12/08/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب وژن کے تحت.
ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی ڈاکٹر عائشہ فرمان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا.
ڈاکٹر عائشہ فرمان نے او پی ڈی، ایمرجنسی، آئی پی ڈی، زچہ و بچہ وارڈ، مردانہ و زنانہ وارڈ، فارمیسی اور میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا.
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے مریضوں اور لواحقین سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے علاج، ادویات اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے ان کی رائے بھی لی۔ مریضوں نے دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو کو مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
Health & Population Department
DC Jhang