانی نے توقف کیا اور پوچھا، "آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ وہ کیا بات چلائی تھی؟"
زیادہ تر طلباء نے پرجوش ہو کر جواب دیا، "میں تم سے نفرت کرتی ہوں! میں اب تک اندھی تھی!"
اب استانی نے ایک لڑکے کو دیکھا جو اس تمام تر قصے کے دوران خاموش رہا تھا، استانی نے اسے جواب دینے کے لیے کہا اور اس نے جواب دیا، "استانی صاحبہ، مجھے یقین ہے کہ وہ چیخی ہوگی - "ہمارے بچے کا خیال رکھنا!"
استانی نے حیرانی سے پوچھا کیا تم نے یہ کہانی پہلے سنی ہوئی ہے؟
لڑکے نے سر ہلایا، "نہیں، لیکن یہ بات میری ماں نے میرے والد کو بیماری سے مرنے سے پہلے کہی تھی"۔
استانی نے افسوس کرتے ہوئے کہا، "جواب صحیح ہے"۔
تفریحی بحری جہاز ڈوب گیا، وہ شخص بخیریت گھر پہنچ گیا اور اپنی بیٹی کو تن تنہا ہی پالا۔
اس شخص کی موت کے کئی سال بعد، ان کی بیٹی کو اپنا سامان صاف کرتے ہوئے والد کی ایک ڈائری ملی۔
اس ڈائری سے یہ راز آشکار ہوا کہ " جب اس کے والدین تفریحی جہاز پر گئے تھے، تو ماں کو پہلے سے ہی ایک لاعلاج بیماری کی تشخیص ہو چکی تھی.
اس نازک لمحے میں، باپ زندہ بچ جانے کے واحد موقع سے فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلا۔
اس نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا، "میری کس قدر تمنا تھی کہ تمہارے ساتھ سمندر کی تہہ میں ڈوب مروں، لیکن اپنی بیٹی کی خاطر میں تمہیں ہمیشہ کے لیے سمندر کی گہرائیوں میں اکیلا رہنے کے لیے چھوڑ آیا ہوں"۔
کہانی ختم ہوئی، کلاس میں خاموشی چھا گئی۔ -----------
دنیا میں اچھائی اور برائی کا وجود ہے، لیکن ان کے پیچھے بہت سی پچیدگیاں ہیں جن کو سمجھنا مشکل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمیں کبھی بھی صرف سطحی حالات کو دیکھ کر اور دوسروں کو پہلے سمجھے بغیر فیصلہ صادر نہیں کرنا چاہئے۔
جو لوگ کھانے کا بل ادا کرنا پسند کرتے ہیں، وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ دولت مند ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ دوستی کو پیسے پر ترجیح دیتے ہیں۔
جو لوگ کام میں پہل کرتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ بیوقوف ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ ذمہ داری کے تصور کو سمجھتے ہیں۔
جو لوگ جھگڑے کے بعد پہلے معافی مانگتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ غلط ہیں بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں۔
جو لوگ اکثر آپ کو میسج کرتے ہیں، ایسا اس لیے نہیں کرتے کہ ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر کام نہیں ہے بلکہ اس لیے کہ آپ ان کے دل میں بستے ہیں۔
ایک دن ہم سب ایک دوسرے سے بچھڑ جائیں گے۔ ہم ہر موضوع اور موقع کے بارے میں گفتگو کو یاد کریں گے۔اور ان خوابوں کو جو ہم نے مل کر دیکھے تھے۔ دن، مہینے، سال گزرتے جائیں گے، یہاں تک کہ یہ رابطے نایاب ہو جائیں گے۔
ایک دن ہمارے بچے ہماری تصویریں دیکھیں گے اور پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں؟
اور ہم پوشیدہ آنسوؤں کے ساتھ مسکرائیں گے کیونکہ ایک مضبوط لفظ دل کو چھو لیتا ہے اور ہم کہیں گے: " یہ وہی تھے جن کے ساتھ ہم نے اپنی زندگی کے بہترین دن گزارے تھے "۔

انگریزی ادب سے لی گئی کہانی، یہ کہانی ہمارے معاشرے کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

29/10/2023

‏ایک چھوٹا سا تھریڈ۔ آپ سب کی نظر

اُن لوگوں کو سلام بو کہتے ہیں کہ حماس نے کیوں اسرائیل پر حملہ کیا یہ جانتے ہُوۓ کہ اسرائیلی قتل عام کریگا ؟ وہ ایک طاقتور فوج ہے۔ اس کے پیچھے امریکہ کی طاقت ہے وغیرہ وغیرہ

۱۔ تو یقیناً آپ کا اسلام اور تاریخ کا مطالعہ کمزور ہے۔ اسلام میں ہمیشہ چھوٹی تعداد ہی ظالم کے خلاف کھڑی ہُوئ ہے۔

۲۔ اگر حق کی جنگ۔ ظُلم کے خلاف جنگ فقط اپنے سائیز اور طاقت کی فوج سے کی جاتی تو ابھی تک حق مر چُکا ہوتا کیونکہ کوئ کسی بڑی فوج سے جنگ نہیں کرتا۔

۳۔ اور جب جنگ نہیں ہورہی تھی اور 2008 سے اب تک امن کے دوران بھی اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 150,000 فلسطینیوں کو قتل کیا یا زخمی کیا یا اپاہج کیا اور اس میں 33,000 بچے اور خواتین تھے۔

۴۔ تو کیا امن کے دور میں زیادہ نہیں شہید ہُوۓ ؟

۵۔ امن اُن سے کیا جاتا ہے جو امن چاہتے ہیں۔ جو آپ پر قبضہ چاہتے ہیں ان سے جنگ کی جاتی ہے۔

۶۔ اسلام امن سکھاتا ہے مگر اسلام یہ بھی سکھاتا ہے کہ اگر کوئ تُم پر ظُلم کرنے کے درپے ہو تو اس سے اپنے حق کے لئیے لڑو۔ کربلا کی مثال سے بڑی کوئ مثال عالم اسلام میں نہیں۔ 72 حق پر ڈٹے ہُوۓ لوگوں نے ڈیڑھ لاکھ کی یزیدی فوج سے جنگ کی۔

۷۔ اگر آپ حق کا ساتھ نہیں دے سکتے تو نہ دیں۔ آپ کا حساب اور آپ کا روزِ قیامت۔ مگر دُوسروں کو حق پر کھڑے ہونے سے نہ روکیں۔

شُکریہ۔

Address

P-17, MAIN LINK Avenue MOTORWAY CITY SARGODHA ROAD
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 13:00
Sunday 09:00 - 13:00

Telephone

+923337743078

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Awais Clinic:

Shortcuts

Share