GBC Welfare Pakistan

GBC Welfare Pakistan The organization works with a strong commitment to humanity,

GBC Welfare Pakistan is a non-profit, voluntary, and humanitarian organization dedicated to social welfare and community development across Pakistan, with a special focus on Gilgit-Baltistan.

25/05/2026
08/05/2026

🌍 GBC Welfare Pakistan – خدمتِ انسانیت کا مشن 🌍

جی بی سی ویلفیئر پاکستان ایک غیر منافع بخش اور رضاکارانہ فلاحی تنظیم ہے، جو پورے پاکستان میں بلا تفریقِ رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد معاشرے کے مستحق، نادار اور پسماندہ طبقات کی مدد کرتے ہوئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

📌 ہماری خدمات:
✅ غریب و مستحق خاندانوں کی مالی امداد
✅ تعلیم کے فروغ کے لیے طلبہ کی معاونت
✅ فری میڈیکل کیمپس اور صحت کی سہولیات
✅ سیاحتی علاقوں کی ترقی اور رہنمائی
✅ رمضان المبارک میں فری افطار، سحری اور راشن کی تقسیم

🤲 آپ کا تعاون، ہماری طاقت 🤲

آپ کی زکوٰۃ، صدقات، خیرات اور عطیات مستحق افراد تک مکمل امانت داری کے ساتھ پہنچائے جاتے ہیں تاکہ حقیقی ضرورت مندوں کی زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

✨ آئیے! مل کر خدمتِ انسانیت کو فروغ دیں ✨
آپ کا ایک قدم کسی کی زندگی بدل سکتا ہے۔

آج ہی GBC Welfare Pakistan کا حصہ بنیں اور ثوابِ جاریہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

GBC Welfare Pakistan
“خدمت • دیانت • انسا

08/05/2026

عید عالم اسلام کے لیے ہمیشہ خوشیوں اور امیدوں کا پیغام لے کر آتی ہے۔ جیسے جیسے عالمی طاقتیں بے لگام ہو رہی ہیں دنیا میں امن و سکون بھی عنقا ہو رہا ہے اور خوشیاں بانجھ ہوتی جا رہی ہیں۔ ایک کے بعد ایک اسلامی ریاست پر جنگ مسلط کر دی گئی۔ ہر طرف آگ کا وہ دریا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ نیلا آسمان کالے دھوئیں سے اٹا پڑا ہے اور بارود کی بو سے ہوا بوجھل ہے۔ طاقتوروں کی دہکائی ہوئی جنگ کی بھٹی میں بے گناہ انسان جھونکے جا رہے ہیں۔

خاک و خون کے اس کھیل میں ہنستے بستے گھر اجڑ گئے اور بلند و بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ مسکراہٹیں آہ و فغاں میں بدل گئیں اور قہقہے چیخ و پکار بن کر گونجنے لگے۔ معصوم بچوں کی ہنسی ایک مسلسل نوحے میں بدل گئی۔ مرنے اور مار دیے جانے میں ایک گہرا فرق ہوتا ہے۔ یہاں ہزاروں معصوم بچوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے اور پورے کے پورے ملک اجاڑے جا رہے ہیں۔ یہ استعمار، جسے نہ انسانیت سے غرض ہے نہ امن سے، درسگاہوں کو محفوظ چھوڑتا ہے نہ علاجگاہوں کو۔ اسے تو بس دوسروں کی بستیاں ویران کر کے اپنی آباد کرنی ہیں، دوسروں کی نسلیں مٹا کر اپنے مفادات کی آبیاری کرنی ہے اور دوسروں کے منہ کا نوالہ چھین کر اپنے پیٹ بھرنے ہیں۔ ظلم کا یہ کھیل برسوں سے جاری ہے اور مظلوموں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

سلطنت کے پھیلاؤ اور وسائل پر قبضے کی یہ جنگیں صدیوں کا سفر طے کرتی ہوئی آج تک جاری ہیں۔ ہم نے جو کچھ دیکھا وہ تو ایک جھلک ہے۔ اصل بوجھ ہماری آنے والی نسلوں نے اٹھانا ہے۔ آج ہم دور کہیں گھروں کو جلتے اور لاشوں کو گرتے دیکھ کر نوحہ کناں ہیں مگر خدا نہ کرے یہ آگ بڑھتے بڑھتے ہمارے دامن تک بھی آ پہنچے۔ اداس صبحیں اور غمناک شامیں صرف ان ریاستوں کا مقدر نہیں جہاں بارود برستا ہے بلکہ ہر اس انسان کا نصیب بن چکی ہیں جس کے دل میں انسانیت کا درد زندہ ہے۔

مجھ جیسے حساس طبع لوگ اندر ہی اندر گھل رہے ہیں۔ ایک طرف خود کو باخبر رکھنے کی خواہش ہے تو دوسری طرف لاتعلقی اختیار کرنے کی کوشش۔ مایوسی اور ناامیدی نے ذہن کو جکڑ رکھا ہے، جبکہ دل دکھ اور کرب سے بوجھل ہے۔ میں نے خود کو سنبھالنے کے لیے خبریں پڑھنا چھوڑ دیں مگر سوشل میڈیا کی دنیا بھی کہاں پیچھا چھوڑتی ہے۔ ہر دوسرے دن کسی نئی شہادت کی خبر دل کو مزید زخمی کر جاتی ہے۔ ایسے میں انسان خود سے چھپنے لگتا ہے کہ اپنی بے چینی اور اضطراب کو کس طرح قابو رکھے۔

اس بار عید خوشیوں کے رنگ نہیں، درد کی چادر اوڑھے آئی ہے۔ دل دعاگو ہے کہ آنے والا ہر سال امن و سکون کا پیامبر ہو کہ زمین پر بارود نہیں، محبت کی خوشبو بکھرے۔ آسمان دھوئیں سے نہیں، امیدوں سے روشن ہو۔ دعا ہے کہ عید سعید پھر سے ان مسکراہٹوں کی امین بنے جو آج کہیں کھو گئی ہیں۔

13/04/2026

“خدا کا نام لے کر کام شروع کرتے ہیں، یہی یقین ہے کہ اس نیک مقصد میں اللہ تعالیٰ خود مدد فرمائے گا، انشاءاللہ۔ تمام اہلِ خیر، ملک و بیرونِ ملک سے گزارش ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس فلاحی مشن میں ہمارا ساتھ دیں، اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے مستحقین تک خوشیاں پہنچانے میں کردار ادا کریں۔ اللہ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آمین۔”

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBC Welfare Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share