Bashir Hospital

Bashir Hospital Bashir Hospital aims to provide high standard medical services to patients with promise of complete

لیبر روم میں جدید سہولیات کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ نگہداشت بشیر ہسپتال میں دستیاب ہے۔ 💖ماں اور بچے کی بہترین دیکھ بھال،...
17/05/2026

لیبر روم میں جدید سہولیات کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ نگہداشت بشیر ہسپتال میں دستیاب ہے۔ 💖
ماں اور بچے کی بہترین دیکھ بھال، تجربہ کار ڈاکٹرز اور محفوظ ماحول کے ساتھ۔

📍 Bashir Hospital, Railway Road, Gujrat
📞 0333-8488891 | 0533-730383 | 0333-1453215

بشیر ہسپتال میں جدید آرتھوپیڈک سہولیات دستیاب ہیں۔ہڈیوں، جوڑوں، گھٹنوں اور کمر کے درد کا جدید علاج اب ماہر آرتھوپیڈک ٹیم...
15/05/2026

بشیر ہسپتال میں جدید آرتھوپیڈک سہولیات دستیاب ہیں۔
ہڈیوں، جوڑوں، گھٹنوں اور کمر کے درد کا جدید علاج اب ماہر آرتھوپیڈک ٹیم کے ساتھ۔
اپنی اپائنٹمنٹ آج ہی بک کروائیں۔

📍 Bashir Hospital, Railway Road, Gujrat
📞 0333 8488891, 0333 1453215
☎️ 0533 730383

fans

شعبہ ریڈیالوجیجدید الٹراساؤنڈ کی سہولت کے ساتھ بروقت تشخیص، بہتر علاج۔بشیر ہسپتال میں پیٹ، جگر، گردے، مثانے، حمل کے دورا...
13/05/2026

شعبہ ریڈیالوجی
جدید الٹراساؤنڈ کی سہولت کے ساتھ بروقت تشخیص، بہتر علاج۔
بشیر ہسپتال میں پیٹ، جگر، گردے، مثانے، حمل کے دوران الٹراساؤنڈ، کلر ڈوپلر اور جنرل الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب ہے۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں اور آج ہی اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔

📍 Bashir Hospital, Railway Road, Gujrat
📞 0333-8488891 | 0533-730383 | 0333-1453215

گزشتہ روز عائشہ بشیر کمپلیکس میں ڈاکٹر اعجاز بشیر کی میزبانی میں قاسم بشیر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس ...
01/05/2026

گزشتہ روز عائشہ بشیر کمپلیکس میں ڈاکٹر اعجاز بشیر کی میزبانی میں قاسم بشیر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گجرات، نور العین قریشی نے کی۔ تقریب میں الحاج امجد فاروق، مرزا اشفاق بشیر اور چوہدری ندیم منظور بیگہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران قاسم بشیر کو سوڈان میں ڈاکٹر آف رحمن اور ڈاکٹر اعجاز بشیر سوشل ویلفیئر مشن کے اشتراک سے انجام دی جانے والی انسانی امدادی سرگرمیوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی کی جانب سے انہیں تعریفی سند بھی پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ قاسم بشیر نے سوڈان میں جاری انسانی ہمدردی کے مشن میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا اور ڈاکٹر اعجاز بشیر سوشل ویلفیئر مشن کی نمائندگی کی۔ انہوں نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جا کر مستحق مریضوں کی سرجریز میں معاونت فراہم کی، جبکہ الائیڈ ہیلتھ اسٹاف اور میڈیکل ایڈمنسٹریشن سے وابستہ نوجوان پروفیشنلز کو تربیت بھی دی۔
قاسم بشیر، ڈاکٹر اعجاز بشیر کے شاگرد اور ایک سینیئر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ اور فلاحی خدمات کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

01/05/2026

پریس ریلیز
یکم مئی 2026ء

ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی نے قاسم بشیر کو تعریفی سند سے نوازا۔

قاسم بشیر نے سوڈان میں ڈاکٹرز آف رحمن کے وفد کے ہمراہ انسانی امداد کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

قاسم بشیر نے سوڈان میں ڈاکٹر اعجاز بشیر سوشل ویلفیئر مشن کی نمائندگی کی۔

قاسم بشیر نے سوڈان میں پاکستان کا بالعموم اور گجرات بالخصوص نام روشن کیا: شرکا کا مشترکہ بیان

ڈاکٹر اعجاز بشیر، الحاج امجد فاروق، مرزا اشفاق بشیر اور چوہدری ندیم منظور بیگہ نے قاسم بشیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عائشہ بشیر کمپلیکس، جلیانی، جی ٹی روڈ، گجرات میں، وطن واپسی کے بعد قاسم بشیر کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی کی زیرِ سربراہی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر اعجاز بشیر، الحاج امجد فاروق، مرزا اشفاق بشیر اور چوہدری ندیم منظور بیگہ نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر گجرات کی جانب سے قاسم بشیر کو تعریفی سند سے نوازا گیا، جبکہ ڈاکٹر اعجاز بشیر، الحاج امجد فاروق، مرزا اشفاق بشیر اور چوہدری ندیم منظور بیگہ نے قاسم بشیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

گجرات: رفاہی شخصیت ڈاکٹر اعجاز بشیر کے شاگرد، بشیر ہسپتال کے جنرل مینیجر اور سینیئر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ میڈیکل ایڈمنسٹریٹر قاسم بشیر نے ڈاکٹر اعجاز بشیر سوشل ویلفیئر مشن میں شامل رفاہی اداروں عائشہ بشیر ٹرسٹ، ڈیسینٹ ویلفیئر سوسائٹی اور پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلیٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے سوڈان میں انسانی امداد کی سرگرمیوں میں رضاکارانہ طور پر ڈاکٹرز آف رحمن کے ہمراہ حصہ لیا۔ ڈاکٹرز آف رحمن مسلمان میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی بین الاقوامی اپیل ہے، جس میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے والے مستحقین کے علاج معالجہ میں حصہ لیتے ہیں اور طبی عملہ کی تربیت اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں تعاون کرتے ہیں۔قاسم بشیر نے ڈاکٹرز آف رحمن کے سوڈان میں انسانی مشن کے دوران دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں مستحق مریضوں کی سرجریز میں ماہرانہ خدمات فراہم کیں، نیز سوڈان کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔ قاسم بشیر اور ڈاکٹرز آف رحمن کے اراکین کی خدمات کی تحسین و ستائش میں سوڈان کے وزیراعظم نے قاسم بشیر اور اراکین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ڈاکٹر اعجاز بشیر نے قاسم بشیر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ قاسم بشیر میرے لیے قابلِ فخر شاگرد ہیں، جنہوں نے بطور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اور میڈیکل ایڈمنسٹریٹر اپنی مہارت کو منوایا اور اپنے علم و مہارت سے دوسروں کو مستفید کرنے کی کوشش کی۔ قاسم بشیر بطور اتالیق نوجوان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی ٹریننگ میں پیش پیش رہتے ہیں اور ہمارے سوشل ویلفیئر مشن میں شامل رفاہی اداروں کو اپنی معاونت پیش کرتے رہتے ہیں۔قاسم بشیر نے خدا کی خوشنودی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے وطن اور کنبہ سے دور سوڈان جا کر انسانی امداد کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا، ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی، ڈاکٹر اعجاز بشیر، الحاج امجد فاروق، مرزا اشفاق بشیر اور چوہدری ندیم منظور بیگہ نے قاسم بشیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاسم بشیر نے سوڈان میں نہ صرف گجرات بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی نے قاسم بشیر کو تعریفی سند سے نوازا۔
fans Dr Ijaz Bashir Pakistan Cleft Lip & Palate Association-PCLAPA Ayesha Bashir Hospital Decent Welfare Society Deputy Commissioner Gujrat

21/04/2026

Today, we proudly celebrate the birthday of our inspiring leader, Dr. Ijaz Bashir — a true visionary whose dedication, wisdom, and compassion continue to guide us every day.

Your unwavering commitment to serving humanity and empowering communities inspires us to strive for excellence and make a meaningful difference in the lives of others.

On this special day, we wish you continued good health, happiness, and countless blessings. May your journey ahead be filled with even greater success and impact.

Happy Birthday to our hero and mentor!

fans Dr Ijaz Bashir Pakistan Cleft Lip & Palate Association-PCLAPA RADIO AWAZ Decent Welfare Society Ayesha Bashir Hospital Imperial Aesthetics Gujrat Club Foot Center Gujrat , Pakistan

پریس ریلیز19 اپریل 2026ءقاسم بشیر کی سوڈان میں انسانی مشن میں کامیاب خدمات کی انجام دہی کے بعد پاکستان واپسی۔سوڈان کے وز...
19/04/2026

پریس ریلیز
19 اپریل 2026ء

قاسم بشیر کی سوڈان میں انسانی مشن میں کامیاب خدمات کی انجام دہی کے بعد پاکستان واپسی۔

سوڈان کے وزیراعظم کامل ادریس نے قاسم بشیر اور ڈاکٹرز آف رحمن کے وفد اراکین سے استقبالی اور الوداعی ملاقاتیں کیں۔

قاسم بشیر نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر طبی امداد دہی اور طبی عملہ کی تربیت کی سرگرمیوں میں خدمات انجام دیں۔

قاسم بشیر نے رضاکارانہ بنیادوں پر خدمتِ خلق کی اس انسانی سرگرمی میں حصہ لیا اور گجرات اور پاکستان کا نام روشن کیا: ڈاکٹر اعجاز بشیر

پیشہ وارانہ علم و مہارت کی زکوٰۃ مستحقین کو مستفید کرنا ہے، سوڈان میں اسی نظریہ پر عمل کیا: قاسم بشیر

گجرات: تفصیلات کے مطابق سینیئر الائیڈ ہیلتھ پریکٹیشنر، رفاہی شخصیت ڈاکٹر اعجاز بشیر کے شاگرد اور بشیر ہسپتال، گجرات کے مینیجر قاسم بشیر سوڈان کے دو ہفتوں پر محیط انسانی مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آگئے ہیں۔ قاسم بشیر نے ڈاکٹر اعجاز بشیر سوشل ویلفیئر مشن اور ڈاکٹر اعجاز بشیر سوشل انٹرپرینیورشپ مشن میں شامل اداروں کی مشترکہ نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹرز آف رحمن کے وفد کے ہمراہ سوڈان میں انسانی سرگرمیوں کے مشن میں حصہ لیا۔ اس مشن کے دوران قاسم بشیر نے سوڈان کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں میں مریضوں کے علاج معالجہ، سرجریز اور طبی عملہ کی پیشہ وارانہ تربیت میں حصہ لیا۔ اس انسانی مشن کی اہمیت کے پیشِ نظر سوڈان کے وزیراعظم کامل ادریس نے قاسم بشیر سمیت ڈاکٹرز آف رحمن کے وفد اراکین کی سوڈان آمد پر اُن کا استقبال کیا تھا اور مشن کی واپسی پر ازخود ان سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ قاسم بشیر کی پاکستان واپسی پر گجرات آمد پر اُن کے مربی اور رفاہی شخصیت ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اُن کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اس موقع پر اظہارِ خیال میں کہا کہ قاسم بشیر نے رضاکارانہ بنیادوں پر خدمتِ خلق کی اس انسانی سرگرمی میں حصہ لیا اور گجرات اور پاکستان کا نام روشن کیا، اُن کی کسی صلے کی طمع سے ماورا یہ خدمت ہم سب کے لیے روشن مثال ہے۔ اس موقع پر قاسم بشیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت کی زکوٰۃ اپنا علم و مہارت بانٹنا اور اُس سے مستفید کرنا ہے، سوڈان میں انسانی خدمات میں یہی کرنے کی کوشش کی، امید ہے کہ خدا کے حضور یہ ادنیٰ سی کاوش شرفِ قبولیت حاصل کرے گی۔ یاد رہے کہ قاسم بشیر گجرات کے سینیئر ترین الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ماہر ہیں اور ہیلتھ فیسلٹی ایڈمنسٹریشن کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ بنیادوں پر طلبہ اور پیرامیڈیکل اور نرسنگ کے شعبہ میں نئے آنے والوں کی بطور اتالیق پیشہ وارانہ ٹریننگ کرتے ہیں اور پیشہ وارانہ اقدار کی تربیت دیتے ہیں۔ قاسم بشیر کی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹرز آف رحمن نے اُن سے انسانی مشنز میں شرکت کی استدعا کی تھی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا تھا۔

Pakistan Cleft Lip & Palate Association-PCLAPA Cleft Hospital, Gujrat, PK Decent Welfare Society Ayesha Bashir Hospital

Greeting with Dr. Ijaz Bashir after returning from international camp.
17/04/2026

Greeting with Dr. Ijaz Bashir after returning from international camp.

We are incredibly proud to share that Mr. Qasim Bashir, Manager at Bashir Hospital, is currently volunteering in Sudan w...
14/04/2026

We are incredibly proud to share that Mr. Qasim Bashir, Manager at Bashir Hospital, is currently volunteering in Sudan with Doctors of Rehman.
He is playing a vital role by providing technical support in the operating theatre and sharing essential, life-saving techniques with international medical staff.
His dedication and service are a true reflection of the values of Bashir Hospital. A remarkable achievement and a moment of great pride for all of us.
Qasim Bashir Ijaz Bashir

Address

Railway Road
Gujrat

Telephone

+923338488891

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bashir Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category