20/08/2026
*سیدہ خاتون جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر*
*محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ*
سیدہ خاتونِ جنت ٹرسٹ ہسپتال و سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں *20 اگست 2026ء* کو صبح 11 بجے محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا پُروقار انعقاد کیا گیا۔
محفل میں آنے معزز مہمانان گرامی میں روٹری کلب آف لائل پور کے صدر، *روٹیرین جنید محمود بیگ*، *روٹیرین رانا افضال، روٹیرین منیب الرحمن، روٹیرین میاں عبد الوحید اور روٹیرین اسماعیل قمر* *سی ای او سیدہ خاتون جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر سید محمد شرجیل* سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی اور محفل کو اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔
محفل کے مہمانِ خصوصی و مقررِ خصوصی *روٹیرین اسماعیل قمر*، سابق صدر روٹری کلب آف لائل پور تھے، جنہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ اور عشقِ رسول ﷺ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔
محفل میں سیدہ خاتون جنت سپیشل ٹرسٹ ہسپتال اینڈ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے اسٹاف اور خصوصی طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ خصوصی طلبہ نے عقیدت و محبت کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی۔
محفل کے اختتام پر جنرل سیکرٹری سیدہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال، *سید نجم الحسن* نے خصوصی دعا کروائی۔
*ریگارڈز*
*سیدہ خاتون جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر*