Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon

Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon MBBS(KMU Peshawar)
RMP(Islamabad)
MCPS General Surgery(KTH Peshawar)
FCPS Orthopaedic and Trauma(CPSP Karachi)
Ex-Registrar Orthopaedic ward LRH Peshawar.

Bannu Medical College,Bannu
Address: New waziristan Medical store opposite KGN Hospital Bannu Town.

24/08/2026

آج ارشد اسکن کیئر اینڈ لیزر سینٹر، ٹاؤن شپ بنوں، بلبل پلازہ کے سامنے' کا وزٹ کیا۔

بہت بہت شکریہ ارشد خان! آپ کی پرتکلف مہمان نوازی کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

الحمدللہ! ❤️میرے کلینک کے سامنے ایک بابا فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ کو چیک اپ کے لیے میرے پاس لائے تھے۔ میں ...
06/08/2026

الحمدللہ! ❤️

میرے کلینک کے سامنے ایک بابا فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ کو چیک اپ کے لیے میرے پاس لائے تھے۔ میں نے ان کا معائنہ کیا اور کوئی فیس نہیں لی۔

اگلے دن جب میں کلینک آیا تو میرے ٹیبل پر چند فروٹ رکھے تھے۔ میرے پی اے نے بتایا کہ باہر ریڑھی لگانے والے بابا نے یہ آپ کے لیے تحفہ بھیجا ہے۔

قسم سے، یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ تحفہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، اصل چیز اس کے پیچھے موجود اخلاص اور محبت ہوتی ہے۔ ❤️

میں نے وہ فروٹ سب ساتھیوں کو بلایا، کاٹے اور ہم سب نے مل کر کھائے۔

یہ چند فروٹ شاید قیمت میں زیادہ نہ ہوں، لیکن جس خلوص اور اپنی استطاعت کے مطابق محبت سے یہ تحفہ دیا گیا، میرے لیے یہ ہزاروں کروڑوں روپے سے بھی بڑھ کر ہیں۔

مریض کی دعا، محبت اور اعتماد ہی ایک ڈاکٹر کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔
Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon
DrZahid Iqbal Dawar

03/08/2026

🦴 کائفواسکولیوسس (Kyphoscoliosis) سے آگاہی — بروقت تشخیص بہت ضروری ہے

آج میرے پاس ارمـان اللہ, ایک 25 سالہ نوجوان آیا، جسے بچپن سے کائفواسکولیوسس (Kyphoscoliosis) یعنی ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا پن تھا۔ اب اسے گزشتہ ایک سے دو ہفتوں سے کمر میں درد بھی محسوس ہو رہا ہے۔

اس کی والدہ کے مطابق، جب وہ تقریباً 8–9 سال کا تھا تو اسے ایک ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تھا۔ اُس وقت انہیں بتایا گیا کہ بچے کو ٹائیفائیڈ، ملیریا اور معدے میں گیس کی شکایت ہے، اور یہ بھی کہا گیا کہ معدے کی گیس کے زور کی وجہ سے اس کی ہڈی ٹیڑھی ہو گئی ہے۔

⚠️ یہ بات یاد رکھیں: معدے کی گیس ریڑھ کی ہڈی کو ٹیڑھا نہیں کرتی۔

اگر کسی بچے میں:

🔹 پیدائش سے یا بچپن سے کمر/ریڑھ کی ہڈی ٹیڑھی نظر آئے
🔹 دونوں کندھے ایک برابر نہ ہوں
🔹 ایک کندھا یا کندھے کی ہڈی زیادہ نمایاں ہو
🔹 سینہ یا کمر غیر متوازن دکھائی دے
🔹 جسم ایک طرف کو جھکا ہوا محسوس ہو

تو اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں اور فوراً ماہرِ امراضِ ہڈی و جوڑ (Orthopaedic Surgeon) یا Spine Specialist سے معائنہ کروائیں۔

✅ بروقت تشخیص سے بیماری کی شدت کو جانچا جا سکتا ہے اور مناسب علاج—جیسے نگرانی، مخصوص ورزشیں، بریسنگ یا ضرورت کے مطابق سرجری—وقت پر شروع کیا جا سکتا ہے۔

دیر سے تشخیص کی صورت میں بعض مریضوں میں ٹیڑھا پن بڑھ سکتا ہے اور علاج زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ بڑی سرجری کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے۔

🦴 بروقت تشخیص — بہتر علاج — بہتر مستقبل

شکریہ
ڈاکٹر زاہد اقبال داوڑ
ماہرِ امراضِ ہڈی و جوڑ و ٹراما

28/07/2026

عوامی آگاہی پیغام

السلام علیکم!

آج میرے کلینک میں 30 سالہ خاتون آئیں جنہوں نے تقریباً 6 سے 7 ماہ تک Delta-Cortril (سٹیرائیڈ) گولیاں اپنی مرضی سے استعمال کیں۔

بدقسمتی سے اس کے نتیجے میں انہیں شدید مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں:

- چہرے کا غیر معمولی پھول جانا (Moon Face)
- پورے جسم میں سوجن (Generalized Body Edema)
- بار بار پیشاب کی نالی کا انفیکشن (Chronic UTI)
- گردوں کے ٹیسٹ خراب ہونا (Deranged Renal Function Tests)

میرا عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ سٹیرائیڈز بہت مؤثر ادویات ہیں، لیکن اگر غلط طریقے سے استعمال کی جائیں تو انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جب سٹیرائیڈ تجویز کرتا ہے تو وہ مخصوص بیماری، مناسب خوراک (Dose) اور محدود مدت کے لیے دیتا ہے۔ بعض مریضوں کو لمبے عرصے تک بھی ضرورت پڑ سکتی ہے، لیکن اس صورت میں بھی علاج مکمل طور پر ڈاکٹر کی نگرانی میں ہوتا ہے اور خوراک آہستہ آہستہ کم کی جاتی ہے۔

براہِ کرم Delta-Cortril یا کسی بھی سٹیرائیڈ دوا کو اپنی مرضی سے ہرگز استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی کے مشورے پر شروع کریں۔

اپنی صحت کی حفاظت کریں، اور ہر دوا صرف مستند ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

ڈاکٹر زاہد اقبال داوڑ
Orthopaedic & Trauma Surgeon

25/07/2026

الحمدللہ — ایک اور کامیاب سرجری ❤️
(ORIF e Distal Tibia Locking Plate)

مُنِیب، 20 سالہ فٹبال کے کھلاڑی، فٹبال کھیلتے ہوئے گرنے کے نتیجے میں دائیں ٹبیا (پنڈلی کی ہڈی) کے فریکچر کے ساتھ میرے پاس آئے۔

ابتدائی طور پر ان کا علاج DHQ Hospital Bannu میں بیک سلیب کے ذریعے کیا گیا۔ 22 دن بعد وہ فالو اَپ کے لیے میرے کلینک آئے۔ ایکسرے کا معائنہ کرنے کے بعد میں نے فریکچر کی سرجری کا مشورہ دیا، اور الحمدللہ اسی دن لاکنگ پلیٹ کے ذریعے کامیاب سرجری کی گئی۔

الحمدللہ، آپریشن کے 6 ہفتے بعد:

✅ زخم صاف اور خشک ہے
✅ گھٹنے اور ٹخنے کی حرکت بالکل نارمل ہے
✅ مریض کو کوئی درد نہیں
✅ مریض علاج سے مطمئن ہے

ان شاء اللہ بہت جلد وہ دوبارہ فٹبال کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ⚽❤️

اللہ پاک انہیں مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور جلد از جلد فٹبال کے میدان میں واپس لائے۔ آمین 🤲

اعلان برائے مریضانآرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زاہد اقبال کل سے اپنے معمول کے مطابق کلینک میں موجود ہوں گے۔🕗 اوقاتِ کار:صبح 8:00...
23/07/2026

اعلان برائے مریضان
آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زاہد اقبال کل سے اپنے معمول کے مطابق کلینک میں موجود ہوں گے۔
🕗 اوقاتِ کار:
صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے
شام 4:00 بجے تا مغرب
📍 پتہ: نیو وزیرستان میڈیکل اسٹور، بالمقابل Khalifa Gul Nawaz Teaching Hospital, Bannu، ٹاؤن شپ، بنوں۔
Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon.

13/07/2026

It was a pleasure to have my brother-like friend, Dr. Siab Gull (Radiologist), visit my clinic today. Thank you, dear brother, for coming and taking out your valuable time. Your visit truly means a lot to me. 🌸🤝

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Fazal Shahab, Wakeel Nawaz, Yunas Khan, Shah Shah, Khan Z...
08/07/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Fazal Shahab, Wakeel Nawaz, Yunas Khan, Shah Shah, Khan Zaheerullah Khan, نصیب ارخمن طوری خیل, Zafran Khan, Nisabkhan Dawer, Muhammad Hilal, Asif Wazir, Abdul Wahid Khan, Nasib Wazir, Abdurahman Haqmal, Shahab Waxir, Belyamin Wazir, Aslam Bâîg Wazir, Hesab Dawar, Lary BaBa, Farooq Dawar, Rahmat Kh An Okz, Wale Rehman Wale Rehman, Tahir Dawar, Khani Khani, Qabail Qabail, Muhammad Alam, Khan Wali, Usman Sarwar, Fazal Wazir, Najib Ullah, Khair Ullah Mussaki, Shahzad Ahmad, سیف الدین افغان, Awais Khan, Rasool Wali Khan, Dshat Khan, Zia Ullah, DrSyed Anwar Shah, Sher Ayaz, Iqbal Dawar, Muhammad Khan

Inshallah Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon will be available tomorrow at clinic for consultation.Clinic:New Wazi...
05/07/2026

Inshallah Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon will be available tomorrow at clinic for consultation.
Clinic:New Waziristan medical store opposite KGN Hospital township bannu.
Timing Daily
Morning 8am to 12pm
Evening 4pm to 7pm.

05/07/2026

Aspiration and Injection 💉.

الحمدللہ ❤️

20 سالہ خاتون دائیں کلائی کی پشت (Dorsum of Right Wrist) پر موجود دردناک اور علامات پیدا کرنے والی گینگلیون سسٹ کے ساتھ کلینک میں پیش ہوئیں۔ گینگلیون سسٹ کی ایسپائریشن (Aspiration) کی گئی، جس کے بعد دوبارہ بننے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کورٹیکوسٹیرائیڈ انجیکشن دیا گیا۔
طریقۂ علاج کامیاب رہا اور سسٹ مکمل طور پر ختم ہو گئی۔
مریضہ علاج کے نتائج سے مطمئن تھیں۔

ہم اپنے مریضوں کی بہترین خدمت اور علاج کی کوشش کرتے.● ہیں، جبکہ کامل شفا دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے.

Address

Mir Ali Cantonment
Federally Administered Tribal Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon:

Shortcuts

Share

Category