Dr M Saqib Raheem

  • Home
  • Dr M Saqib Raheem

Dr M Saqib Raheem Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr M Saqib Raheem, Doctor, .

The wait is over!
04/01/2026

The wait is over!

Free free freeFree check upFree consultationFree medicine💊
02/01/2026

Free free free
Free check up
Free consultation
Free medicine💊

*دل کے ساتھ خاموش سازش*شوگر جب حد سے بڑھتی ہے تو یہ صرف خون میں گردش نہیں کرتی بلکہ دل کی رگوں میں تباہی لکھ دیتی ہے* مس...
22/12/2025

*دل کے ساتھ خاموش سازش*
شوگر جب حد سے بڑھتی ہے تو یہ صرف خون میں گردش نہیں کرتی بلکہ دل کی رگوں میں تباہی لکھ دیتی ہے*

مسلسل ہائی شوگر شریانوں کو سخت اور تنگ کر دیتی ہے خون گاڑھا ہو جاتا ہے آکسیجن کی فراہمی کم ہو جاتی ہے

اور یوں دل آہستہ آہستہ گھٹن کا شکار ہو جاتا ہے۔

یہی حالت آگے چل کر دل کے دورے کی بنیاد بنتی ہے۔

شوگر کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ درد کا احساس کم کر دیتی ہے۔

شوگر کے مریض میں دل کا دورہ اکثر بغیر شدید درد کے آتا ہے۔

کبھی صرف بائیں بازو میں بھاری پن، جبڑے میں درد، غیر معمولی تھکن، متلی یا پسینہ اور اگلے لمحے نقصان ناقابلِ تلافی ہو جاتا ہے۔

یہ کوئی حادثہ نہیں یہ برسوں کی غفلت کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ہر غلط لقمہ، ہر سستی، ہر “کل دیکھیں گے” والا فیصلہ دل کے خلاف ایک گواہی بن جاتا ہے۔

یاد رکھیں!
جو شوگر آج کنٹرول نہیں وہ کل دل پر حملہ کرے گی۔

اپنی شوگر کو قابو میں رکھیں کیونکہ دل پہ اچانک حملہ بہت تکلیف دے گا
اگر آپ بغیر دوائیوں اور انسولین کے متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کی بدولت شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا 90 دن کا چیلنج جوائن کریں
ڈاکٹر محمد ثاقب رحیم آرائیں
03084245520

شوگر کنٹرول کوئی جادو نہیں بلکہ روزمرہ کے درست فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ یہ بیماری صرف دوائی سے نہیں بلکہ طرزِ زندگی کی درستگی...
18/12/2025

شوگر کنٹرول کوئی جادو نہیں بلکہ روزمرہ کے درست فیصلوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بیماری صرف دوائی سے نہیں بلکہ طرزِ زندگی کی درستگی سے قابو میں آتی ہے۔

جب تک خوراک درست نہیں ہوگی گلوکومیٹر کی ریڈنگ بھی درست نہیں آئے گی۔

شوگر کنٹرول کی پہلی شرط خوراک ہے۔

نشاشتہ دار غذا ،چینی، میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ شوگر کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

ان کی جگہ سبزیاں، دالیں، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں اپنائیں۔

کم کھانا نہیں سمجھ کر کھانا سیکھیں۔

دوسری شرط حرکت ہے۔

روزانہ 30 منٹ کی واک یا ہلکی ورزش انسولین کو مؤثر بناتی ہے اور شوگر کو نیچے لانے میں مدد دیتی ہے۔

جسم کو حرکت نہیں دیں گے تو شوگر خود حرکت میں آ جائے گی۔

تیسری شرط نیند اور ذہنی سکون ہے۔

کم نیند اور مسلسل ذہنی دباؤ شوگر کو بے قابو کر دیتا ہے۔

وقت پر سونا، اسکرین ٹائم کم کرنا اور ذہنی دباؤ کم کرنا بھی علاج کا حصہ ہے۔

دوائیاں عارضی سہارا ہو سکتی ہیں لیکن مستقل حل نہیں۔

اصل علاج خوراک، عادت اور نظم و ضبط ہے۔

شوگر کنٹرول ممکن ہے
بس شرط یہ ہے کہ آپ بیماری سے نہیں
غلط طرز زندگی سے جنگ کریں۔

اگر آپ بغیر دوائیوں اور انسولین کے متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کی بدولت شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا 90 دن کا چیلنج جوائن کریں
ڈاکٹر محمد ثاقب رحیم آرائیں
03084245520

🔹 سیریز: ذیابطیس کی بنیادی باتیں  ذیابطیس اور آنکھوں کی بینائی (Retinopathy)ذیابطیس صرف شوگر کو نہیں بڑھاتی —یہ آنکھوں ک...
04/12/2025

🔹 سیریز: ذیابطیس کی بنیادی باتیں

ذیابطیس اور آنکھوں کی بینائی (Retinopathy)

ذیابطیس صرف شوگر کو نہیں بڑھاتی —
یہ آنکھوں کی بینائی کو بھی خاموشی سے متاثر کر سکتی ہے۔
لمبے عرصے تک شوگر زیادہ رہے تو آنکھوں کی باریک نالیاں کمزور ہو جاتی ہیں،
اور نظر دھندلی ہونے سے لے کر بینائی میں کمی تک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

👁️ ذیابطیس آنکھوں کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

1️⃣ ریتینوپیتھی (Diabetic Retinopathy)
آنکھ کے پچھلے حصے (Retina) کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں،
جس سے نظر دھندلی، سیاہ دھبے یا روشنی کم دکھائی دیتی ہے۔

2️⃣ موتیا (Cataract)
ذیابطیس کے مریضوں میں موتیے کے بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

3️⃣ کالا موتیا (Glaucoma)
آنکھ کا پریشر بڑھنے سے بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

4️⃣ بینائی کا کم ہونا یا ختم ہونا
اگر علاج نہ ہو تو ریتینوپیتھی آگے بڑھ کر بینائی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔

کن علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے؟

نظر کا دھندلا جانا

چیزوں کا ڈبل دکھائی دینا

آنکھوں کے سامنے سیاہ دھبے تیرنا

روشنی کم دیکھنا

آنکھوں کا بھاری پن

اگر یہ علامات ہوں تو فوراً معائنہ کروائیں۔

🌿 آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

1. شوگر کو مسلسل کنٹرول میں رکھیں
2. سال میں کم از کم ایک بار آنکھوں کا مکمل معائنہ
3. ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو نارمل رکھیں
4. سگریٹ سے مکمل پرہیز
5. متوازن غذا اور روزانہ تھوڑی ورزش

یاد رکھیں:

بینائی اللہ کا انمول تحفہ ہے —
ذیابطیس کے ساتھ اس کی حفاظت آپ کے ہاتھ میں ہے۔
بروقت معائنہ اور شوگر کنٹرول سے آپ اپنی نظر کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ 💙

اگلی پوسٹ میں ہم بات کریں گے:
"ذیابطیس اور اعصاب کی خرابی (Neuropathy)" کے بارے میں۔

کیونکہ ہمارا مقصد صرف علاج نہیں — دیکھ بھال، رہنمائی اور آگاہی ہے۔
*ڈاکٹر محمد ثاقب رحیم آرائیں*
*03084245520*
فاطمہ کلینک جمن شاہ لیہ

جب شوگر لمبے عرصے تک ہائی رہے تو جسم خاموشی سے ٹوٹنے لگتا ہے۔ خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور رگوں میں آسانی سے نہیں بہتا۔ نتیج...
01/12/2025

جب شوگر لمبے عرصے تک ہائی رہے تو جسم خاموشی سے ٹوٹنے لگتا ہے۔

خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور رگوں میں آسانی سے نہیں بہتا۔ نتیجتاً آکسیجن اور غذائی اجزاء اُن حصوں تک نہیں پہنچ پاتے جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

یہی کمی آہستہ آہستہ جسم میں درد، تھکن، جلن، بھاری پن اور اکڑاہٹ کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

شوگر اعصاب کو بھی متاثر کرتی ہے

جسے نیوروپیتھی کہتے ہیں۔ یہی وہ کیفیت ہے جس میں مریض کو رات کے وقت ٹانگوں میں جلن، سوئیاں چبھنے جیسا احساس، یا چلتے ہوئے ٹانگیں بوجھل محسوس ہوتی ہیں۔

جب اعصاب کمزور ہوں درد بھی مسلسل ہوتا ہے اور آرام بھی نہیں آتا۔

یاد رکھیں!
یہ درد ایک اشارہ ہے کہ جسم مدد مانگ رہا ہے۔

اپنی شوگر نارمل کریں وزن کنٹرول میں رکھیں پانی زیادہ پئیں اور روزانہ واک کو زندگی کا حصہ بنائیں۔

بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہی درد آگے چل کر بڑی مشکلات پیدا کرتا ہے۔

بغیر دوائیوں اور انسولین کے متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کی بدولت شوگر کنٹرول کرنے کے لیے شوگر ریورسل پروگرام 90 دن کا چیلنج، جوائن کریں

*ڈاکٹر محمد ثاقب رحیم آرائیں*
*0308424550*
فاطمہ کلینک جمن شاہ لیہ

آج بروز اتوار کلینک کھلا رہے گانزد فاطمہ کلینک جمن شاہ بلمقابل رہائشگاہ مہر احمد علی ایڈوکیٹ (نوٹ: علاج اور مشورہ مفت؛ ن...
30/11/2025

آج بروز اتوار کلینک کھلا رہے گا
نزد فاطمہ کلینک جمن شاہ بلمقابل رہائشگاہ مہر احمد علی ایڈوکیٹ
(نوٹ: علاج اور مشورہ مفت؛ نیبولائزر کی سہولت موجود ہے۔)

اگر آپ کا آئیڈیل وزن 70 کلو ہے لیکن آپ 100-90 کلو وزن کے ساتھ پھر رہے ہیں تو اندازہ لگائیں یہ اضافی 20,30 کلو چربی آپ کے...
29/11/2025

اگر آپ کا آئیڈیل وزن 70 کلو ہے لیکن آپ 100-90 کلو وزن کے ساتھ پھر رہے ہیں
تو اندازہ لگائیں یہ اضافی 20,30 کلو چربی آپ کے جسم میں کیا تباہیاں پھیلا رہی ہو گی

ہر چیز کی زیادتی نقصان دیتی ہیں، جسم میں جمع شدہ چربی کی زیادتی بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے

اعضاء کے اردگرد چربی جمع ہونے سے ان کی کاکردگی متاثر ہوتی ہے
جب اعضاء ہی ٹھیک کام نہ کر پائے گے تو جسم کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے

اگر آپ کا آئیڈیل وزن سے 1,2 کلو بھی وزن زیادہ ہے تو وہ اضافی وزن ہی شمار ہو گا
ہم اپنے شوگر ریورس پروگرام میں شوگر کو تو ریورس کرواتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم آپکی اضافی چربی بھی ریورس کرواتے ہیں

آپ کا جسم کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ شوگر جب اندر خاموشی سے بڑھ رہی ہوتی ہے تو سب سے پہلے آپ کا جسم چھوٹے چھوٹے سگنل بھیجتا ہ...
28/11/2025

آپ کا جسم کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔
شوگر جب اندر خاموشی سے بڑھ رہی ہوتی ہے تو سب سے پہلے آپ کا جسم چھوٹے چھوٹے سگنل بھیجتا ہے

پیاس بڑھ جانا
تھکاوٹ کا اچانک حملہ
زخموں کا دیر سے بھرنا
بار بار بھوک لگنا یا ہر وقت چڑچڑاہٹ…
یہ سب معمولی باتیں نہیں یہ خطرے کی گھنٹی ہیں۔

لیکن افسوس! شوگر مافیا چاہتی ہے کہ آپ ان سگنلز کو نظرانداز کریں تاکہ آپ دوا کے مستقل خریدار بنے رہیں۔

اصل ہیرو وہ شخص ہے جو اپنے جسم کو سنتا ہے سگنلز پہچانتا ہے اور بروقت قدم اٹھاتا ہے۔

اپنے جسم کو سنیں…
بیلنس کریں…
اور قدرتی طریقوں سے شوگر کو جڑ سے بدلنے کے سفر پر نکلیں۔

اپنے جسم کا پہلا سچ… آپ کی پہلی جیت!
شوگر سے پاک پاکستان بنانے کے اس سفر میں میرا ساتھ دیں اور اس پیج اور میری پوسٹ کے ساتھ اٹیچ رہیں

سب سے زیادہ دل تب دکھتا ہے جب میرے پاس ایسے مریض آتے ہیں جن کے ہاتھ میں ایک فائل ہوتی ہے جس میں سالوں کی Hba1c، انسولین ...
27/11/2025

سب سے زیادہ دل تب دکھتا ہے جب میرے پاس ایسے مریض آتے ہیں جن کے ہاتھ میں ایک فائل ہوتی ہے جس میں سالوں کی Hba1c، انسولین اور دوائیوں کی بڑھتی ڈوز لکھی ہوتی ہے۔
اور بڑی تھکن سے بتاتے ہیں کہ شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، سب دوائیاں کھا کر دیکھ لی ہیں
یہاں پر اس غلطی کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کی شوگر کو ٹھیک نہیں ہونے دے رہی،
اپنے کھانے پینے اور رہن سہن کی عادات کو ٹھیک کرنے سے آپ شوگر کو ریورس کر سکتے ہیں، شوگر ریورس کرنے کا مطلب ہے کہ وہ سارے Factors ٹھیک کرنا جنہوں نے شوگر کو بڑھایا تھا
انسولین ریزسٹنس کو کم کرنا:
جب خلیے انسولین کو پہچاننا چھوڑ دیتے ہیں تو شوگر دوا سے نہیں،انسولین مزاحمت ٹھیک کرنے سے کم ہوگی
جگر (Liver) کی چربی کم کرنا:
80% ٹائپ 2 مریضوں کا جگر فیٹی ہوتا ہے اور یہی شوگر ہائی رکھنے کی سب سے بڑی وجہ بنتا ہے۔
آنتوں کی سوزش (Gut Inflammation) کو نارمل کرنا:
جتنی سوزش زیادہ، اتنی شوگر بڑھتی جائے گی
سٹریس ہارمون کورٹیسول کو نیچے لانا:
لمبے عرصے کا سٹریس براہِ راست شوگر کو ہائی رکھتا ہے۔
نیند کو ٹھیک کرنا:
صرف 6–8 گھنٹے کی نیند شوگر کو 20–30 پوائنٹس تک بہتر کر دیتی ہے
جب یہ سب چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں تو آپ کے شوگر لیول خود بتاتے ہیں کہ اب کسی انسولین یا دوائی کی ضرورت نہیں ہے

اور یہی ہے شوگر ریورسل ہے جس کے بعد فاسٹنگ 110 سے نیچے اور رینڈم 140 تک سیٹ ہو جاتی ہے

اگر آپ بھی ہر روز شوگر چیک کر کے گھبرا جاتے ہیں اگر دوائیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور شوگر کنٹرول پھر بھی نہیں ہو رہی
تو یاد رکھیں، شوگر دوائیوں سے نہیں، اپنا سسٹم بہتر کرنے سے ٹھیک ہوتی ہے اور یہی میں اپنے ہر مریض کو بتاتا ہوں
اپنی ہسٹری، رپورٹس اور روٹین میرے ساتھ شیئر کریں میں آپ کو وہ رہنمائی دوں گا جس پر عمل کر کے آپ کا جسم بغیر کسی دوا کے خود شوگر کنٹرول کرنا سیکھ جائے گا۔
آن لائن کنسلٹیشن رابطہ نمبر:
03084245520

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr M Saqib Raheem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share