10/09/2026
چنیوٹ شہر ہی نہیں بلکہ پورا پنجاب اور پاکستان انشاءاللہ
"We want Thalassaemia Free Pakistan"
ہم کاشف اقبال پنجاب چیپٹر تقریباً 350 کلومیٹر سفر کر کے جو لاہور سے *چنیوٹ* شہر گئے یا اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں، گاؤں اور قصبوں میں جاتے ہیں اس کا مقصد کوئی ذاتی فائدہ یا ڈونیشن کولیکشن نہیں بلکہ فقط انسانیت کی خدمت اور *ہمارا مشن تھیلیسیمیا فری پاکستان* ہے۔
اس کانفرنس میں چیمبر آف کامرس چنیوٹ، مختلف سوسائٹیز رہنما، سماجی شخصیات، عام عوام اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے حضرات موجود تھے جنہوں نے کاشف اقبال پنجاب چیپٹر کی تھیلیسیمیا کیمپین کو خوب سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تھیلیسیمیا کے حوالے سے آپ نے جو آگاہی دی اور جو حقائق بتائے ہیں ہم اس کو مزید پھیلائیں گے تاکہ اس بیماری کا خاتمہ ہو سکے۔
*کاشف اقبال پنجاب چیپٹر کی جانب سے کانفرنس میں موجود تمام حضرات کیلئے تھیلیسیمیا فری اسکریننگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی*
الحمدللہ ثم الحمدللہ
Date: 08 September 2026 (Tuesday)