05/08/2026
*_عوام الناس کے لیے آگاہی پیغام_*
اپنی بیٹی کو سروائیکل کینسر سے محفوظ بنائیں!
سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا ایک خطرناک لیکن قابلِ بچاؤ مرض ہے۔ اس سے مؤثر تحفظ کے لیے HPV ویکسین دستیاب ہے، جو صرف ایک (Single Dose) پر مشتمل ہے۔
9 سال کی ہر بچی کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ وہ مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکے
*_ایچ پی وی ویکسین کے فوائد_*
👈سروائیکل کینسر سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے۔
👈محفوظ، مؤثر اور عالمی سطح پر منظور شدہ ویکسین ہے۔
👈صرف ایک خوراک (Single Dose) کافی ہے۔
👈مستقبل میں بچیوں کی صحت مند اور محفوظ زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
*_اپنی بیٹی کی حفاظت، آج ہی یقینی بنائیں۔_*
قریبی مریم نواز ہیلتھ کلینک یا سرکاری مرکزِ صحت سے HPV ویکسین مفت لگوائیں۔
*_ڈاکٹر نبیل سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی خوشاب_*