20/09/2026
کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ میاں بیوی ایک کمرے جبکہ تینوں بچیاں دوسرے کمرے میں مردہ حالت میں ملیں۔ ابتدائی طور پر لاشیں تقریباً پانچ روز پرانی بتائی جارہی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی نوعیت اور موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی متوقع ہے