Naveed Taj Ghouri - Nuqtay

Naveed Taj Ghouri - Nuqtay Operations and Strategic Planner | Digital Marketing Expert | Team Builder | Digital Content Creator | Consultant | Writer Nature, Revisited!

آج کل اورل کئیر کے نام پر سوشل میڈیا پر دانت سفید کرنے کا دعوی کرنے والے پاوڈرز، پرپل سٹرپ اور سیرم، چارکول پاؤڈر اور 'ڈ...
06/08/2026

آج کل اورل کئیر کے نام پر سوشل میڈیا پر دانت سفید کرنے کا دعوی کرنے والے پاوڈرز، پرپل سٹرپ اور سیرم، چارکول پاؤڈر اور 'ڈینٹسٹ سے منظور شدہ' جیسے دعوے بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں، بلکہ پھیلائے جا رہے ہیں۔ مسئلہ صرف کسی ایک کمپنی یا پراڈکٹ کا نہیں، بلکہ اس طرزِ تشہیر کا ہے جو لوگوں کے دانتوں کی قدرتی رنگت کو خامی بنا کر پیش کرتا ہے اور پھر اسی احساسِ کمتری کو فروخت کرتا ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ سوال اٹھائے جائیں، اور چیزوں کا تحقیقاتی انداز میں جائزہ لیا جائے۔
کیا یہ مصنوعات واقعی مؤثر ہیں؟
کیا ان کے دعوے سائنسی شواہد پر مبنی ہیں؟
کیا عارضی ظاہری فرق کو مستقل سفیدی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے؟
اور کیا خوبصورت مسکراہٹ کی خواہش میں ہم اپنے دانتوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں؟

یوٹیوب ویڈیو کا لنک پہلے کمنٹ میں۔

20/07/2026

سپین کی جیت پر نہیں، مغرور، بد لحاظ، بدتمیز اور جھگڑالو ارجنٹینا کی ہار پر خوشی ہوئی۔

اتنے اتنے پلازے، شاپنگ مالز، اور اپارٹمنٹس کی ملٹی سٹوری بلڈنگز کھڑی کر دیتے ہیں، لاکھوں کروڑوں ماہانہ کرایہ لیتے ہیں او...
10/07/2026

اتنے اتنے پلازے، شاپنگ مالز، اور اپارٹمنٹس کی ملٹی سٹوری بلڈنگز کھڑی کر دیتے ہیں، لاکھوں کروڑوں ماہانہ کرایہ لیتے ہیں اور اور وہاں سرکاری طور پر رکھی کم از کم سیلری سے بھی کہیں نیچے کام کرتے ان گارڈز کو گرمی حبس کے دن رات میں مینجمنٹ ایک چند ہزار کا پنکھا فراہم نہیں کرتی۔ یہ ہے آپ کے معاشرے کی اصلیت۔

09/07/2026

گھٹیا باس / کمپنی کی سب سے بڑی نشانی ہے کہ وہ تنخواہیں لیٹ دیں، چاہے نام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو

چائلڈ لیبر سے فیفا ورلڈ کپ تک۔ آفیشل فٹ بال کی کہانی۔۔۔ لنک کمنٹ میں
07/07/2026

چائلڈ لیبر سے فیفا ورلڈ کپ تک۔ آفیشل فٹ بال کی کہانی۔۔۔ لنک کمنٹ میں

27/06/2026

آپ بھلے کھاو یا نہیں، لیکن یہ حلیم کو دلیم کہنا بند کرو۔
پاکستانیوں کی مٹی میں وٹامن چ کچھ زیادہ ہے!

عام طور پر جنگیں جسمانی بقا کے لیے لڑی جاتی ہیں لیکن دسویں محرم کو حسین نے موت کو ایک ایسی ابدی کرنسی میں تبدیل کر دیا ج...
26/06/2026

عام طور پر جنگیں جسمانی بقا کے لیے لڑی جاتی ہیں لیکن دسویں محرم کو حسین نے موت کو ایک ایسی ابدی کرنسی میں تبدیل کر دیا جس سے انہوں نے ایک آفاقی اصول کی بقا خریدی۔ یہ تاریخ کا وہ واحد اور انوکھا معرکہ ہے جہاں خیمے جلانے والے اور سر کاٹنے والے مادی فتح کے باوجود نظریاتی طور پر لاوارث ہو گئے اور جس کا سب کچھ لٹا وہ زمانوں کا وارث بن گیا۔ حسین کا بیعت سے انکار محض کسی حاکم وقت سے سیاسی اختلاف نہیں تھا بلکہ یہ جبر کے نظام کے خلاف انسانی ضمیر کا تا قیامت وہ حتمی ویٹو تھا جس نے یہ ثابت کر دیا کہ جب اقدار کی بات آئے تو سر کٹوا کر بھی انسان کا قد بلند رہتا ہے۔ اس دن کے بعد سے پیاس پانی کی محتاج نہیں رہی بلکہ پانی ہمیشہ کے لیے اس ہونٹ کی تشنگی کا محتاج ہو گیا!

حسین تم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہا
مگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا

مدینہ و نجف سے کربلا تک ایک سلسلہ
ادھر جو آ گیا وہ پھر اِدھر اُدھر نہیں رہا

صدائے استغاثہ حسین کے جواب میں
جو حرف بھی رقم ہوا وہ بے اثر نہیں رہا

صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آگئی
کوئی بھی حیلہ نفاق کارگر نہیں رہا

بس ایک نام---اُن کا نام اور اُن کی نسبتیں
جز اُن کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا

کوئی بھی ہو کسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو
جو تم سے منحرف ہوا وہ معتبر نہیں رہا

افتخار عارف

خدا آپ کو غم حسین کے سوا کوئی غم نہ دے!

24/06/2026

یاد رکھیں؛ کامیاب کاروباری کبھی کورس نہیں بیچتا، اور کورس بیچنے والے کا کوئی اور کاروبار نہیں ہوتا!

14/06/2026

مل کر انجوائے کرنے والوں کو گاؤں میں چرسی، اور شہر میں کامریڈ کہتے ہیں

09/06/2026

کراچی والے بابے سے ایک غلطی ہوئی ہے، باہر آ کر کہہ دیتا کہ گستاخی کی تھی۔ آدھا ملک پھولوں کے ہار لے کر اس کے پیچھے کھڑا ہوتا۔ وکلا کیس لڑنے کے لئے کتوں کی طرح لڑتے آپس میں۔ قیصر راجہ ایمانی حرارت بھری ویڈیوز بناتا۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Taj Ghouri - Nuqtay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Naveed Taj Ghouri - Nuqtay:

Shortcuts

Share