30/07/2026
آج ضلعی سوشل ویلفیئر آفس مردان کی جانب سے جناب اسد صاحب نے Healthy Mind Anti-Drugs Organization کا وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران ادارے کے ریکارڈ، دستاویزات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر جناب امیر سہیل (جنرل سیکرٹری) نے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور مطلوبہ دستاویزات پیش کیں۔
ہم ضلعی سوشل ویلفیئر آفس مردان اور جناب اسد صاحب کے تعاون، رہنمائی اور قیمتی وقت پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ منشیات سے پاک معاشرے کے لیے اپنی خدمات اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔