14/11/2023
World diabetes day 14 Nov.
پاکستان میں شوگر بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس وقت اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 30 فیصد لوگ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ پہلے عموما 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو شوگر ہوتی تھی اب ہسپتالوں میں 25 سے 30 سال کے شوگر ٹائپ 2 کے مریضوں کا تانتا بندھا ہوتا ہے
اس کی وجہ جانتے ہیں کیا ہے؟
کھانے کی غلط عادات
رات دیر گئے تک کھانا
نان ، پیزا، برگر بوتلیں شوارمے ، کولڈرنکس، شیکس کا رواج
رات کو کھاتے ہیں صبح جب نماز واک کا وقت ہوتا ہے اس وقت یہ سونے جاتے ہیں
جب دل کیا الم غلم کی ہوم ڈلیوری کروا لی۔
بستر پر لیٹے لیٹے موویز دیکھتے ہوئے کھایا اور وہیں لیٹ کر سو گئے
اگر آپ یا آپ کی فیملی میں کسی میں یہ عادت ہے تو اگلے چند سالوں میں وہ بلڈپریشر، شوگر ، کولیسٹرول، فیٹی لیور کے مسئلے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس جا رہا ہو گا
عادات بدلیں طرز زندگی بدلیں
تاکہ صحت مند زندگی گزار سکیں.