Dr Tahir khan sikandri

Dr Tahir khan sikandri MBBS Doctor And Leader of FMGS community .

ټولو مسلمانانو ته د لوی اختر، اختر الاضحیٰ مبارکي وایم.الله تعالی دې دا اختر د خوشحالۍ، امن، برکت او کامیابیو سبب وګرځوي...
27/05/2026

ټولو مسلمانانو ته د لوی اختر، اختر الاضحیٰ مبارکي وایم.
الله تعالی دې دا اختر د خوشحالۍ، امن، برکت او کامیابیو سبب وګرځوي.

Dr Tahir Khan Sikandri

23/05/2026

پریس ریلیز
فارن میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ امتیازی سلوک فوری بند کیا جائے — PMDC کی پالیسیوں پر شدید تحفظات

22 مئی 2026 کو PMDC کے NRE-1 امتحان کے نتائج جاری کیے گئے، جن میں تقریباً 80 فیصد فارن میڈیکل گریجویٹس کو فیل قرار دیا گیا۔ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

ہم بارہا PMDC حکام کے سامنے یہ مؤقف رکھ چکے ہیں کہ پاکستان کے تمام مقامی میڈیکل کالجز میں MBBS کی پاسنگ پرسنٹیج 50 فیصد ہے، لہٰذا فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے بھی یہی معیار مقرر کیا جانا چاہیے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ PMDC فارن گریجویٹس کے لیے غیر منصفانہ طور پر 75 فیصد تک کا مؤثر معیار نافذ کر رہی ہے، جس کے باعث 60 فیصد نمبر لینے والا امیدوار بھی “Angoff Method” کے تحت فیل قرار دیا جاتا ہے۔

ماضی میں NUMS کے تحت NRE امتحان میں 300 MCQs ہوتے تھے اور 150 نمبر حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب تصور کیا جاتا تھا۔ مگر اب امتحان کو 200 MCQs تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ پاسنگ میکانزم مزید سخت کر دیا گیا ہے، جس سے طلبہ پر غیر ضروری ذہنی، مالی اور پیشہ ورانہ دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ہم یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مقامی گریجویٹس 50 فیصد معیار کے تحت ڈاکٹر بن سکتے ہیں، تو فارن گریجویٹس کو الگ اور سخت معیار پر کیوں پرکھا جا رہا ہے؟ کیا فارن گریجویٹس پاکستانی شہری نہیں؟ کیا ان کے ساتھ مساوی سلوک آئینی اور اخلاقی تقاضا نہیں؟

ہم نے PMDC حکام کے سامنے درج ذیل مطالبات رکھے تھے:

1. فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے بھی وہی پاسنگ پرسنٹیج مقرر کی جائے جو پاکستان کے مقامی MBBS گریجویٹس کے لیے ہے۔

2.امتحان سال میں کم از کم چار مرتبہ منعقد کیا جائے تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

Retrospective implementation. ۳

کے ذریعے فیل کیے گئے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے اور پالیسیوں کو صرف Prospective انداز میں نافذ کیا جائے۔

4. جو طلبہ پہلے سے گریجویٹ یا انرولڈ ہیں، انہیں نئے FMG Criteria سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، جبکہ نئے داخل ہونے والے طلبہ پر نئی پالیسی لاگو کی جائے۔

ہم نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ PMDC عالمی معیار کے مطابق Prometric System کے ذریعے امتحانات کا انعقاد کرے، جیسا کہ دنیا بھر میں USMLE اور دیگر بین الاقوامی امتحانات میں کیا جاتا ہے۔ اس نظام سے بیرون ملک موجود پاکستانی طلبہ بھی اپنے قریب ترین سینٹر میں امتحان دے سکیں گے اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

بدقسمتی سے PMDC کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ Council Meetings کے نام پر طلبہ کے مسائل کو لٹکایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ کئی برسوں میں فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے کوئی مؤثر اور منصفانہ پالیسی سامنے نہیں آ سکی۔

ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کسی غیر ملکی یونیورسٹی کے معیار پر اعتراض ہے تو متعلقہ اداروں کو واضح اور شفاف طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، نہ کہ ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو غیر یقینی بنایا جائے۔ ماضی میں بھی کئی یونیورسٹیوں کو اچانک لسٹ سے نکالا اور دوبارہ شامل کیا گیا، جس سے شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

ہم حکومتِ پاکستان، سینیٹ کمیٹی، متعلقہ اداروں اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کا فوری نوٹس لیا جائے اور میرٹ، انصاف اور برابری کی بنیاد پر پالیسیاں مرتب کی جائیں۔

فارن میڈیکل گریجویٹس انصاف، مساوات اور شفاف نظام کا مطالبہ کرتے ہیں — کسی خصوصی رعایت کا ن

Team : Dr Tahir khan Sikandri
All Foreigners medical graduates.

18/05/2026

السلام علیکم!

آج میں دو اہم معاملات پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
پہلی بات NRE-1 Exam کے حوالے سے، اور دوسری بات اُن طلبہ کے حوالے سے جو بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کے لیے جاتے ہیں اور مختلف ایجنٹس اور لوگوں کی طرف سے غلط معلومات اور فراڈ کا شکار ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے، میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ 17 مئی 2026 کو ہونے والے NRE-1 امتحان کا رزلٹ 50% Passing Percentage پر اعلان کیا جائے۔
کیونکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق بھی Basic Licensing اور House Job Level Exams میں 50% Passing Criteria رکھا جاتا ہے۔ یہ امتحان Residency Level Exam نہیں بلکہ House Job Level کا امتحان ہے، لہٰذا اس کا معیار بھی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

میں National University of Medical Sciences (NUMS) کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے انتہائی منظم، شفاف اور بہترین انداز میں امتحان Conduct کروایا۔ الحمدللہ، طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ NUMS ہمیشہ اپنے معیار کو برقرار رکھتا ہے اور اس امتحان میں بھی انہوں نے بہترین انتظامات کیے۔

اس کے ساتھ میری PMDC سے ایک اور درخواست ہے کہ:
- Exam Result جلد از جلد Announce کیا جائے۔
- Passing Score واضح کیا جائے۔
- Official Answer Keys بھی Upload کی جائیں تاکہ طلبہ کو شفافیت کے ساتھ اپنی Performance کا اندازہ ہو سکے۔

دوسری اہم بات اُن طلبہ اور والدین کے لیے ہے جو بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

آج کل مارکیٹ میں بہت سے ایجنٹس اور لوگ طلبہ کو غلط معلومات دے کر Trap کر رہے ہیں۔ پرانی PMDC Recognition Lists اور Screenshots دکھا کر بچوں اور والدین کو یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں یونیورسٹی Recognized ہے، حالانکہ حقیقت میں وہ یونیورسٹی ECFMG/WFME Criteria پر پوری نہیں اترتی۔

بہت سے طلبہ لاکھوں روپے خرچ کرکے بیرونِ ملک چلے جاتے ہیں، لیکن پانچ سال بعد واپس آکر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ:
- ان کی یونیورسٹی Recognized نہیں،
- انہیں PMDC Exam کی اجازت نہیں ملتی،
- یا ان کا مستقبل شدید مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔

اسی لیے میری تمام والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں Admission لینے سے پہلے اچھی طرح تصدیق کریں۔ اگر کسی کو رہنمائی چاہیے تو ہم موجود ہیں، ہم Free of Cost آپ کی رہنمائی کریں گے کہ کون سی یونیورسٹی ECFMG/WFME اور PMDC Criteria کے مطابق محفوظ اور Recognized ہے۔

میری سب سے بڑی گزارش یہی ہے کہ طلبہ صرف اُن یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں جو ECFMG/WFME Recognized ہوں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی قانونی یا Professional مشکلات سے بچا جا سکے۔

آخر میں ایک بار پھر PMDC سے درخواست کرتا ہوں کہ NRE-1 Exam 2026 کا Result 50% Passing Percentage پر اعلان کیا جائے کیونکہ یہی بین الاقوامی معیار ہے۔

Team : Dr Tahir khan Sikandri
All Foreigners Medical Graduates

03/05/2026

Press Release
Foreign Medical Graduates (FMGs) Concerns Regarding PMDC Policies

It is a humble request to the Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) to allow all students who were enrolled and graduated before the implementation of the ECFMG criteria to appear in the NRE-1 examination. During the last meeting, PMDC officials assured that the issue would be resolved on a priority basis within four days. We respectfully urge the council to fulfill this commitment at the earliest.

We have also received a video message from concerned parents abroad who are deeply anxious about the Future of their children. In the message, Dr. Jahanzeb, a consultant based in Kuwait, expressed serious concern and appealed for immediate intervention. He has also requested the Honourable Prime Minister of Pakistan, Mian Muhammad Shehbaz Sharif, and the President of Pakistan, Mr. Asif Ali Zardari, to take notice of this matter. The judgment of the Peshawar High Court clearly states that all such students should be allowed to sit for the examination.

Another critical issue is related to NRE-1 pass candidates who are being denied the opportunity to appear in NRE-2 due to retrospective implementation of attempt limits. This decision is unjust and should be reconsidered to ensure fairness.

Furthermore, the passing criteria should be standardized at 50%, which aligns with global medical examination standards. This benchmark is widely accepted internationally and is already practiced within Pakistan, including by PMDC leadership and graduates of national and UK medical institutions.

Additionally, entering into a contract with Prometric would significantly benefit students. Such a system would allow candidates to take exams on a monthly basis, as practiced in countries like the USA, UK, UAE, KSA, and Qatar. This flexible and accessible approach enables students to prepare effectively and appear for exams without unnecessary delays.

We sincerely request the authorities to take immediate and fair action to resolve these pressing concerns in the best interest of thousands of affected students.

Team:
Dr. Tahir Khan Sikandri

28/04/2026

PRESS RELEASE

28 April 2026

Today, a delegation of Foreign Medical Graduates held a meeting with PMDC officials regarding the ECFMG criteria issue.

PMDC Registrar Brig. (R) Dr. Rehan Naqvi, along with other officials, assured the delegation that they will resolve this matter within two days. It was further stated that all students who were enrolled or graduated prior to the implementation of the ECFMG criteria will be allowed to appear in the relevant examinations.

PMDC also confirmed that answer keys and scorecards will be provided for the examinations to ensure transparency.

The proposal for a 50% passing criteria is expected to be approved soon and will likely be implemented in upcoming exams.

Regarding PRMP, PMDC will proceed in accordance with the Peshawar High Court judgment.

Additionally, the following matters were discussed:

* Mandatory stations and removal of attempt limits will be notified soon.
* NRE-1 pass candidates affected by the retrospective implementation of the new policy will be required to appear in NRE-2.
* PMDC will grant one final extra chance to approximately 60 affected students.
* Paid house job for all Foreign Medical Graduates will be officially notified.

Further updates will be shared as soon as official notifications are issued.

Team: All Foreign Medical Graduates

Address

Islamabad

Telephone

+923338886508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Tahir khan sikandri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Tahir khan sikandri:

Shortcuts

Share