05/07/2026
"ہر معذوری نظر نہیں آتی، اور ہر جدوجہد لوگوں کو دکھائی نہیں دیتی۔"
میں ایک پولیو سروائیور ہوں۔ میں نے زندگی میں ایسے لمحات بھی دیکھے ہیں جب لوگوں نے میری صلاحیت سے پہلے میری معذوری کو دیکھا۔ لیکن میں نے سیکھا کہ معذوری انسان کی پہچان نہیں، اس کا حوصلہ اور کردار اس کی اصل پہچان ہوتا ہے۔
آج میرا مقصد صرف اپنی کہانی سنانا نہیں، بلکہ پاکستان میں ایک ایسی کمیونٹی بنانا ہے جہاں ہر معذور فرد خود کو تنہا نہ سمجھے، بلکہ عزت، حوصلہ اور مواقع کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔
اگر آپ خود ایک شخصِ معذوری ہیں، کسی معذور فرد کے والدین ہیں، یا ایک ایسا معاشرہ دیکھنا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے برابر مواقع ہوں، تو آپ اس سفر کا حصہ ہیں۔
اگر آپ جہلم سے ہیں تو کمنٹ میں "جہلم" لکھیں، اور اگر پاکستان کے کسی اور شہر سے ہیں تو اپنے شہر کا نام ضرور لکھیں۔
آئیے، مل کر ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں کسی کی معذوری نہیں، بلکہ اس کی صلاحیت دیکھی جائے۔