08/07/2026
https://www.facebook.com/share/p/14g1ck7KuZA/
پیپلز پارٹی کی حکومت پر مختلف سیاسی اعتراضات اپنی جگہ، مگر یہ حقیقت بھی تسلیم کی جانی چاہیے کہ گلگت بلتستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر تمام ڈاکٹروں کو مستقل (ریگولر) کرنا ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ YDA Pakistan اس فیصلے کو سراہتی ہے، کیونکہ ایک بااختیار اور مطمئن ڈاکٹر ہی عوام کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔
اسی موقع پر YDA Pakistan چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ بلوچستان کے ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بھی فوری نوٹس لیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان کے ڈاکٹر اپنے جائز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اور کوئٹہ میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، مگر افسوس کہ اب تک ان کے مسائل حل نہیں کیے گئے۔
جناب بلاول بھٹو زرداری سے ہماری گزارش ہے کہ جس طرح آپ نے گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کیا، اسی طرح کوئٹہ کا بھی دورہ کریں، احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔ بلوچستان میں بھی آپ کی جماعت کی حکومت ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ آپ وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کو ہدایات جاری کریں گے کہ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔
وائ ڈی اے بلوچستان نے ہمیشہ بلوچستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ YDA کے تمام مطالبات ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ ڈاکٹروں کے پیشہ ورانہ تحفظ، بہتر ورکنگ ماحول اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ہیں۔
ڈاکٹر کسی بھی صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ اگر ہم واقعی عوام کو بہتر صحت کی سہولیات دینا چاہتے ہیں تو ڈاکٹرز کو عزت، تحفظ، مستقل روزگار اور پیشہ ورانہ احترام دینا ناگزیر ہے۔
منجانب: ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان آفیشل
Bilawal Bhutto Zardari
YDA Balochistan YDA KPK Young Doctor's Association SINDH-Reg''