16/05/2026
جن لوگوں کے خون میں یورک ایسڈ کی سطح نارمل سے زیادہ ہے وہ افراد اس دئیے گئے غذائی چارٹ پر عمل کریں اگر اس کی وجہ سے ان کو کوئی علامات نہیں ہیں ۔ اگر ان کو درج ذیل علامات ہیں تو پرہیز کے ساتھ ادویات بھی استعمال کریں ۔
ہائپر یوریسیمیا (یورک ایسڈ کی زیادتی) کی عام طور پر کوئی علامات نہیں ہوتیں، جب تک کہ یہ جسم میں کرسٹل (ذرے) نہ بنا دے۔ اس سے پیدا ہونے والی علامات ۔
1۔ گٹھیا / جوڑوں کا درد (Gout)
* شدید درد (عموماً پاؤں کے انگوٹھے میں)
* سوجن اور سرخی
* گرمی اور جکڑن
* جلد کے نیچے سخت گلٹیاں
2۔ گردے کی پتھری (Kidney Stones)
* کمر یا پسلی میں شدید درد
* پیشاب میں خون آنا
* تکلیف دہ اور بار بار پیشاب آنا
* متلی اور الٹی
اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو آپ مشورے اور علاج کے لیے ھسپتال یا کلینک تشریف لائیں شکریہ ـ
fans # Dr. Behzad Malik