01/10/2026
*ہاٹ فلیش Hot Flash 5*
*50 سال کے بعد خواتین میں اچانک حرارت، پسینہ اور گلے کی خشکی کا احساس۔!*
*خواتین میں پچاس برس کے بعد ایک فطری تبدیلی آتی ہے جسے (سِن یاس) کہتے ہیں، انگریزی میں اسے Menopause (مینوپاز) کہا جاتا ہے۔* اس دور میں اکثر خواتین کو ہاٹ فلیش (Hot Flash) یعنی اچانک گرمی اور تپش کی کیفیت کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کی عام علامات میں اچانک پسینہ آ جانا، چہرے اور گلے کا سرخ ہونا، دھڑکن تیز ہونا، گھبراہٹ محسوس ہونا، گلے اور منہ کی خشکی، نیند کا ٹوٹ جانا، جسم میں کپکپی یا گرمی کے جھونکے، سر میں بوجھ یا ہلکا درد، توجہ میں کمی اچانک بے چینی شامل ہیں۔ یہ کیفیت بعض خواتین کے لیے روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیتی ہے۔
*قدیم چین میں*
*اس کے علاج کے لیے ایک مؤثر طریقہ علاج ایکو پریشر (Acupressure) ہے، جو ہزاروں برس پرانا اور آج بھی مستند مانا جاتا ہے۔* ہاٹ فلیشز کے لیے ایک خاص پوائنٹ UB 60 (یو بی 60) ہے، جو پاؤں کے ٹخنے کے بالکل پیچھے ہوتا ہے۔ اسے ڈھونڈنے کا طریقہ یہ ہے کہ ٹخنے کی نوک پر انگوٹھا اور انگلیاں رکھیں اور آدھا انچ نیچے آئیں، وہاں دباؤ ڈالنے پر نرمی اور گڑھا سا محسوس ہوگا، یہی یو بی UB 60 پوائنٹ ہے۔ دونوں پیروں میں اس پوائنٹ پر اپنے ہاتھ کے انگوٹھے اور پہلی انگلی سے چٹکی بھر کر درمیانہ دباؤ ڈالنا ہے ، یعنی دبائیں اور چھوڑیں، پھر دوبارہ دبائیں اور چھوڑیں۔ یہ عمل تین تین منٹ تک کریں، اور گہری سانسیں لینا نہ بھولیں۔ یہ طریقہ *ان شا ء اللہ* فوری سکون بھی دے گا ۔
*یو بی 60 UB صرف ہاٹ فلیشز کے لیے نہیں بلکہ کئی دیگر تکالیف میں بھی فائدہ مند ہے۔* یہ پوائنٹ کمر درد، ٹانگوں کی کھنچاؤ، ایڑی کا درد، گردن کی اکڑن، سر درد اور مائیگرین، بے خوابی، گھٹنوں کا درد، دماغی دباؤ، چڑچڑاپن اور دورانِ خون کی کمی کو بھی بہتر کرتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اسے دن میں پانچ بار، خصوصاً نماز کے بعد باقاعدگی سے کیا جائے، لیکن اگر اچانک رات کو ہاٹ فلیش ہو تو فوراً کریں ۔ اس دوران گہرے سانس لینا لازمی ہے تاکہ جسم اور دماغ دونوں کو یکساں سکون اور توانائی ملے۔
*اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔*
جاوید اختر آرائیں
7 ستمبر 2025