Dr. Awais's Family Clinic

Dr. Awais's Family Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Awais's Family Clinic, Hospital, family hospital near TMA office, Havelian.

🏥 ڈاکٹر اویس فیملی کلینک
آپ اور آپ کے خاندان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہاں جدید طبی سہولیات، خاندانی علاج، ذہنی صحت کی رہنمائی، متعدی بیماریوں کا علاج اور عوامی صحت سے متعلق مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

👨‍⚕️

آپ کا فیملی ڈاکٹر ضرور ہونا چاہیۓ
04/06/2026

آپ کا فیملی ڈاکٹر ضرور ہونا چاہیۓ

آپ ٹھیک رہیں گے تو سب ٹھیک رہے گا
03/06/2026

آپ ٹھیک رہیں گے تو سب ٹھیک رہے گا

Assalamualikum
01/06/2026

Assalamualikum

30/05/2026

اگر آپ بیمار ہو جائیں تو آپ نے کس ڈاکٹر کے پاس جانا ہے؟
پاکستان میں یہ سوال روز سننے کو ملتا ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ اکثریت پاکستانیوں کو آج تک اس کا صحیح جواب معلوم نہیں۔

چلیں ایک واقعہ سناتا ہوں۔
میرے ایک استاد ہیں جو ایک ماہر فیملی فزیشن ہیں۔ ان کے پاس ایک مریض آیا جس کو کافی عرصے سے سر کے اگلے حصے اور چہرے میں درد کی شکایت تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے بڑی تسلی سے مریض کا معائنہ کیا، history لی، علامات کو غور سے دیکھا، اور تشخیص کی کہ آپ کو سائنوسائٹس یعنی سائنوس کی سوزش کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مریض کو سمجھایا کہ فی الحال آپ نے کوئی انٹیبیاٹک استعمال نہیں کرنی، کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، چند عام دوائیاں تجویز کیں، اور آرام ۔۔۔۔۔

کچھ عرصے بعد وہی مریض دوبارہ آیا… مگر اس بار ایک قصہ ساتھ لے کر۔
اس نے بتایا:
“ڈاکٹر صاحب، جب میں یہاں سے گھر گیا تو میں نے دوائیاں شروع کر دیں۔ اسی دن ایک چچا زاد بھائی عیادت کے لیے آیا۔ اس نے دوائیاں دیکھ کر کہا:
‘یہ تو عام سی دوائیاں لکھی ہیں، شاید ڈاکٹر کو کچھ نہیں آتا۔ جان چھڑائی ہے اس نے۔ اکثر ایسے درد فالج یا دماغی بیماری کی علامات ہوتے ہیں۔ اگر ایسے ڈاکٹروں پر بھروسہ کیا تو آگے بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔’”

مریض کہنے لگا:
“میں بھی گھبرا گیا۔ ہم اگلے دن ڈبگری گارڈن ایک Specialist کے پاس گئے، جو Neurology کے ماہر تھے۔ ان کی فیس تقریباً دو ہزار روپے تھی۔”

وہاں مریض کو CT Scan، آنکھوں کا معائنہ، اور مختلف ٹیسٹ تجویز کیے گئے۔ رپورٹس اور فیس ملا کر تقریباً تیس ہزار روپے خرچ ہوگئے۔

جب تمام رپورٹس آگئیں تو Specialist نے آخر میں کیا کہا؟
“آپ کو صرف سائنوسائٹس کا مسئلہ ہے۔ یہ دوائیاں استعمال کریں، ٹھیک ہو جائیں گے۔”

مریض نے کہا:
“میں نے انہیں آپ کی پرچی دکھائی تو انہوں نے کہا کہ پہلے ڈاکٹر نے بالکل صحیح تشخیص کی تھی، اور یہی علاج مناسب تھا۔”

وہ مریض کہنے لگا:
“اس وقت مجھے اپنے چچا زاد بھائی پر شدید غصہ آیا، حالانکہ وہ اچھا کرنا چاہ رہا تھا… مگر لاعلمی کی وجہ سے اچھا کرنے کے بجائے اتنا مالی نقصان کروا بیٹھا۔”

مسئلہ کس کا تھا؟
ڈاکٹر کا؟
نظام کا؟
یا لوگوں کے رویوں کا؟

پاکستان میں ایک بہت عام مسئلہ یہ ہے کہ جب تک مرض مکمل ٹھیک نہ ہو، لوگ روز ڈاکٹر بدلتے رہتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے… اور آخر میں قصور ڈاکٹر کو دے دیا جاتا ہے۔

اب ایک بہت سادہ بات سمجھیں۔
فیملی ڈاکٹر پورے انسان کا ڈاکٹر ہوتا ہے۔ وہ صرف ایک عضو نہیں دیکھتا بلکہ پورے جسم، لائف سٹائل، خاندان کی بیماریوں، اور بنیادی مسائل کو ایک وسیع زاویے سے دیکھتا ہے۔ اسی لیے عام بیماریوں، ابتدائی تشخیص، اور بروقت علاج پر اس کی گرفت زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

عموماً ایک Family Doctor کی فیس تین سو سے ایک ہزار روپے تک ہوتی ہے، اور اکثر بنیادی بیماریوں کا علاج وہیں ممکن ہوتا ہے۔

اب آتے ہیں Specialist کی طرف۔
سپیشلٹ کسی ایک عضو یا نظام کا ماہر ہوتا ہے۔
مثلاً:
Neurologist دماغ اور اعصاب کا،
Cardiologist دل کا،
Gastroenterologist معدے اور جگر کا۔

اس کی تربیت پیچیدہ اور خطرناک بیماریوں کو پکڑنے کے لیے ہوتی ہے۔ اسی لیے جب آپ ایک Specialist کے پاس سر درد لے کر جاتے ہیں تو وہ صرف عام سر درد نہیں سوچتا… بلکہ Brain Tumor، Stroke، Nerve Disorders اور دوسری پیچیدہ بیماریوں کو بھی ذہن میں رکھتا ہے۔

اسی وجہ سے بعض اوقات وہ مہنگے تشخیصی ٹیسٹ تجویز کرتا ہے تاکہ کسی خطرناک بیماری کو بروقت rule out کیا جا سکے۔
یہ اس کی غلطی نہیں… یہ اس کی professional responsibility ہوتی ہے۔

اور ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ پاکستان میں اکثر لوگ ڈاکٹر کے پاس بہت دیر سے پہنچتے ہیں، اس لیے Specialists زیادہ محتاط approach رکھتے ہیں۔

دوسری بات یہ کہ اگر کوئی شخص دو ہزار یا پانچ ہزار فیس دے کر Specialist کے پاس جاتا ہے تو وہ خود بھی یہ توقع لے کر جاتا ہے کہ “کوئی بڑا ٹیسٹ ہوگا، scan ہوگا، مکمل چیکنگ ہوگی۔”

اگر Specialist صرف Panadol لکھ دے تو اکثر مریض خود مطمئن نہیں ہوتے۔
سب سے بڑا مسئلہ لاعلمی ہے۔
ہم عام بیماریوں کے لیے سیدھا Specialists کے پاس چلے جاتے ہیں، پھر ان کی فیس، ٹیسٹوں، اور اخراجات کی شکایت کرتے ہیں… حالانکہ وہ اپنے علم، تجربے، اور سالوں کی training کے مطابق اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں۔

اور یہ میں خود سے نہیں کہہ رہا…
پوری دنیا میں یہی نظام رائج ہے، سوائے ہمارے جیسے چند ممالک کے۔
یورپ، امریکہ، آسٹریلیا…
تقریباً ہر جگہ پہلے Family Doctor کے پاس جانا ہوتا ہے۔
وہ آپ کا ابتدائی علاج کرتا ہے۔
اگر ضرورت ہو تو Specialist کے پاس refer کرتا ہے۔

سپیشلٹ مریض دیکھ کر دوبارہ نوٹس لکھتا ہے، treatment plan دیتا ہے، اور پھر مریض واپس Family Doctor کے پاس follow-up کے لیے چلا جاتا ہے۔

وہ Family Doctor صرف بیماری نہیں جانتا…
وہ آپ کے پورے خاندان کی history جانتا ہے۔
آپ کی عادتیں، کمزوریاں، پچھلی بیماریاں، حتیٰ کہ بعض اوقات آپ کی نفسیات تک سمجھتا ہے۔

اسی نظام سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوتا ہے، مریض کا وقت اور پیسہ بچتا ہے، غیر ضروری ٹیسٹ کم ہوتے ہیں، حکومتی وسائل بچتے ہیں اور مریضوں پر “تجربے” نہیں ہوتے

پاکستان میں بھی یہ نظام موجود ہے۔

Family Physicians، اور Referral Mechanism آج بھی نظام کا حصہ ہیں۔

۔

ڈاکٹر بھی خوش،
مریض بھی خوش،
اور نظام بھی خوش۔

بس ضرورت اس بات کی ہے کہ:اس نظام کو دوبارہ مضبوط کیا جائے، عملی طور پر نافذ کیا جائے، اور عوام میں اس حوالے سے شعور پیدا کیا جائے۔

ہم اپنی طرف سے یہ آگاہی پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔آپ بھی ان پیغامات کو آگے پہنچائیں۔

امیدِ سحر تو ہوگی…

~

29/05/2026

Dr. Awais's family clinic havelian #مردانہ کمزوری Family Hospital And Maternity Home Havelian

آپ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے
27/05/2026

آپ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے

Address

Family Hospital Near TMA Office
Havelian
22500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Awais's Family Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share