Dr.Sajid Usman Psychiatrist

Dr.Sajid Usman Psychiatrist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Sajid Usman Psychiatrist, Doctor, Psychiatry Hospital Jutial Gilgit, Gilgit.

FCPS Psychiatry | Mental Health and drug addiction specialist.Providing compassionate psychiatric care, cognitive behaviour therapy, and mental health services.

Starting a new journey in my clinical career at Gilgit.Available for consultation from Monday to Saturday (3pm-7pm) at S...
01/07/2026

Starting a new journey in my clinical career at Gilgit.
Available for consultation from Monday to Saturday (3pm-7pm) at Shahzada Market, opposite Azam Khan Memorial Hospital, Public Chowk, Gilgit.
For appointments, please call 0355-5454693.

08/08/2025

"ذہنی بیماری کو چھپانے کے بجائے اس پر کھل کر بات کریں۔ آگاہی اور سپورٹ سے ہی معاشرہ بدل سکتا ہے۔"

17/06/2025

ذھنی امراض میں مبتلا مریضوں کی گھر پر نگہداشت نگہداشت کرنے والوں (caregivers) کے لیے ایک نہایت مشکل، صبر آزما اور تھکا دینے والا عمل ہوتا ہے۔ ان مریضوں کی جذباتی کیفیت، غیر متوقع رویے اور ذہنی دباؤ کو سنبھالنا آسان کام نہیں ہوتا۔ اس لیے ایسے مریضوں اور ان کے خاندانوں کو ہماری ہمدردی، رہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ تنقید یا لاتعلقی کی۔

الحمدللہ، مجھے دلی خوشی ہے کہ اب کرک کے لوگ ذہنی صحت کو سمجھنے لگے ہیں، اور بروقت علاج کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب یہ غلط فہمیاں اور بدنما داغ مٹ جائیں گے کہ نفسیاتی مریض خطرناک ہوتے ہیں، یا یہ مسائل جنات، جادو، گناہ یا کسی کمزوری کی علامت ہوتے ہیں۔ یہ سب صرف لاعلمی اور معاشرتی پسماندگی کی پیداوار ہیں۔

یاد رکھیں، ذہنی بیماری بھی ایک بیماری ہے، جیسے شوگر یا بلڈ پریشر — اور اس کا باقاعدہ علاج ممکن اور ضروری ہے۔

جب بھی آپ کسی ایسے فرد سے ملیں جو ذہنی پریشانی یا بیماری کا شکار ہو، تو اسے نرمی، شفقت اور ہمدردی سے علاج کی ترغیب دیں۔ ایسے الفاظ اور انداز اپنائیں جس سے اس کی حوصلہ افزائی ہو، نہ کہ وہ شرمندگی یا خوف کے باعث علاج سے گریز کرے۔ چھوٹا سا حوصلہ افزا جملہ کسی کی زندگی بدل سکتا ہے۔

آئیے ہم سب مل کر اس پیغام کو عام کریں: ذہنی صحت کا خیال رکھنا ہر انسان کا حق ہے، اور علاج کروانا کمزوری نہیں بلکہ بہادری ہے۔

07/06/2025

عید الاضحیٰ کے موقع پر ذہنی صحت کی آگاہی

عید صرف قربانی کا نہیں، بلکہ محبت، جُڑت اور ایک دوسرے کا احساس کرنے کا پیغام بھی دیتی ہے۔ خوشی کے ان لمحات میں اپنوں سے میل ملاقات، محبت بھرے رشتے اور سماجی روابط ذہنی صحت کو مضبوط بناتے ہیں۔

آئیے اس عید پر نہ صرف قربانی کریں، بلکہ دلوں کو جوڑنے، تنہائی کا شکار افراد سے رابطہ رکھنے اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کا عہد بھی کریں۔ ذہنی سکون، رشتوں کی مضبوطی سے جڑا ہے.
Regards:Dr.Sajid Usman Khattak
Psychiatrist at khyber teaching hospital Peshawar.

Word schizophrenia day
26/05/2025

Word schizophrenia day

بہت خوشی  کے ساتھ آپ سب کو اطلاع دی جا رہی ہے کہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہا ہوں جو خاص طور پر ذہنی و نفسیا...
14/05/2025

بہت خوشی کے ساتھ آپ سب کو اطلاع دی جا رہی ہے کہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہا ہوں جو خاص طور پر ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کے حوالے سے ہوگا۔ یہ کیمپ ہفتہ، 17 مئی 2025 کو سراے نورنگ، ضلع لکی مروت میں لگایا جائے گا۔

یہ ایک نایاب موقع ہے ان تمام افراد کے لیے جو ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی، نیند کی کمی، یا دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں لیکن مناسب علاج تک رسائی نہیں رکھتے۔

آپ سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، خود بھی آئیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔ تشخیص، مشورہ اور رہنمائی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

آئیے مل کر ذہنی صحت کے شعور کو فروغ دیں اور ایک مثبت معاشرہ تشکیل دیں۔

Address

Psychiatry Hospital Jutial Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Sajid Usman Psychiatrist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category