22/08/2026
بھئی نہیں نظر آتی معدے کی سوزش الٹراساؤنڈ پر۔
کئی مریض آتے ہیں کہ معدے میں جلن ہوتی بڑے الٹراساؤنڈ کروائے ہیں فرق نہیں پڑتا۔ بھائی کیوں پیسے ضائع کر رہے الٹراساؤنڈ پر۔ معدے میں جلن یا درد کی صورت میں الٹراساؤنڈ پر بس یہ دیکھنا ہوتا کہ آپ کے پتے میں پتھری تو نہیں، جگر میں کوئی رسولی تو نہیں یا لبلبہ ٹھیک ہے۔ اور اس سب کے لیے کسی ریڈیالوجسٹ سے ایک الٹراساؤنڈ ہی کافی ہوتا۔ بار بار الٹراساؤنڈ کروانے سے کچھ نیا نہیں ملنا۔ کیوں کہ معدے کی سوزش یا زخم الٹراساؤنڈ پر نظر ہی نہیں آتے۔
تو کرنا کیا چاہیے۔
اگر ایک دفعہ الٹراساؤنڈ کروا چکے ہیں اور وہ نارمل ہے اور آپ نے معدے کی دوائی لی لیکن فرق نہیں پڑ رہا یا بار بار مسئلہ ہو رہا ہے تو اپنی اینڈوسکوپی کروائیں کسی معدے کے ماہر کو دکھا کے۔ جیتنے پیسے آپ بار بار الٹراساؤنڈ کروانے پر ضائع کرتے ہیں اُن سے کہیں کم میں آپ انڈوسکوپی کروا سکتے ہیں۔ جو ایک چھوٹا سا آدھے گھنٹے کا پروسیجر ہے جس میں منہ کے ذریعے کیمرا ڈال کر معدے کو دیکھا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر بایوپسی سمپل بھی لے لیا جاتا ہے۔
نوٹ: آپ کے انڈوسکوپی کروانے میں میرا کو فائدہ نہیں۔ میں نے کسی معدے کے ڈاکٹر سے کمیشن کے لیے ڈیل نہیں کی بھئی۔
اضافی نوٹ: معدے کا الٹراساؤنڈ بچوں کے ڈاکٹر کرواتے ہیں وہ بھی صرف اس صورت میں جب چھوٹا بچہ بار بار الٹیاں کر رہا ہو اور چائلڈ اسپیشلسٹ یہ جاننا چاہتا ہو کہ بچے کے معدے کے منہ کا ناپ کیا ہے اور وہ کہیں تنگ تو نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ اسکی ہر بچے میں ضرورت نہیں ہوتی اب یہ نہ ہو کہ سارے اپنے اپنے بچے لے کے آ جائیں کل کے یہ الٹیاں کرتا ہے۔ پہلے کسی بچوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔