Al-Jamal Clinic

Call Website Contact the practice

Al-Jamal Clinic شفا من جانب اللّٰہ

02/06/2026
02/06/2026

بھائیوں کے درمیان
ناراضگیاں ہو سکتی ہیں،
اختلاف بھی ہو سکتے ہیں،
مگر خون کے رشتے
نفرت سے بڑے ہوتے ہیں۔

وقت کے غصے میں
لفظ بدل جاتے ہیں،
لیکن اپنائیت
دل کے کسی کونے میں باقی رہتی ہے۔

دنیا والے
صرف تماشا دیکھتے ہیں،
مگر بھائی کا درد
بھائی ہی سمجھتا ہے۔

اس لیے
اگر ناراض ہو بھی جاؤ
تو اپنے ہی لوگوں کے خلاف
غیروں کا سہارا مت بنو۔

کیونکہ
دشمن کبھی رشتہ نہیں بنتا،
اور بھائی
کبھی مکمل اجنبی نہیں ہوتا۔

02/06/2026

عقل مند
ہر قدم سوچ کر رکھتا ہے،
اور دیوانہ
صرف یقین کے سہارے چل پڑتا ہے۔

کبھی احتیاط
انسان کو محفوظ رکھتی ہے،
اور کبھی
زیادہ سوچنا
اُسے وہیں روک دیتا ہے۔

دیوانے لوگ
یا تو تاریخ بنا دیتے ہیں،
یا خود کہانی بن جاتے ہیں۔

زندگی میں
کچھ دریا
سوچنے سے نہیں،
ہمت کرنے سے پار ہوتے ہیں۔

کیونکہ
جو ہر وقت
کشتی ڈھونڈتے رہتے ہیں،
وہ اکثر کنارے پر ہی رہ جاتے ہیں۔

01/06/2026

جس تن نوں لگدی اے او تن جانے : معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی صاحبہ صرف اکتیس برس کی تھیں جب ان کے شوہر چل بسے اور خاندان والوں نے گھر تک پر قبضہ کر لیا. یہ سب ہونے کے باوجود انہوں نے ہمّت نہیں ہاری اور اپنے 3 چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر جس اسکول میں پڑھاتی تھیں وہاں پر جا کر ہی رہائش پذیر ہو گئیں. اپنے بچوں کی اس طرح پرورش کی کہ وہ با ہمّت اور اچھے دل کے مالک ہوں. خاور کیانی صاحبہ ایک بہترین ٹیچر اور پرنسپل ہونے کے علاوہ با کمال مصنف اور شاعرہ بھی تھیں. انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے گانا "بوہے باریاں " تحریر کیا جو آج بھی اتنا ہی مقبول ہے. حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم کا مشہور گانا "آس پاس " بھی ان کا ہی تحریر کردہ تھا. پچھلے کئی سالوں سے کافی بیمار تھیں لیکن حدیقہ کیانی نے اپنی پیاری والدہ کا اس طرح خیال رکھا جیسے ماں بچے کا رکھتی ہے. حالیہ انٹرویو میں حدیقہ نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ آج زندگی میں جہاں بھی ہیں اپنی والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہیں . حدیقہ کیانی کی پیاری ماں ہمیشہ کے لئے اپنے پیاروں کو چھوڑ کر رخصت ہو گئیں لیکن اپنی انتہائی بہادر اور پیار کرنے والی بیٹی کو دوسروں کے لئے رحمت اور اپنے لئے صدقہ جاریہ بنا کر ہمیشہ کے لئے سرخرو ہو گئیں. اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین۔۔۔

AL-JAMAL DAWA KHANA GUJRANWALA aljamaldawakhana@gmail.com Registered: Punjab Health Care Commission, Lahore Since 1990Be...
08/04/2026

AL-JAMAL DAWA KHANA GUJRANWALA
[email protected]
Registered: Punjab Health Care Commission, Lahore
Since 1990
Best results for Energy Boosting

Address

GALI UNCHI MASJID TALWANDI MUSA KHAN
Gujranwala
5555

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Jamal Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Jamal Clinic:

Shortcuts

Share

Category