30 Bedded Hospital Danyore

30 Bedded Hospital Danyore emergency staff Available 30 Bedded Hospital Danyore

19/08/2026

محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک سوزوکی سروس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیلدار دنیور ڈاکٹر زہرہ ابراہیم اور محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہما شفیع نے سوزوکی سروس کے آغاز کو عوام کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دونوں افسران نے کہا کہ اس سروس کے آغاز سے مریضوں، تیمارداروں، طلبہ و طالبات اور علاقے کے دیگر شہریوں کو محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی اور عوام کو طبی سہولیات تک بروقت رسائی میں مدد ملے گی۔

دنیور سے محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک سوزوکی سروس کا آغازدنیور: عوامی سہولت اور مریضوں کو محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک آسان ...
19/08/2026

دنیور سے محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک سوزوکی سروس کا آغاز

دنیور: عوامی سہولت اور مریضوں کو محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی احکامات پر دنیور سے محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک جنرل پبلک ٹرانسپورٹ سوزوکی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں تحصیلدار دنیور ڈاکٹر زہرہ ابراہیم نے سوزوکی اسٹینڈ کا افتتاح کیا۔ نئی ٹرانسپورٹ سروس سے مریضوں، تیمارداروں، طلبہ و طالبات، کالج جانے والے نوجوانوں اور ملحقہ آبادی کے افراد کو آمدورفت کی بہتر، آسان اور سستی سہولت میسر آئے گی، جبکہ محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک عوام کی رسائی بھی مزید سہل ہو جائے گی۔

اس موقع پر محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال کی انتظامیہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) نے بھی عوامی سہولت کے لیے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال تک آسان سفری سہولت کی فراہمی سے نہ صرف مریضوں کو بروقت طبی خدمات حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ دور دراز اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے لیے ہسپتال تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔

تحصیلدار دنیور ڈاکٹر زہرہ ابراہیم نے کہا کہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کے ازالے اور بنیادی سہولیات تک آسان رسائی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات fجاری ہیں۔ دنیور سے محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک سوزوکی سروس کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

مقامی آبادی نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت، تحصیل انتظامیہ دنیور اور محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال کی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق دنیور سے محمد آباد 30 بیڈ ہسپتال تک سوزوکی سروس کا آغاز علاقے میں سفری سہولیات کی بہتری، مریضوں کے لیے بروقت طبی رسائی اور عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

!الحمدللہ! محمدآباد ہسپتال میں اب 24 گھنٹے لیبر روم سروس شروع کر دی گئی ہے۔ اس اہم سہولت سے حلقہ 3 اور گردونواح کی عوام ...
18/08/2026

!
الحمدللہ! محمدآباد ہسپتال میں اب 24 گھنٹے لیبر روم سروس شروع کر دی گئی ہے۔ اس اہم سہولت سے حلقہ 3 اور گردونواح کی عوام کو زچگی کے دوران بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ضرورت کے وقت محمدآباد ہسپتال سے رجوع کریں۔
محمدآباد ہسپتال — آپ کی صحت، ہماری ترجیح۔ 🏥

🇵🇰 محمد آباد ہسپتال دنیور میں جشنِ آزادی 🇵🇰آج 14 اگست کے موقع پر محمد آباد ہسپتال دنیور میں MS ڈاکٹر ہما شفیع کی سربراہی...
14/08/2026

🇵🇰 محمد آباد ہسپتال دنیور میں جشنِ آزادی 🇵🇰

آج 14 اگست کے موقع پر محمد آباد ہسپتال دنیور میں MS ڈاکٹر ہما شفیع کی سربراہی میں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر ہسپتال کی عمارت کو خوبصورت قومی پرچموں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ ہسپتال کے افسران، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر ملازمین نے جشنِ آزادی میں بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔

💚 پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے۔ 🇵🇰

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین 🤲

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰محمد آباد ہسپتال، دنیور کی انتظامیہ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی دل...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰
محمد آباد ہسپتال، دنیور کی انتظامیہ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے اور اسے ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین 🤲💚
پیغام از: ڈاکٹر ہما شفیع
Medical Superintendent (MS)، محمد آباد ہسپتال، دنیور
"آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے؛ آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔"
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!

30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال میں MS ڈاکٹر ہما شفیع کا تفصیلی  راؤنڈآج 30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہم...
13/08/2026

30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال میں MS ڈاکٹر ہما شفیع کا تفصیلی راؤنڈ
آج 30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہما شفیع نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی صبح کا راؤنڈ کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، سروسز اور اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ہما شفیع نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسٹاف کی محنت، ذمہ داری، پیشہ ورانہ کارکردگی اور مریضوں کے ساتھ بہترین رویے کو سراہا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد آباد ہسپتال میں مریضوں کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
محمد آباد ہسپتال — معیاری صحت کی سہولیات، بہتر خدمت اور مریضوں کا اطمینان ہماری اولین ترجیح ہے۔

محمد آباد ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہما شفیع کا نائٹ راؤنڈمریضوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے عز...
07/08/2026

محمد آباد ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہما شفیع کا نائٹ راؤنڈ
مریضوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہما شفیع نے محمد آباد ہسپتال کا اچانک نائٹ راؤنڈ کیا۔
دورے کے دوران مختلف وارڈز کا معائنہ کیا گیا، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی گئی، صفائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ہما شفیع نے ڈیوٹی پر موجود تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل ٹیم کو ہدایت کی کہ ہر مریض کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے نائٹ ڈیوٹی پر موجود عملے کی ذمہ داری اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو چوبیس گھنٹے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ ہر وقت متحرک ہے۔
محمد آباد ہسپتال، دنیور عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

It gives me great pleasure to present the Monthly Performance Report – July 2026 of 30 Bedded Hospital Muhammad Abad, Da...
06/08/2026

It gives me great pleasure to present the Monthly Performance Report – July 2026 of 30 Bedded Hospital Muhammad Abad, Danyore.
The achievements of this month reflect the dedication, teamwork and commitment of our doctors, nursing staff, paramedics and support staff in providing quality healthcare services to the community.
I would like to extend special appreciation to Dr. Shabbir, Child Specialist, for his outstanding dedication and exemplary professional commitment. He remained on duty throughout the entire month without taking a single day of leave and provided continuous healthcare services to children with remarkable sincerity. His devotion is truly commendable and deserves the highest appreciation.
I also sincerely thank all hospital staff for their hard work and encourage everyone to continue serving the community with the same spirit of professionalism, compassion and excellence.
Dr. Huma Shafi
Medical Superintendent
30 Bedded Hospital Muhammad Abad, Danyore, Gilgit

دل کی گہرائیوں سے مبارکبادسابق ڈی ایم ایس شہید سیف الرحمٰن ٹیچنگ ہسپتال اور سابق ڈی ایم ایس 30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال، ڈا...
05/08/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

سابق ڈی ایم ایس شہید سیف الرحمٰن ٹیچنگ ہسپتال اور سابق ڈی ایم ایس 30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال، ڈاکٹر ہما شفیع نے آج 30 بیڈڈ محمد آباد ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

ہم ڈاکٹر ہما شفیع صاحبہ کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین صحت، حکمت اور کامیابی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ہسپتال اور عوام کی مزید بہتر خدمت کر سکیں۔

ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

Address

Gilgit Balistan
Gilgit
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 30 Bedded Hospital Danyore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category