12/06/2026
ڈاکٹر میثم عباس اعوان
میڈیکل سپشلسٹ
اقبال میڈیکل کمپلیکس جوہرآباد
شوگر کو نذر انداز مت کریں
1.شوگر باقاعدگی سے چیک کریں اور ریکارڈ رکھیں۔
2.دوائیں یا انسولین ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وقت پر استعمال کریں۔
3.میٹھی اشیاء، کولڈ ڈرنکس، مٹھائیاں اور سفید آٹے کی چیزیں کم استعمال کریں۔
4.سبزیاں، دالیں، سلاد، اور ثابت اناج زیادہ استعمال کریں۔
5.روزانہ 30 منٹ چہل قدمی یا ورزش کریں (اگر ڈاکٹر نے منع نہ کیا ہو)۔
6۔وزن زیادہ ہو تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں۔
بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول میں رکھیں۔
7.پاؤں کی روزانہ دیکھ بھال کریں اور کسی زخم یا انفیکشن کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
8.ہر 3 سے 6 ماہ بعد HbA1c ٹیسٹ کروائیں۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔