23/08/2026
خاموش راہداریاں، جاگتی آنکھیں
رات بھر سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کی جان بچانے کے لیے جاگتے رہتے ہیں۔ کئی بار 12، 24 گھنٹے یا اس سے بھی طویل ڈیوٹی کے بعد صبح گھر پہنچنے میں چند منٹ کی تاخیر ہو جائے تو کیمرہ آن ہو جاتا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پہنچ جاتی ہے۔
کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ یہ ڈاکٹر پوری رات کتنے مریضوں کے دکھ، درد اور زندگی کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ کسی کی جان بچانے کے لیے اپنی نیند، آرام، گھر اور اپنوں کا وقت قربان کرنا بھی ایک خاموش عبادت ہے۔
کاش ہم ڈاکٹر کے چند منٹ کی تاخیر پر انگلی اٹھانے سے پہلے اُس کی پوری رات کی قربانی بھی دیکھ سکیں۔
میرا سلام ہے ان تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو جو خاموش راہداریوں میں انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ ❤️❤️